2025-11-20@04:04:21 GMT
تلاش کی گنتی: 29136
«جس کی کوئی»:
کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کے بعد مسافروں کے لیے جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن کا افتتاح 2 روز قبل وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: آج سے کراچی تا لاہور شروع ہونے والی شالیمار ایکسپریس میں نیا کیا ہے؟ سہولیات کی بات کی جائے تو 2 نئے اور جدید کمرشلی امپورٹنٹ پرسنز (سی آئی پی) لاؤنجز بنائے گئے ہیں۔ وہاں 3 کشادہ اور روشن ویٹنگ ہالز (انتظار گاہیں) بھی تیار کیے گئے ہیں اور مسافروں اور سامان کی آسانی کے لیے 4 خودکار زینے بھی نصب کیے گئے ہیں۔ جدید اور اعلیٰ معیار کے ایگزیکٹو واش رومز کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ مزید پڑھیے: کراچی تھر ڈیزرٹ سفاری ٹرین...
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر دوستین خان ڈومکی نے کہا ہے کہ بہت جلد وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کو ہٹایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی لاکر وزیراعلیٰ پیپلز پارٹی کی مشاورت سے لایا جائے گا۔ دوستین خان ڈومکی کا کہنا تھا کہ موجود وزیراعلیٰ نے پی پی اور مسلم لیگ ن کی قیادت کو مایوس کیا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی صادق عمرانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، دوستین ڈومکی کو کچھ تحفظات ہیں تو وہ لیگی قیادت کے سامنے رکھیں۔انہوں نے کہا کہ سرفراز بگٹی کو تمام اتحادی جماعتوں کا مکمل اعتماد اور حمایت حاصل ہے، معاملہ پارٹی قیادت کے سامنے رکھیں گے،...
کوئٹہ: بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ شمالی اور مرکزی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ آج صبح ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کوئٹہ میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قلات 1 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی 12، نوکنڈی 9، گوادر کی ساحلی پٹی پر 14 اور جیوانی میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے اکتوبر 2025 میں ایک نیا سنگِ میل عبور کیا ہے۔ اس ایک مہینے میں برآمدات 384 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، جو اب تک کی سب سے زیادہ ماہانہ برآمدات ہیں۔ ماہرین کے مطابق اکتوبر کی برآمدات پچھلے سال کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ رہیں، جبکہ ستمبر کے مقابلے میں بھی ان میں 5 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔ مالی سال کے ابتدائی 4 مہینوں میں مجموعی آئی ٹی برآمدات ایک اعشاریہ 4 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں، جو گزشتہ سال کی اسی مدت سے زیادہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں پے پال سروس شروع کرنے کے لیے حکومت کیا کوشش کررہی ہے؟ ہر چند ماہ بعد وزارتِ اطلاعاتِ ٹیکنالوجی کی جانب...
واشنگٹن (آئی این پی )عالمی جریدے بلومبرگ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت دوبارہ مستحکم ہو رہی ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے امریکہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی کوششوں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے، ان کی مدت میں 2030 ء تک توسیع سے ملک میں استحکام کی توقع مزید بڑھی ہے۔ یہ بات بلومبرگ کی پاکستانی معیشت کے حوالے سے جاری رپورٹ میں کہی گئی ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کئی سال کی بے یقینی کا خاتمہ ہوا ہے، عوام شیئرز مارکیٹ پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز اور فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری ظاہر کی، دونوں نے وزیراعظم کے بہتر مالی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برسلز میں یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹ سے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یورپین یونین کونسل کے صدر نے اسحاق ڈار کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں پاک یورپی یونین تعلقات کے مثبت رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ فریقین نے باہمی شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ نائب وزیراعظم نے پاکستان کے لئے یورپی یونین کی دوطرفہ کثیر الجہتی سپورٹ کو سراہا۔ ملاقات میں جی ایس پی پلس معاشی تعاون اور علاقائی و عالمی سلامتی امور پر تبادلہ خیال گیا۔ مشترکہ ترجیحات کے فروغ، مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ قبل ازیں اسحاق ڈار کی قطر کے وزیراعظم...
اسلام آباد ہائی کورٹ‘ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی سے متعلق اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کیلئے درخواست دائر
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ میں190 ملین پائونڈ نیب کیس میں سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی سزا معطلی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کے لئے متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ وکیل کے مطابق رجسٹرار آفس نے یقین دہانی کروائی ہے کہ جلد سماعت سے متعلق متفرق درخواست کو آج کی کاز لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان اور دیگر غیر ملکی شہریوں کے خلاف آپریشن پوری رفتار سے جاری ہے۔ صوبے بھر میں اس کریک ڈاؤن کو منظم، قانون کے مطابق اور مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ پنجاب حکومت نے ویسل بلور میکانزم کے تحت شہریوں کو معلومات فراہم کرنے کی ترغیب دی ہے‘ جس کے نتیجے میں متعدد افراد نے درست اور قابلِ عمل معلومات فراہم کی ہیں۔ غیر قانونی مقیم افغانیوں کی نشاندہی کرنے والے شہریوں کو نقد انعام دیا جائیگا جبکہ ویسل بلور کا نام مکمل طور پر صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ گزشتہ تین ہفتوں میں 6...
بہاول نگر: فورٹ عباس میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کرنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر خبر ایکسپریس نیوز پر چلنے کے بعد پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن اور مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے فوری نوٹس لے لیا ہے۔ حنا پرویز بٹ نے ڈی پی او بہاول نگر سے واقعے کی مکمل اور تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون کے والد کی مدعیت میں شوہر سمیت سسرال کے چار افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، سسرال والوں نے واقعے کو خودکشی قرار دینے کی کوشش کی تاہم پولیس...
اسلام آباد: وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ سیلاب سے ہونے والے جانی نقصانات اور تباہ کاریوں کو روکنا اب ملکی سیاست اور حکمتِ عملی کا بنیادی محور ہونا چاہیے، کیونکہ حالیہ برسوں میں سیلاب نے معیشت، انفرا اسٹرکچر اور انسانی زندگیوں پر گہرا اثر ڈالا ہے۔ اسلام آباد میں چیئرمین این ڈی ایم اے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے بتایا کہ 2022 کے تاریخی سیلاب نے ملکی معیشت کو 9 فیصد جی ڈی پی کے برابر نقصان پہنچایا۔ گزشتہ تین سے چار بڑے سیلابوں کے دوران 4 ہزار 500 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 4 کروڑ سے زیادہ لوگ بے گھر ہوئے، رواں برس بھی صورتحال تشویش ناک رہی...
کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صوبے کے ٹرانسپورٹ نظام کو جدید اور مؤثر بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے، اور اس سلسلے میں خواتین کے لیے مزید پنک بسوں کا آغاز کیا جا رہا ہے جو بی آر ٹی کے مختلف روٹس پر جلد نظر آئیں گی۔ گرین لائن منصوبے کے مقام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پہلی بی آر ٹی میں خواتین کے لیے مخصوص پنک بسیں پہلے ہی چل رہی ہیں، جبکہ بی آر ٹی گرین لائن میں بھی خواتین کے لیے علیحدہ اسپیس مختص کی جائے گی تاکہ انہیں محفوظ اور باوقار سفری سہولت فراہم کی جا...
