لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقی آل راؤنڈر کوربن بوش پر ایک سال تک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے کی پابندی عائد کردی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر کوربن بوش نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن سے دستبردار ہونے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

کوربن بوش کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ’مجھے پی ایس ایل سے دستبردار ہونے کے اپنے فیصلے پر افسوس ہے، میں پاکستانی عوام اور پشاور زلمی کے مداحوں سے معذرت خواہ ہوں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ایک شاندار ٹورنامنٹ ہے اور میں اس بات کو سمجھتا ہوں کہ میری اس حرکت سے شائقین کو شدید مایوسی ہوئی۔

کاربن بوش نے مزید کہا کہ میں نہ صرف اپنے عمل کی مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں بلکہ اس کے نتائج کو بھی تسلیم کرتا ہوں جس میں ایک سال کی پابندی اور جرمانہ شامل ہے۔

مزید کہا ’میں اس ناخوشگوار تجربے سے سیکھنے کے لیے پرعزم ہوں اور امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں نئے جذبے کے ساتھ پی ایس ایل میں واپسی کروں گا‘۔

خیال رہے کہ پی سی بی نے جنوبی افریقی آل راؤنڈر پر ایک سال تک پی ایس ایل کھیلنے پر پابندی عائد کردی، یعنی وہ پاکستان سپر لیگ کے اگلے (11ویں) ایڈیشن میں منتخب ہونے کے اہل نہیں ہوں گے۔

اس سے قبل، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقی آل راؤنڈر کوربن بوش کو قانونی نوٹس جاری کیا تھا، یہ نوٹس کوربن بوش کی جانب سے پی ایس ایل میں اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کے سبب بھیجا ہے۔

کوربن بوش کو پشاور زلمی نے پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ میں ڈائمنڈ کیٹیگری میں منتخب کیا تھا، تاہم انہوں نے پاکستان سپر لیگ کھیلنے کے بجائے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ممبئی انڈین کو جوائن کرلیا تھا۔

بعد ازاں، پاکستان سپر لیگ 10 کے ریپلیسمنٹ ڈرافٹ میں پشاور زلمی نے پورے سیزن کے لیے کوربن بوش کی جگہ ڈائمنڈ کیٹیگری میں جنوبی افریقہ کے جار لِنڈے کو منتخب کرلیا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پاکستان سپر لیگ جنوبی افریقی ا ل راو نڈر پی ایس ایل کوربن بوش پی سی بی ایک سال

پڑھیں:

پاکستان کا مشرقی کانگو میں فوری جنگ بندی اور افریقی قیادت میں سیاسی حل پر زور

نیویارک:

پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرقی کانگو کی بگڑتی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی، استحکام اور جامع سیاسی مکالمے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے گریٹ لیکس خطے کے بارے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی کانگو کی صورتحال نازک موڑ پر ہے اور اس بحران کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ M23 کی پیش قدمی اور ADF حملوں میں اضافے نے انسانی بحران کو سنگین تر کر دیا ہے، جس سے علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

سفیر عاصم نے قرارداد 2773 پر مخلصانہ عملدرآمد اور تمام مسلح گروہوں خصوصاً M23 سے فوری جنگ بندی اور غیر قانونی قبضے ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے افریقی قیادت میں جاری سفارتی اقدامات کی حمایت کرتے ہوئے امریکہ، قطر، لوانڈا اور نیروبی کے کردار کو سراہا اور ان کوششوں کو عملی اقدامات میں بدلنے کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستانی مندوب نے MONUSCO مشن کی کمزور ہوتی صلاحیت پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ اس کی موجودگی کو مضبوط کیے بغیر شہریوں کا تحفظ اور امن کی کوششیں متاثر ہوں گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ مشن کی تشکیل نو زمینی حقائق کی بنیاد پر ہونی چاہیے، اور M23 کی جانب سے عائد تمام پابندیاں فوراً ختم کی جانی چاہئیں۔

سفیر عاصم نے خطے کے قدرتی وسائل کے غیر قانونی استحصال اور سرحد پار مجرمانہ نیٹ ورکس کے خلاف مشترکہ اقدام کی اپیل کی تاکہ پائیدار امن کی بنیاد رکھی جا سکے۔

آخر میں انہوں نے پاکستان کی جانب سے افریقی قیادت میں اقوامِ متحدہ کی تمام کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے لیے ابھی بھی امید باقی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • علی امین گنڈاپور کے بیرون ملک سفر پر عائد پابندی پر 14 دن میں رپورٹ طلب
  • لاہور ٹیسٹ: جنوبی افریقی ٹیم 378 کا پیچھا کرتے ہوئے 269 پر آؤٹ ، نعمان علی کے 6 شکار
  • پاکستان کا مشرقی کانگو میں فوری جنگ بندی اور افریقی قیادت میں سیاسی حل پر زور
  • کوئٹہ ٹریفک اصلاحات کیس؛ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں آٹو رکشوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد
  • گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ پر تاحیات پابندی عائد
  • وفاقی حکومت نے غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو ملازمت یا رہائش دینے پر پابندی عائد کردی
  • کراچی سمیت سندھ بھر میں دفعہ 144نافذ، احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں پر پابندی عائد،نوٹیفکیشن جاری
  • ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ پر تاحیات پابندی عائد
  • کراچی سمیت سندھ بھر میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں پر پابندی عائد
  • سندھ حکومت نے صوبے بھر میں احتجاج، مظاہرے، دھرنے اور ریلیوں پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد کردی