پانی کی تقسیم سے متعلق فیصلوں پر مکمل اعتماد ہے، ارسا
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے صوبوں میں پانی کی تقسیم سے متعلق اپنے فیصلوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبوں کو پانی کی تقسیم سے متعلق ارسا اتھارٹی کا اجلاس چیئرمین کی زیر صدارت ہوا۔
ترجمان ارسا کے مطابق اجلاس میں صوبوں کو پانی کی تقسیم کا جائزہ لیا گیا جبکہ صوبہ پنجاب اور صوبہ سندہ کے خطوط کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ارسا اتھارٹی نے پانی کی تقسیم سے متعلق اپنے تمام فیصلوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ صوبوں کو پانی کی تقسیم سے متعلق تمام فیصلوں پر ارسا اتھارٹی متفق ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پانی کی تقسیم سے متعلق فیصلوں پر
پڑھیں:
چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں صدی کی بدترین بارشیں، نظامِ زندگی مفلوج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے ضلع ہوائِیجی کو شدید موسمی طوفان اور ریکارڈ توڑ بارشوں نے تاریخ کی بدترین آفت سے دوچار کر دیا، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے اور معمولاتِ زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے۔
بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق ضلع ہوائِیجی میں کئی گھنٹوں کی طوفانی بارشوں کے سبب درجنوں آبادیوں میں پانی داخل ہوگیا، مکانات منہدم، سڑکیں ناپید اور بجلی کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے۔
چین کے سرکاری براڈکاسٹر کے مطابق بدھ کی صبح واٹر لیول مانیٹرنگ اسٹیشن نے پانی کی سطح 55.22 میٹر ریکارڈ کی، جو کہ خطرے کی حد (50 میٹر) سے 5.22 میٹر زیادہ ہے۔ یہ اس اسٹیشن کی سو سالہ تاریخ میں سب سے بلند سطحِ آب ہے۔
ضلعی حکام کے مطابق طوفان ’وُٹِپ‘ کے ساتھ آنے والی موسلا دھار بارشوں نے تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار افراد کو متاثر کیا ہے، ہنگامی بنیادوں پر 68 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔
ادھر انتظامیہ نے امدادی سرگرمیاں تیز کرتے ہوئے دس ہزار سے زائد ریسکیو اہلکاروں کو میدان میں اتار دیا ہے، جو متاثرہ علاقوں میں ملبہ ہٹانے، سڑکوں کی بحالی اور بنیادی ڈھانچے کو دوبارہ فعال کرنے میں مصروف ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے، جس کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور شہریوں کو غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