شوبز انڈسٹری کی چکاچوند جتنی مسرور کن ہے اتنی ہی تلخ اور تکلیف دہ بھی ہے، کسی بھی اور شعبے کی طرح بھی یہاں عداوتیں، تلخیاں اور مخالفت کا زور زورا رہتا ہے۔ ایک نیا پینڈورا باکس سینئر اسٹیج آرٹسٹ اور کامیڈین روبی انعم نے اپنے ایک انٹرویو میں کھول دیا جس میں انھوں نے اداکارہ مشی خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مشی خان نے حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی ڈاکٹر نبیہا علی خان کی شادی کے بارے میں کچھ سخت باتیں کی تھیں جو شاید روبی انعم کو پسند نہ آئیں۔ روبی انعم نے مشی خان کے لگائے گئے الزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ نبیہا کا نکاح ہوا اور شادی کی رسومات چل رہی تھیں کہ صبح 6...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملک محمداعظم گزشتہ دنوں راولپنڈی میں الخدمت فائونڈیشن اور جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بنو قابل آئی ٹی کورسز کے ٹیسٹ کی ایک پُروقار اور شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ نوجوانوں کے مستقبل کے حوالے سے نہایت ہی اہمیت کی حامل اس تقریب کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن تھے۔ حافظ نعیم الرحمن جب سے امیر جماعت اسلامی پاکستان بنے ہیں۔ بلا مبالغہ وہ تمام دینی و سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں میں سب سے زیادہ متحرک قائد کی حیثیت سے اپنی ایک پہچان پیدا کر چکے ہیں۔ وہ جہاں ملک کے سیاسی، معاشی، انتظامی اور دیگر امور کے حوالے سے اپنے خیالات اور رائے کا کُھل کر اظہار کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے...
نیو دہلی: بھارت کی جانب سے بلند بانگ دعوئوں اور جارحانہ بیانیے کے برعکس پاکستان کی فضائی حدود کی بندش نے بھارتی ایوی ایشن سمیت سیاسی و عسکری قیادت کی کمزوریاں بے نقاب کر دی ہیں. آپریشن سندور میں تاریخی ناکامی اور مسلسل مالی نقصان کے بعد بھارتی حکومت شدید دباؤ اور بوکھلاہٹ کا شکار دکھائی دے رہی ہے۔ بھارتی میڈیا چینل ریپبلک نیوز نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے فضائی حدود بند کیے جانے کے بعد ایئر انڈیا کو 4 ہزار کروڑ روپے سے زائد کا بھاری مالی نقصان پہنچا۔ ائیر انڈیا نے اس نقصان کی تلافی کیلیے بھارتی حکومت سے معاوضے کی درخواست بھی کر دی ہے۔ ریپبلک نیوز کے مطابق پاکستان کی فضائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کو نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں غیر قانونی مقیم افغان و غیرملکی شہریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کو نقد انعام ملے گا اور اْ ن کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ تین ہفتوں میں 6 ہزار 220 افغانیوں کو واپس اپنے ملک بھجوایا گیا ہے۔ویسلز بلور کے تحت کئی شہریوں نے درست معلومات حکومت کو فراہم کیں ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں اور کشیدگی کے بعد پاکستان بھر میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (آن لائن)سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ آئین میں مزید ترامیم کی کوشش اس کا تقدس مجروح کرے گی۔ اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ وفاقی حکومت کے نمائندے اور بعض سیاسی جماعتیں آئینی ترامیم پر گفتگو کر رہی ہیں، آئینی ترامیم پر گفتگو ایسے ہو رہی ہے جیسے اتوار بازار میں خریداری کر رہے ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم سمیت 1973ء کا آئین ایک متفقہ دستاویز ہے، 18ویں ترمیم سمیت 1973ء کے آئین پر صوبوں اور پارلیمنٹ کی جماعتوں نے اتفاق کیا تھا۔رضا ربانی نے کہا کہ متفقہ دستاویز کو متنازع ترامیم سے غیر مستحکم کرنے کی کوشش وفاق کے لیے تباہ کن ہو گی، 1973ء کے آئین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایڈیشنل سیشن کورٹ اسلام آباد نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر کے پھیلاؤ کا الزام ثابت ہونے پر ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے شخص کو 3 سال کی قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دی، عدالت نے مجرم کو 50 ہزار روپے ہرجانہ کی رقم متاثرہ خاتون کو ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے مقدمہ درج کیا تھا، سنگین مقدمے میں تحقیقات مکمل کر کے اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ مجرم نے متاثرہ خاتون کی جنسی ناقابل اعتراض تصاویر اس کے شوہر اور بھائی کو متعدد واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے بھیجیں۔ ملزم نے یہ قابل اعتراض مواد اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ایمان مزاری کیلیے اسٹیٹ کونسل مقرر کرنے کیلیے مراسلہ لکھ دیا۔ ہادی علی چٹھہ کیجانب سے کفایت اللہ وزیر پہلے ہی اسٹیٹ کونسل مقرر ہیں، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی جانب سے مراسلہ لکھا گیا۔ عدالت نے کیس کی اگلی سماعت میں گواہان پر جرح کرنے کا حکم دیا، آج سماعت میں 4 گواہان کیجانب سے بیانات ریکارڈ کروا دیے گئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) قابض بھارتی فوج نے مسلم نسل کشی کے لیے نیا طریقہ ایجاد کرلیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بڈگام میں بھارتی فوج کی تیز رفتار گاڑی نے راہ چلتی خاتون کو کچل دیا۔ شدید زخمی خاتون کو بھارتی فوج کے اہلکار موت کے منہ میں جاتا دیکھ کر بھی سڑک پر سسکتا چھوڑ گئے۔ عینی شاہدین کے بقول جائے حادثہ پر موجود شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت خاتون کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ خاتون کی شناخت 32 سالہ ثوبیہ جان کے نام سے ہوئی جو سری نگر کی رہائشی ہیں اور کسی کام سے بڈگام آئی تھیں۔ نماز جنازہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملتان(آن لائن) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ملتان نے ثانیہ زہرا قتل کیس میں مقتولہ کے شوہر علی رضا کو سزائے موت سنادی۔جبکہ ساس عذرا پروین اور دیور علی حیدر کو عمر قید کی سزا سنائی گئی، 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا جبکہ 3 ملزمان کو رہا کردیا گیا۔ثانیہ زہرا قتل کیس میں شوہر علی رضا، ساس عذرا پروین، دیور علی حیدر سمیت 6 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے شوہر علی رضا کو دفعہ 302 کے تحت سزائے موت سنائی جبکہ ساس عذرا پروین اور دیور علی حیدر کو عمر قید کی سزا سنائی گئی، 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا جبکہ 3 ملزمان کو رہا کردیا گیا۔فیصلے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ جرم ، سیاست ، حکومت اور مافیائوں کے گٹھ جوڑ نے شہر کو یرغمال بنایا ہوا ہے ،پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کا ماسٹر پلان کراچیکی تباہی و بربادی کے سوا کچھ نہیں ، ای چالان اور کیمروں کے بعدشاہراہ فیصل کو عوام کے لیے پل صراط قرار دے رہے ہیں ، کراچی کا تباہ حال انفرااسٹرکچر اور ٹوٹی پھوٹی سڑکیں تو پہلے ہی اہل کراچی کے لیے پل صراط بنی ہوئی ہیں جن پر سے روزانہ انہیں گزرنا پڑتا ہے ، واٹر کارپوریشن ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ عوام کے لیے عذاب بنے ہوئے ہیں شہر میں جرائم اور مسلح ڈکیتی کی وارداتیں مسلسل بڑھ...
