بھارتی وزیر نے سرینگر کے باغ گل ولالہ کی سیر کر کے مسلمانوں کی بے بسی کا جشن منایا، محبوبہ مفتی
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے ”ایکس“ پر لکھا کرن رجیجو کے شاندار استقبال کے ذریعے بھارت بھر کے 24کروڑ مسلمانوں کو یہ اشارہ دیا گیا کہ وقف بل کے بارے میں ان کے خیالات کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بھارتی وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو Kiren Rijiju کا سری نگر میں بھرپور استقبال کر کے وقف ترمیمی قانون کو جواز فراہم کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے ”ایکس“ پر لکھا کرن رجیجو کے شاندار استقبال کے ذریعے بھارت بھر کے 24کروڑ مسلمانوں کو یہ اشارہ دیا گیا کہ وقف بل کے بارے میں ان کے خیالات کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بل لانے کے بعد کرن نے ایک منصوبے بند سازش کے تحت مسلم اکثریتی جموں و کشمیر کا دورہ کیا جہاں وزیراعلیٰ نے ان کا پر جوش استقبال کیا اور یوں بھارتی مسلمانوں کو پیغام دیا گیا کہ ایک مسلم اکثریتی علاقے کے وزیراعلیٰ بل پیش کرنے والے وزیر کی خدمت میں پیش پیش ہیں تو ان کے خیالات کی کیا اہمیت ہے۔ محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ اقلیتی امور کے وزیر رجیجو نے سری نگر کے باغ گل و لالہ کی بھی اس دوران سیر کی اور مسلمانوں کی بے بسی کا جشن منایا۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران وزیراعلیٰ نے بھارتی وزیر کی جو آﺅ بھگت کی اس سے نہ صرف مسلمانوں کے اندر بے بسی کا احساس مزید گہرا ہو گیا بلکہ وقف ترمیمی بل کے یکطرفہ فیصلے کو بھی تقویت پہنچی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محبوبہ مفتی نے
پڑھیں:
گلگت بلتستان کا 78 واں یوم آزادی آج جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے
جی بی کے تمام اضلاع میں جشن آزادی کی تقاریب ہوں گی جبکہ آج صوبے بھر میں عام تعطیل ہے۔ جشن آزادی کی مرکزی تقریب چنار باغ گلگت میں یادگار شہداء پر ہو گی۔ ہیلی پیڈ چوک جوٹیال پر بھی خصوصی تقریب ہو گی جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری خصوصی شریک ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کا 78 واں یوم آزادی آج جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ جی بی کے تمام اضلاع میں جشن آزادی کی تقاریب ہوں گی جبکہ آج صوبے بھر میں عام تعطیل ہے۔ جشن آزادی کی مرکزی تقریب چنار باغ گلگت میں یادگار شہداء پر ہو گی۔ ہیلی پیڈ چوک جوٹیال پر بھی خصوصی تقریب ہو گی جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری خصوصی شریک ہوں گے۔ گلگت میں اتحاد چوک پر عوامی ایکشن کمیٹی نے آج سہ پہر دو بجے جلسہ عام کا بھی اعلان کر رکھا ہے جس میں جی بی کی محرومیوں اور زیادتیوں پر خصوصی گفتگو ہو گی۔ یاد رہے کہ یکم نومبر 1947ء کو جی بی کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی تھی۔ یکم نومبر کو گلگت آزاد ہوا تھا جبکہ 14 اگست 1948ء کو بلتستان کے عوام نے بھی ڈوگروں کو مار بھگا کر آزادی حاصل کی تھی۔