کوہلی کی IPL میں ریکارڈ ایک ہزار باؤنڈریز
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ایک منفرد سنگ میل عبور کر لیا۔
گزشتہ روز آئی پی ایل کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے کھیلتے ہوئے کوہلی نے دہلی کیپیٹلز کے خلاف نئی تاریخ رقم کی۔
ویرات کوہلی آئی پی ایل میں ایک ہزار باؤنڈریز (چوکے اور چھکے) لگانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
آئی پی ایل کے تمام 18 سیزن میں شرکت کرنے والے محض 4 کھلاڑیوں میں شامل کوہلی اب تک 257 میچز کھیل چکے ہیں، جن میں انہوں نے 721 چوکے اور 280 چھکے لگائے ہیں۔
کوہلی نے ایک ہزار باؤنڈریز مکمل کرنے کا سنگ میل چناسوامی اسٹیڈیم بنگلورو میں دہلی کیپٹلز کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے چوتھے اوور کی تیسری گیند پر اکشر پٹیل کو چھکا مار کر عبور کیا۔
کوہلی پہلے ہی آئی پی ایل میں سب سے زیادہ چوکے مارنے والے بیٹر ہیں۔ جہاں تک چھکوں کی بات ہے، اس فہرست میں وہ کرس گیل (357) اور روہت شرما (282) کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔
اس کے علاوہ کوہلی آئی پی ایل کی تاریخ سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بھی ہیں، انہوں نے 257 میچز میں 8 ہزار 190 رنز اسکور کیے ہیں۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ایل
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات 691 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں
اسلام آباد:ملک کی آئی ٹی برآمدات گزشتہ تین ماہ میں 691 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں جو کہ پچھلے سال کے اس عرصے کے مقابلے میں 18.3 فیصد زیادہ ہیں۔
اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین ماہ( جولائی تا اگست) میں آئی ٹی برآمدات 691 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔
آئی ٹی برآمدات گزشتہ سال کے اس عرصے کے دوران 584 ملین ڈالر تھیں جبکہ اس میں 18.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے لیے اہم سنگِ میل ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی ٹی شعبے کو بروقت سہولیات کی فراہمی اور انٹرپرینیورز کی پالیسیوں سے مستفید ہونے کے باعث یہ غیر معمولی اضافہ ممکن ہوا ہے۔