اپنے مذمتی بیان میں جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر نے مطالبہ کیا کہ ریاستی ادارے شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد عناصر اور انکے سرپرستوں کو فی الفور گرفتار کریں۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کراچی میں دہشتگردوں کی جانب سے شبیر قاسم کی ٹارگٹ کلنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی اداروں سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ ایک طرف تو محب وطن شیعہ قوم کا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے، تو دوسری جانب شیعہ نسل کشی کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے، کراچی میں عادل حسین اور محمد حیدر کی شہادت کے بعد شبیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اسلامی بینکوں کی جانب سے خواتین اسٹاف کیلیے عبایہ لازمی قرار دینے کے خلاف اسٹیٹ بینک کو کارروائی کی ہدایت کردی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کو سینیٹر زرقا سہروردی نے بتایا کہ اسلامی بینکوں نے خواتین اسٹاف کیلیے عبایا لازمی کر دیا ہے۔ چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اس پر وضاحت دے کہ بینک کس طرح یہ شرط کس طرح عاید کر سکتے ہیں؟ نمائندہ اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے بھی یہ چیز نوٹ کی ہے ایسا سارے اسلامی بینکوں میں نہیں ہے البتہ کچھ...
غزہ میں امن کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے امن معاہدہ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ووٹنگ ہو گئی ہے۔ سلامتی کونسل کے تمام ممبران نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ البتہ چین اور روس نے اس ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ انھوں نے ووٹ کا حق ہی استعمال نہیں کیا ہے۔ پاکستان میں کچھ دوستوں کی رائے ہے کہ پاکستان نے چین کا ساتھ نہ دے کر چین کے ساتھ غداری کی ہے۔ پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ پہلی بات یہ سمجھنے کی ہے کہ سلامتی کونسل میں بڑے ممالک اپنا ووٹ اپنے اپنے ملکی مفاد میں استعمال کرتے ہیں۔ روس اور چین اگر چاہتے تو...
لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ جماعت اسلامی 21 تا 23 نومبر تین روزہ کُل پاکستان اجتماع کے ذریعے ایک نئی قومی تحریک کا آغاز کرنے جا رہی ہے، جس کا مقصد ملک میں شفاف حکمرانی کے قیام اور عوام کو حقیقی تبدیلی فراہم کرنا ہے۔ مینارِ پاکستان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں یہ اجتماع نہایت اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ پاکستان ایک ہی وقت میں معاشی، سماجی اور سیاسی بحرانوں کا شکار ہے۔ عوام اب ایسے رہنماؤں کی تلاش میں ہیں جو نظام کی سطح پر حقیقی اصلاحات لانے کی بات کریں، نہ کہ صرف چہروں کی تبدیلی کو...
پاکستان سے تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد افغان وزیر تجارت نئی دہلی پہنچ گئے نورالدین عزیزی بھارتی وزیر خزانہ ،تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کریں افغانستان نے پاکستان سے تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد بھارت سے تجارتی روابط بڑھانے کی کوششیں شروع کردیں۔افغانستان کے قائم مقام وزیر تجارت الحاج نورالدین عزیزی بھارت پہنچ گئے جہاں وہ بھارتی وزیر تجارت اور بھارتی وزیر خزانہ سے ملاقات کریں گے۔افغان وزارت تجارت کے مطابق نورالدین عزیزی بھارتی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقاتوں کا مقصد افغان بھارت معاشی تعاون میں توسیع، تجارتی تعلقات آسان کرنا اور افغان بھارت مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا ہے۔افغان وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ مقصد علاقائی تجارت میں افغانستان کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماتلی (نمائندہ جسارت) ماتلی میں ٹریفک جام کا مسئلہ گزشتہ کئی ماہ سے سنگین صورت اختیار کر چکا ہے۔ ماتلی کے چینل پل کو خستہ حالی کے باعث طویل عرصے سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ٹنڈو غلام علی، ڈگری، اسلام کوٹ، مٹھی اور دیگر علاقوں سے آنے جانے والی تمام کمرشل اور مسافر بردار گاڑیاں متبادل راستوں پر منتقل کر دی گئی ہیں۔ چینل پل کی بندش کے بعد ٹنڈو غلام علی روڈ کی ٹریفک، مختلف علاقوں کی پبلک ٹرانسپورٹ، لوکل بسیں اور بھاری کمرشل گاڑیاں شہر کے درمیان سے گزرنے پر مجبور ہیں، جس کی وجہ سے شہر کے اندر ٹریفک کا دباؤ کئی گنا بڑھ گیا ہے۔ خصوصاً...
پاکستان میں غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری (FDI) میں خاصا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کی بڑی وجہ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی سرگرم کوششیں ہیں۔SIFC کی بہترین سہولت کاری نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے، جس سے کاروبار اور اقتصادی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق، اس سال اکتوبر میں غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری 178.9 ملین ڈالر تک پہنچ گئی، جو پچھلے سال کے اسی ماہ کے 145.9 ملین ڈالر کے مقابلے میں ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 273.7 ملین ڈالر تک پہنچی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 34 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔...
اونچ نیچ ۔۔۔۔ آفتاب احمد خانزادہ فلپائن کی مصنفہC.Joy Bell.C نے لکھا ہے، ”میں مشعلیں اور موم بتیاں جلائے ہوئے اپنے تاریک ترین علاقوں میں داخل ہوگیا ہوں۔ میں نے اپنی ذات کے ہر اکیلے غار میں ایک جلتا ہوا چراغ چھوڑا ہے۔ میں نے اپنے ذہن کی ہر دلدل میں گلاب کے پھول لگائے ہیں۔ میں نے اپنے دل کی تمام راتوں میں ستارے جلائے ہیں۔ میں نے اپنی روح میں چلنے کے لیے اپنے آپ کو آگ میں جلایا ہے۔ میں اپنے چاند کی طرح چمکا ہوں جب میرے اندر چاند نہیں تھا۔ میں نے وہ سب کیا جو ضروری تھا۔ اب مجھے روشنی بنتے دیکھو، مجھے روشنی بنتے دیکھو، مجھے روشنی کے اندر روشنی بنتے دیکھو، مجھے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی صوبہ سندھ مولانا حزب اللہ جکھرو نے کہا ھے کہ جماعت اسلامی کا کل پاکستان اجتماع عام آئین سے متصادم ظالمانہ نظام کو بدلنے کی تحریک کا نقطہ آغاز ہے، دارالعلوم تفہیم القرآن سکھر میں خطاب اور مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدل دو نظام اجتماع عام میں سندھ سے بڑی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے۔ یہ اجتماع عام ظلم و جبر کے مسلط نظام کی تبدیلی کیلئے ہے قوم اس عظیم مقصد کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی فساد انتشار بڑھتا جارہا ہے، بگڑتی صورتحال قومی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ بن چکی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور(جسارت نیوز) خیرپور کے بلڈر کی سرکاری اراضی کے بعد پرائیوٹ اراضی ہتھیانے کی کوشش، بلڈر مافیا کیخلاف سول سوسائٹی سراپا احتجاج بلڈر مافیا کی ریونیو آفیسر کو دھکمیاں دینے والی مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرال۔ بلڈز مافیا عرض محمد جانوری کے خلاف سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاج جاری۔ اس سلسلے میں ان کا کہنا ہے کہ بلڈز مافیا عرض محمد جانوری ریونیو حکام سے ملی بھگت کرکے سرکاری زمینیوں اور غریب مسکین لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کررہا ہے جبکہ گزشتہ روز بلڈرعرض محمد جانوری کی جانب سے ریونیو حکام کو دھکمیاں دینے والی مبینہ آڈیو سوشل میڈیا کی زنیت بن گئی ہے۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ سندھ کمشنر سکھر، ڈپٹی کمشنر خیرپور سے مطالبہ کیا...
کے سی سی آئی کے صدر ریحان حنیف انڈونیشیا کے قونصل جنرل ڈاکٹر مدذاکر ایم اے کو شیلڈ پیش کررہے ہیں،شمعون ذکی،عمران معیز خان،مجید عزیز اور دیگر بھی موجود ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کنگڈم ویلی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ہائوسنگ پراجیکٹ پر عائد کیے گئے 15 کروڑ روپے جرمانے کیخلاف دائر اپیل نا قابل سماعت قرار دیکر خارج کر دی ہے۔ عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ کمپٹیشن کمیشن کے فیصلوں کے خلاف اپیل کا مناسب فورم کمپٹیشن اپیلیٹ ٹربیونل ہے جو کہ اب فعال ہو چکا ہے۔واضح رہے کہ ستمبر اور اکتوبر کے تقربیاً دو ماہ کے دوران کمپٹیشن اپیلیٹ ٹربیونل اپنے چیئرمین کی عدم دستیابی کے باعث غیر فعال تھا۔ کمپنی نے اس عرصہ کیدوران کنگڈم ڈیلی نے اسلام اباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی تھی۔ عدالت نے جرمانے کی ریکوری پر عبوری حکمِ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپ نے مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں امریکا پر سبقت حاصل کرنے کی کوشش تیز کردی۔ یورپ کے اعلیٰ حکام نے سربراہ اجلاس میں زور دیا ہے کہ یورپ کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی دوڑ میں قیادت حاصل کرنے کے لیے کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔ اس اجلاس کا مقصد خطے کو ڈیجیٹل دور کے محاذ پر لانا اور امریکی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں پر انحصار کم کرنا ہے۔ برلن میں اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی یورپی یونین نے یہ اعلان بھی کیا کہ ایمازون اور مائیکروسافٹ کی کلاؤڈ سروسز کو یونین میں سخت مسابقتی قواعد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ برسلز ان کی مارکیٹ طاقت کی چھان بین کر رہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد فلسطینی عوام اور ان کی مزاحمت کے خلاف سازش ہے،فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے قسمت اور مستقبل کے فیصلے کرنے کا حق صرف انہیں ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے امریکی قرار داد کی حمایت کرنے سے مسئلہ فلسطین پر پاکستا ن کا تاریخی موقف کمزور پڑے گا اور مسئلہ کشمیر کے حل پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے، پاکستان سمیت دیگر مسلمان ممالک کی جانب سے ٹرمپ کے غزہ دشمن منصوبہ کی حمایت افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسلمان ممالک کی حکومتیں غزہ کی حقیقی معنو ں میں مدد نہیں...
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحل پر پُراسرار بلبلوں کے بننے کی حقیقت بالآخر سامنے آگئی۔ ہرموسا بیچ کے رہائشیوں نے رواں ہفتے پانی میں پُراسرار انداز میں بلبلے اٹھتے دیکھے تھے جس سے علاقے میں قیاس آرئیاں جنم لینے لگیں۔ رہائشیوں کا حیال تھا کہ یہاں کوئی بلیو فِن ٹیونا کسی سرگرمی میں مشغول ہے یا پھر کوئی سب مرین یا کوئی خلائی مخلوق موجود ہے۔ ان تمام قیاس آرئیوں نے اس وقت دم توڑ دیا جب یہ بات سامنے آئی کہ در اصل وہاں پر کیلیفورنیا سے ایشیاء جانے والی فائبر آپٹکس کا کام جاری تھا۔ اس کام کی نگرانی کرنے والے رِک ڈیوِینے نے بتایا کہ ٹیکنالوجی کمپنی میٹا آنے والے مہینوں میں ایک لائن کے اضافے کی منصوبہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر اور سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی تبدیلی سے متعلق چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں غیر ذمہ دارانہ، گمراہ کن اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق سردار عمر گورگیج کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے حوالے سے نشر ہونے والی اطلاعات میں قطعاً کوئی صداقت نہیں اور پیپلز پارٹی اس طرح کی خبروں کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے کسی رہنما، کسی فورم یا کسی بھی تنظیمی سطح پر وزیر اعلیٰ کی تبدیلی سے متعلق نہ کوئی فیصلہ ہوا ہے اور نہ ہی کوئی غور و فکر جاری ہے۔یہ بھی...
اپنے بیان میں مسلم لیگ نون کے رہنماء دوستین ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سینیٹر دوستین ڈومکی کا دعویٰ ہے کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں دوستین ڈومکی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ بلوچستان میں اتحادی حکومت ہی ہوگی، تاہم سرفراز بگٹی کو بطور وزیراعلیٰ قبول نہیں کریں گے۔ انکا کہنا ہے کہ بلوچستان کا نیا وزیراعلیٰ بھی پیپلز پارٹی کے اندر سے ہی لایا جائے گا، جس کے لئے مشاورت شروع کر دی گئی ہے۔ متعدد پاکستانی...
امریکا کے مشہور زمانہ وائٹ ہاؤس کی گہماگہمی اس بار بہت مختلف تھی جہاں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، صدر ٹرمپ کے مہمان بنے تھے۔ واشنگٹن میں ہونے والے اس شاندار سرکاری عشائیے نے نہ صرف سیاسی اور سفارتی حلقوں میں ہلچل مچائی بلکہ سوشل میڈیا پر بھی تہلکہ برپا کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس کے ایسٹرن روم میں پرتکلف عشائیہ دیا تھا۔ جس میں دنیا بھر کی مشہور ترین شخصیات ایک ہی چھت تلے جمع ہو گئیں۔ لیکن اصل سرخی تب بنی ایک غیر معمولی سیلفی جس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔ جب پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار اور سعودی کلب النصر کے کھلاڑی کرسٹیانو...
پاکستان کی افغانستان اور بھارت کے ساتھ جاری کشیدگی کم کرنے میں روس اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے، روسی سفیر
ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن)روسی سفیر البرٹ خوریف نے خطے میں پائیدار امن کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔یہ پیشکش انہوں نے اسلام آباد انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز کی ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ روسی سفیر نے کہا کہ خطے کی سلامتی کے حوالے سے خاصی تشویش ہے، خصوصاً افغانستان کی صورتحال روس کے نزدیک نہایت حساس معاملہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے دونوں ہمسایہ ممالک (افغانستان اور بھارت) کے ساتھ جاری کشیدگی کم کرنے میں روس اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔روسی سفیر نے جنوبی ایشیا میں تناؤ میں اضافے میں بیرونی طاقتوں کے ملوث ہونے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ روس ہمیشہ علاقائی امن، استحکام اور دہشت گردی...
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اتحادی جماعتوں کے تمام مسئولین اور شرکاء سیاہ پٹیاں باندھیں اور نماز جمعہ کے بعد پرامن احتجاج کا اہتمام کریں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اتحادی جماعتوں کا ایک اجلاس کوئٹہ میں پشتونخواء میپ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت عبدالرحیم زیارتوال نے کی۔ اجلاس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر اہتمام 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف آنے والے جمعہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا باقاعدہ فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ملک کی فضاء آج ظلم، ناانصافی اور آئینی انحراف کے گہرے سائے میں ڈوب چکی ہے۔ اتحادی جماعتوں کے تمام مسئولین اور شرکاء سیاہ پٹیاں باندھیں اور نماز جمعہ کے بعد...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افغانستان کی طالبان حکومت کے وزرا کی یکے بعد دیگرے بھارت آمد اور مودی سرکار کے ساتھ بڑھتی ہوئی پینگیں خطے کے امن کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طالبان حکومت کے وزیرِ تجارت الحاج نورالدین عزیزی بھارت کے سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچے۔ طالبان کے وزیر تجارت کا استقبال ان کے بھارتی ہم منصب کے علاوہ وزیر خزانہ اور دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ بھی ملاقات کی۔ افغان طالبان کے وزیر تجارت نے بھارت کے سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کی اور افغانستان میں سرمایہ کاری کے لیے دعوت دی۔ الحاج نور الدین عزیزی نے بھارت کو دوست ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تجارتی اور سفارتی تعلقات ہیں۔ طالبان وزیر...
وزیر خارجہ کے بعد طالبان کے وزیر تجارت کی بھی بھارت آمد، سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز کابل (سب نیوز)افغانستان کی طالبان حکومت کے وزرا کی یکے بعد دیگرے بھارت آمد اور مودی سرکار کے ساتھ بڑھتی ہوئی پینگیں خطے کے امن کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق طالبان حکومت کے وزیرِ تجارت الحاج نورالدین عزیزی بھارت کے سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچے۔طالبان کے وزیر تجارت کا استقبال ان کے بھارتی ہم منصب کے علاوہ وزیر خزانہ اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ بھی ملاقات کی۔افغان طالبان کے وزیر تجارت نے بھارت کے سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کی اور افغانستان میں سرمایہ کاری کے لیے دعوت دی۔الحاج...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے منگھو پیر میں ماربل فیکٹری کے مالک کو بھتے کی پرچی ملی ہے۔پولیس کے مطابق فیکٹری مالک سے ملزمان نے 10 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا گیا ہے، جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے کراچی کے تاجر کو بھتے کی پرچی موصول پولیس نے بتایا ہے کہ فیکٹری مالک کو بھتے کی پرچی اور 2 گولیاں بھیجی گئی ہیں، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز طارق روڈ پر شو روم پر فائرنگ بھی بھتہ خوری کا نتیجہ تھی۔
اپوزیشن اتحاد کے رہنما محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے کوئی بھی اتفاقِ رائے چاہیے تو ہم تیار ہیں، اگر آئین پر چلیں گے تو مل کر آگے بڑھا جاسکتا ہے۔بانی چیئرمین کی بہن علیمہ خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں محمود اچکزئی نے کہا کہ ایک اچھا سماجی معاہدہ کریں، پاکستان کو چلائیں۔ پی ٹی آئی کی بانی سے بہنوں کو ملنے کی اجازت نہ دینے کی مذمت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں نے بانی چیئرمین کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہ دیئے جانے کی مذمت کی ہے۔ اپوزیشن اتحاد کے سربراہ نے مزید کہا کہ حکمران 5 نکات پر دستخط کرلیں تو عمران خان...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)جسٹس گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج تعینات کرنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس جلد بلایا جائے، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں مستقل چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعینات کرنے پر بھی غور ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے ایک ممبر کی نامزدگی کے بعد جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلایا جائے گا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 14 فروری 2025 کو ایکٹنگ جج سپریم کورٹ کا حلف اٹھایا تھا۔ جسٹس روزی خان کے جج وفاقی آئینی عدالت حلف لینے کے بعد جسٹس محمد کامران خان ملا خیل قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں بیڈ گورننس کے باعث سرفراز بگٹی کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے پارلیمانی سیکریٹری نے بھی تبدیلی کی تصدیق کر دی ۔مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں پیپلزپارٹی نے نئے وزیراعلیٰ کے نام پر مشاورت شروع کر دی ہے اور یہ اِن ہاؤس تبدیلی ہو گی،نیا وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہی ہو گا۔ادھرپیپلز پارٹی کے پارلیمانی سیکریٹری لیاقت لہڑی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو تبدیل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کہ کوئی نیا چہرہ سامنے لائیں، ایسا وزیراعلیٰ آئے جو بلو چستان کے مسائل حل کرے، اکثریت وزیراعلیٰ کی تبدیلی...
ایف بی آر کے ماتحت ادارے کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے سامان کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔ ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کے اعلامیے کے مطابق بدھ کو کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والے ٹرک پی-4234 کو کوئیک رسپانس فورس کی ٹیم نے ڈیرہ اسماعیل خان میں وزیرستان چوک کے قریب روکا۔ تلاشی لینے پر اس میں سے اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ، پولیسٹر کپڑے کے تھان اور چھالیہ برآمد ہوئی، پاکستان کسٹمز ایکٹ 1969ء کے تحت گاڑی اور اس سے برآمد شدہ اشیا ضبط کرلی گئیں۔ ایف بی آر نے آپریشن میں شامل کسٹمز افسران کی کڑی نگرانی اور کامیاب کارروائی کو سراہا اور اسمگلنگ کی سرگرمیوں کو روکنے اور قومی محصولات کے تحفظ کے عزم...
گورنر گلگت بلتستان نے آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران کہا کہ شونٹر ٹنل نہ صرف دونوں خطوں کے درمیان سفر کو کم کرے گی بلکہ تجارت، کاروبار، ثقافتی روابط اور عوامی آمدورفت کو نئے راستے فراہم کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے مظفر آباد میں آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں خطوں کی سیاسی صورتحال اور مشترکہ ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو گلگت بلتستان کے عوام اور اپنی جانب سے مبارکباد پیش کی۔ سید مہدی شاہ نے اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی ٍدہلی: افغانستان نے پاکستان سے تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد بھارت سے تجارتی روابط بڑھانے کی کوششیں شروع کردیں۔افغان قائم مقام وزیر تجارت الحاج نورالدین عزیزی بھارت پہنچ گئے جہاں وہ بھارتی وزیر تجارت اور بھارتی وزیر خزانہ سے ملاقات کریں گے۔میڈیاذرائع کا کہنا ہے کہ افغان وزارت تجارت کے مطابق نورالدین عزیزی بھارتی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقاتوں کا مقصد افغان بھارت معاشی تعاون میں توسیع، تجارتی تعلقات آسان کرنا اور افغان بھارت مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا ہے۔دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے افغان وزیر تجارت سے ملاقات کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ دورے کا بنیادی مقصد دو طرفہ تجارت اور سرمایہ...
مظفرآباد : وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ حکومت کا بنیادی ہدف ریاستی عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت اور ان کا اعتماد بحال کرنا ہے۔ مختلف وفود سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو موقع ملا ہے کہ وہ برسوں کی محرومیوں کو دور کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کرے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب عوام بے چینی کے عالم میں سڑکوں پر تھے، مگر آج سیاسی جماعتوں کے جھنڈے ان کے ہاتھوں میں اور اعتماد ان کے دلوں میں ہے۔ نئی حکومت کے اعلان کے بعد پورے خطے میں خوشی اور جشن کا ماحول ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے...
کراچی (نیوزڈیسک): آج کل مارکیٹ میں اصلی اور پلاسٹک کے انڈوں کا شور ہے اس میں کیسے فرق کریں غذائی ماہر نے بتا دیا۔ پاکستان میں اصل کے ساتھ کھانے پینے کی نقل بھی دستیاب ہوتی ہے، اسی لیے اکثر مشہور اشیا پر واضح لکھا ہوتا ہے کہ نقالوں سے ہوشیار۔ آج کل پاکستان میں اصلی اور نقلی انڈوں کا شور ہے۔ ایک بڑا طبقہ ہے، جس کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں پلاسٹک کے انڈے مل رہے ہیں، جس کی زردی اور سفیدی کی رنگت اور ساخت قدرے مختلف ہوتی ہے۔ تاہم انڈوں پر کہیں لکھا نہیں ہوتا کہ نقالوں سے ہوشیار تو وہ کس طرح اصل اور نقل کی پہچان کریں۔ اس حوالے سے اے آر وائی...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں بیڈ گورننس کے باعث سرفراز بگٹی کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے پارلیمانی سیکریٹری نے بھی تبدیلی کی تصدیق کر دی ۔تفصیلات کے مطابق دوستین ڈومکی نے سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے نئے وزیراعلیٰ کے نام پر مشاورت شروع کر دی یے اور اِن ہاؤس تبدیلی ہو گی،نیا وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہی ہو گا۔ پیپلز پارٹی کے پارلیمانی سیکریٹری لیاقت لہڑی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو تبدیل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کہ کوئی نیا چہرہ سامنے لائیں، ایسا وزیراعلیٰ آئے جو بلو...
پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں یہ اجتماع غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ پاکستان بیک وقت معاشی، سماجی اور سیاسی بحرانوں سے دوچار ہے اور عوام کو ایسی قیادت کی تلاش ہے جو نظام کی سطح پر حقیقی تبدیلی کی بات کرے نہ کہ محض چہروں کی تبدیلی کو حل سمجھ لے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی مینار پاکستان سے ایک ایسی تحریک کا آغاز کرنے جارہی ہے جو ملک کو شفاف حکمرانی کی طرف لے جائے گی۔ مینار پاکستان لاہور میں 21، 22، 23 نومبر کو منعقد ہونے والے تین روزہ کُل پاکستان اجتماع عام سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارتی فضائی کمپنی ایئر انڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے کے باعث اسے 4 ہزار کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے، جب کہ طویل فضائی راستوں کے سبب اخراجات میں اضافہ اور پروازوں میں تاخیر معمول بنتی جا رہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا نے نقصان کے ازالے کے لیے باضابطہ طور پر بھارتی حکومت سے 4 ہزار کروڑ روپے کی مالی مدد طلب کر لی ہے۔کمپنی نے حکومت سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ اسے چین کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دلائی جائے تاکہ اضافی سفر اور ایندھن کے اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے...
آزادکشمیر میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کی کابینہ بن گئی، وزیروں کو محکمے مل گئے، ان کے پاس کام کرنے کے لئے نو مہینے ہیں۔ اس کے بعد پیپلز پارٹی کی قیادت کے فیصلہ کے مطابق حکومت پیچھے ہٹ جائے گی اور نیا الیکشن ہو گا۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم فیصل راٹھور نے اپنی کابینہ کے وزراء کو محکمے دے دیئے ہیں۔ وزرا نے آج سے ہی کام کا آغاز کر دیا ہے کیونکہ وقت تھوڑا ہے اور کام بہت! آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم پیپلز پارٹی حکومت کے وزرا اور ان کے محکمے میاں عبدالوحید کو سینئر وزیر بنایا گیا ہے اور ان کو محکمے: قانون اور...
تصویر بشکریہ، روسی سفارتخانہ اکاؤنٹ سوشل میڈیا روس نے پاکستان، بھارت اور پاکستان، افغانستان تنازعات میں ثالثی کی پیشکش کردی ہے۔پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے یہ پیشکش اسلام آباد انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیزکی تقریب سے خطاب کے دوران کی۔ اسحاق ڈار کی ماسکو میں صدر پوٹن سے ملاقاتنائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس پاکستان کے دو ہمسائیوں کے ساتھ تنازعات میں ثالثی کے لیے تیار ہے، ماسکو کو علاقائی سلامتی خاص طور پر افغانستان کی صورتحال سے متعلق گہری تشویش ہے۔روسی سفیر نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان کشیدگی اکثر بیرونی قوتوں کی وجہ سے بھڑکتی...
اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے ججز ٹرانسفر کیس میں انٹراکورٹ اپیلیں 24 نومبر کو مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں چھ رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا، جسٹس عامر فاروق بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ عدالتی ذرائع نے بتایا ہے کہ جسٹس عامر فاروق ججز کی درخواست پر بطور چیف جسٹس ہائی کورٹ رائے کا اظہار کر چکے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ ججز اور بار ایسوسی ایشنز نے سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔ پانچ رکنی آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کا تبادلہ و سنیارٹی درست قرار دی تھی۔
سابق وزیر خارجہ نے الزام لگایا کہ مودی حکومت کی اسٹریٹجک ناکامیاں اب واضح طور پر نظر آرہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر سلمان خورشید نے کہا کہ دہلی میں لال قلعہ کے قریب حالیہ دھماکے نے حکومت کی سکیورٹی پالیسی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں اور وزیراعظم نریندر مودی کو پارلیمنٹ میں اس غلطی کا فوری جواب دینا چاہیئے۔ سابق وزیر خارجہ نے الزام لگایا کہ مودی حکومت کی اسٹریٹجک ناکامیاں اب واضح طور پر نظر آ رہی ہیں۔ انہوں نے ذاتی اور کبھی کبھار خارجہ پالیسی کے بجائے ایک مستحکم خارجہ پالیسی پر زور دیا۔ سلمان خورشید نے کہا ہماری ایک مستحکم خارجہ پالیسی ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)وفاقی آئینی عدالت نے ججز ٹرانسفر کیس میں انٹراکورٹ اپیلیں 24 نومبر کو مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں چھ رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا، جسٹس عامر فاروق بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ عدالتی ذرائع نے بتایا ہے کہ جسٹس عامر فاروق ججز کی درخواست پر بطور چیف جسٹس ہائی کورٹ رائے کا اظہار کر چکے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ ججز اور بار ایسوسی ایشنز نے سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔ پانچ رکنی آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کا تبادلہ و سنیارٹی درست قرار دی تھی۔
اسکرین گرایپ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے بانی چیئرمین کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہ دیے جانے کی مذمت کی ہے۔اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے بانی چیئرمین کی بہنوں کے ساتھ پریس کانفرنس کی، جس میں کہا گیا کہ کل وکلاء، خواتین اور منتخب نمائندوں کے ساتھ جو ہوا، وہ ظلم تھا۔علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں عدالت سے احکامات ملے اور جیل کے مینول کے مطابق ملاقات کی اجازت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 5 ہفتے قبل شاہراہ پر دھرنے کی وجہ سے ایک بہن کو ملنے دیا گیا، ہم نے واضح کیا کہ اگر ملنے نہ دیا تو احتجاج اور دھرنا دیں گے۔علیمہ خان نے مزید کہا کہ پولیس نے...
فائل فوٹو، قومی اسمبلی قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے ایم این اے عامر ڈوگر کے ایوان میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی سے متعلق خط کا جواب دے دیا۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق عامر ڈوگر نے 6 اکتوبر کو اسپیکر سردار ایاز صادق کو اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کےلیے خط لکھا تھا، جس کا جواب دے دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق خط میں بتایا گیا کہ قواعد و ضوابط میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کا مکمل طریقہ کار واضح ہے۔ اسپیکر کے ایوان میں اپوزیشن لیڈر کی نشست کے خالی ہونے کے اعلان سے قبل نامزدگی کے لیے نام جمع نہیں کرائے جاسکتے۔خط میں جواب دیا گیا کہ قواعد کے تحت اسپیکر اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے لیے تاریخ، وقت اور مقام...
بھارت سے تجارتی روابط بڑھانے کی کوششیں، افغان وزیر تجارت نئی دہلی پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز کابل (سب نیوز )افغانستان نے پاکستان سے تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد بھارت سے تجارتی روابط بڑھانے کی کوششیں شروع کردیں۔افغانستان کے قائم مقام وزیر تجارت الحاج نورالدین عزیزی بھارت پہنچ گئے جہاں وہ بھارتی وزیر تجارت اور بھارتی وزیر خزانہ سے ملاقات کریں گے۔ افغان وزارت تجارت کے مطابق نورالدین عزیزی بھارتی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقاتوں کا مقصد افغان بھارت معاشی تعاون میں توسیع، تجارتی تعلقات آسان کرنا اور افغان بھارت مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا ہے۔افغان وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ مقصد علاقائی تجارت میں افغانستان کا...
ملاقات میں صدر شیعہ کانفرنس عاشق حسین نے ڈی آئی جی کوئٹہ کو ایام فاطمیہ کے مجالس اور جلوس عزاء سے متعلق بتایا اور بلوچستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین ہزارہ نے ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت سے ملاقات کی۔ جس میں ایام فاطمیہ کے دوران مجالس عزاء اور جلوس کی سکیورٹی سمیت دیگر مسائل پر گفتگو کی۔ اس موقع پر بلوچستان شیعہ کانفرنس کے عہدیداران کاظم علی اور کربلائی خادم حسین سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ صدر شیعہ کانفرنس عاشق حسین نے ڈی آئی جی کوئٹہ کو ایام فاطمیہ کے مجالس اور جلوس عزاء سے متعلق بتایا اور بلوچستان کی موجودہ صورتحال...
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اسلامی بینکوں کی جانب سے خواتین اسٹاف کے لیے عبایہ لازمی قرار دینے کے خلاف اسٹیٹ بینک کو کارروائی کی ہدایت کردی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ایف بی آر کی طرف سے صدارتی احکامات نہ ماننے کا معاملہ زیر غور آیا۔ چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے بتایا کہ فیڈرل ٹیکس محتسب کئی ٹیکس معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا قانون میں واضح ہے کہ کن معاملات میں ٹیکس محتسب مداخلت نہیں کرسکتا، کمیٹی نے اپنی سفارشات دے دی ان پر عمل درآمد ہو جائے گا۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے کہا کہ اس معاملے...
وفاقی دارالحکومت میں سیون اسٹار ہوٹل کی تعمیر کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلے سیون اسٹارہوٹل کی تعمیر کے لیے تمام انتظامی و تکنیکی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ یہ شاندار منصوبہ آنے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) سمٹ کے دوران غیر ملکی معزز مہمانوں کی رہائش اور میزبانی کے لیے ترتیب دیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (CDA) نے منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لیے بین الاقوامی سطح پر کمپنیوں کو باضابطہ طور پر مدعو کر لیا ہے۔ سی ڈی اے کی جانب سے جاری کیے گئے عالمی ٹینڈر میں بتایا گیا ہے کہ سیون اسٹار ہوٹل کی تعمیر انٹرنیشنل...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹویٹ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ایمان مزاری کیلئے اسٹیٹ کونسل مقرر کرنے کیلئے مراسلہ لکھ دیا۔ ہادی علی چٹھہ کیجانب سے کفایت اللہ وزیر پہلے ہی اسٹیٹ کونسل مقرر ہیں، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کیجانب سے مراسلہ لکھا گیا۔ عدالت نے کیس کی اگلی سماعت میں گواہان پر جرح کرنے کا حکم دیا، آج سماعت میں 4 گواہان کیجانب سے بیانات ریکارڈ کروا دیئے گئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
پاکستان کوسٹ گارڈزنے گوادر کے علاقے پیشو گان اور پلیری میں کاروائیاں، اعلی کوالٹی کی منشیات برآمد کرلی۔ پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی انٹیلی جنس ذرائع کی منشیات اسمگلنگ کی مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پرگوادر کے علاقے پلیری میں کارروائی کی، جھاڑیوں میں چھپائی گئی 1400 کلوگرام چرس، 105کلوگرام متیھ آئس،8 کلو گرام ہیروئن،اور6.5 کلو گرام آفیون برآمد کر لی۔ ایک اور کارروائی میں پیشوگان کے ساحلی راستے پسوگیپ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران476کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمدکر لی گئی، خدشہ ہے کہ یہ منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہو نا تھی۔ ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز نے کہا کہ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 134.43 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈزمنشیات اور ہر طرح...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سب کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینی چاہیے۔ بدھ کوانسداد دہشت گردی عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اللہ کرے گا اچھا وقت آئے گا، علیمہ خان سمیت تینوں بہنوں کو ملاقات کی اجازت ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جیل میں ملاقات کرنے کی اجازت ہونے سے کیا ہوگا؟ عوام پہلے ہی غربت اور مہنگائی میں پسے ہوئے ہیں لہذا بہتری کے حالات پیدا کریں۔ انہوں نے 9 مئی مقدمات سے متعلق کہا کہ میں جن کیسوں میں حاضری لگا کر جارہا ہوں ، میں تو یہاں تھا ہی نہیں بلکہ بیرون...
الیکشن کمیشن پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلی پنجاب کے 13 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو قانون کی پابندی کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی مہم 21 سے 22 نومبر 2025 کی درمیانی رات سے ختم ہو جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: این اے 66 ضمنی انتخابات، مسلم لیگ ن کا امیدوار بلامقابلہ کامیاب کمیشن نے یاد دہانی کرائی کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 182 کے تحت کسی شخص کو کسی عوامی اجتماع کے انعقاد، شرکت یا کسی جلوس میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی، اور خلاف ورزی کرنے والے کو دو سال تک قید یا ایک لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں ہو سکتے ہیں۔ ضمنی انتخابات...
المعلومہ نیوز ایجنسی سے اپنی ایک گفتگو میں صباح العکیلی کا کہنا تھا کہ کوآرڈینیشن فرنٹ کے رہنماؤں نے وزیر اعظم کے امیدوار کیلیے مخصوص شرائط طے کی ہیں۔ ان میں دوسری مدت کیلیے انتخاب نہ لڑنا اور وزارت عظمیٰ کے دورانیے میں کسی نئی جماعت کی تشکیل نہ دینا شامل ہے تاکہ شیاع السوڈانی حکومت کے تجربے کو دوبارہ نہ دُہرایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ عراقی سیاسی تجزیہ کار اور مبصر"صباح العکیلی" نے اس بات كی تصدیق کی کہ کوآرڈینیشن فرنٹ کے رہنماء اس بات کے خواہشمند ہیں کہ اگلے مرحلے کے لیے ایک ایسے شخص کو وزیراعظم نامزد کیا جائے جو کسی بھی سیاسی جماعت سے وابستہ نہ ہو۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ دو شخصیات کے بارے میں...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹویٹ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ایمان مزاری کیلئے اسٹیٹ کونسل مقرر کرنے کیلئے مراسلہ لکھ دیا۔ ہادی علی چٹھہ کیجانب سے کفایت اللہ وزیر پہلے ہی اسٹیٹ کونسل مقرر ہیں، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کیجانب سے مراسلہ لکھا گیا۔ عدالت نے کیس کی اگلی سماعت میں گواہان پر جرح کرنے کا حکم دیا، آج سماعت میں 4 گواہان کیجانب سے بیانات ریکارڈ کروا دیئے گئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
افغانستان کے وزیر صنعت و تجارت نورالدین عزیزی بھارت کے دورے پر ہیں۔ طالبان حکومت کے اس اقدام کو افغانستان میں بھارت کی تجارت اور سرمایہ کاری کی بڑھتی ہوئی شمولیت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ طالبان کی پالیسی میں تبدیلی طالبان کی حکمت عملی میں واضح تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔ گزشتہ دہائیوں میں بھارت کو ’غیر مسلم‘ اور افغان سیاست میں مداخلت کرنے والا بتایا گیا، تاہم اب طالبان حکومت اقتصادی اور تجارتی مفادات کے لیے بھارت کے ساتھ تعلقات مضبوط کر رہی ہے۔ بی بی سی اور ٹولو نیوز کے مطابق یہ دورہ وزیر خارجہ امیر خان متقی کے اکتوبر کے دورے کے بعد ہو رہا ہے، جس میں بھارت نے طالبان کو غیر رسمی...
وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہلی میں جو کچھ ہوا (لال قلعہ کے قریب کار بم دھماکہ) اسکے ذمہ دار صرف چند لوگ ہیں لیکن یہ تاثر پیدا کیا جارہا ہے کہ ہم سب اسکے ذمہ دار اور شریک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ مرکز کے زیر انتظام علاقے سے باہر جانے کو لے کر خوفزدہ ہیں کیونکہ انہیں کچھ لوگوں کی پرتشدد سرگرمیوں کی وجہ سے شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ عمر عبداللہ نے جنوبی کشمیر کے کولگام میں ایک تقریب میں کہا کہ موجودہ حالات میں، والدین شاید اپنے بچوں کو باہر نہیں بھیجنا چاہتے۔ جب ہمیں ہر طرف سے شک کی نگاہ سے...
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوبائی حکام کے ساتھ مل کر 250 روزہ شارٹ ٹرم منصوبے کے تحت ملک بھر میں آفات سے متعلق تمام ابتدائی وارننگ سسٹمز کو ضلعی اور تحصیل سطح پر مربوط کرے گی تاکہ سیلاب سے قبل بروقت انخلا اور اثاثوں کی محفوظ منتقلی ممکن بنائی جا سکے۔ کوشش ہے کہ آئندہ مون سون میں اتنا نقصان نہ ہو جو اس سال ہوا ہے، وزیراعظم نے ارلی وارننگ سسٹم کو فوری طور پر مربوط بنانے کی ہدایت کی ہے،طویل مدتی حکمت عملی کے تحت پانچ سال میں موسمیاتی مطابقت کا حامل انفراسٹرکچر تیار کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین این...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایڈیشنل سیشن کورٹ نے خاتون کی قابلِ اعتراض تصاویر کے کے پھیلاؤ کا الزام ثابت ہونے پر ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے شخص کو تین سال کی قید کا حکم دے دیا۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے مقدمہ درج کیا تھا، سنگین مقدمے میں تحقیقات مکمل کر کے اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ مجرم نے متاثرہ خاتون کی جنسی ناقابل اعتراض تصاویر اس کے شوہر اور بھائی کو متعدد واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے بھیجیں۔ ملزم نے یہ قابلِ اعتراض مواد اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر بھی شئیر کیا، ملزم کو 09 مارچ 2023 کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے موبائل فون، سم کارڈز اور دیگر ڈیجیٹل شواہد برآمد کیے۔ فورینزک...
اپنے بیان میں سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وفاقی حکومت کے نمائندے اور بعض سیاسی جماعتیں آئینی ترامیم پر گفتگو کر رہی ہیں، آئینی ترامیم پر گفتگو ایسے ہو رہی ہے جیسے اتوار بازار میں خریداری کر رہے ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ آئین میں مزید ترامیم کی کوشش اس کا تقدس مجروح کرے گی۔ اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ وفاقی حکومت کے نمائندے اور بعض سیاسی جماعتیں آئینی ترامیم پر گفتگو کر رہی ہیں، آئینی ترامیم پر گفتگو ایسے ہو رہی ہے جیسے اتوار بازار میں خریداری کر رہے ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم سمیت 1973ء کا آئین ایک متفقہ دستاویز ہے، 18ویں ترمیم سمیت 1973ء کے آئین...
بڈگام(ویب ڈیسک) قابض بھارتی فوج نے مسلم نسل کشی کے لیے نیا طریقہ ایجاد کرلیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کبھی سرچ آپریشن کے نام پر تو کبھی اپنی تیز رفتار اور بے قابو گاڑیوں کے ذریعے مسلمانوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع بڈگام میں بھارتی فوج کی تیز رفتار گاڑی نے راہ چلتی خاتون کو کچل دیا۔ خاتون شدید زخمی ہوگئیں جنھیں بھارتی فوج کے اہلکار موت کے منہ میں جاتا دیکھ کر بھی سڑک پر سسکتا چھوڑ گئے۔ عینی شاہدین کے بقول جائے حادثہ پر موجود شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت خاتون کو اسپتال منتقل جہاں انھیں طبی امداد فراہم کی گئی لیکن وہ...
فائل فوٹو وفاقی آئینی عدالت میں 5 ججز کی انٹرا کورٹ اپیل پر 6 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ذرائع کے مطابق آئینی عدالت میں ججز ٹرانسفر کیس میں جسٹس محسن اختر کیانی سمیت 5 ججز کی اپیل سماعت کےلیے مقرر کردی گئی ہے۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں لارجر بینچ 24 نومبر کو اپیل کی سماعت کرے گا، جسٹس حسن رضوی، جسٹس باقر نجفی، جسٹس کے کے آغا، جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ بینچ میں شامل ہیں۔سپریم کورٹ 5 رکنی بینچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کے تبادلے کو درست قرار دیا تھا، اس فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔
آئندہ 10 سال میں دنیا میں کوئی کینسر سے نہیں مرے گا لیکن پاکستان میں لوگ مررہے ہوں گے، وزیر صحت WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے خسرہ و روبیلا ویکسین مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی اداروں کے تعاون سے حکومت کو آسانیاں ملتی ہیں، عالمی اداروں کے تعاون پر مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے بڑی آبادی والے ممالک میں شامل ہیں، بیماریوں سے بچوں کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہوتی ہیں، ویکسین سے ہم ان کی زندگیاں بچا سکتے ہیں۔خسرہ اور روبیلا کی بیماری لاحق ہونے سے بچے اندھے اور دماغی مفلوج ہوسکتے ہیں، والدین اپنے...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کے باعث ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوموں کو ترقی کے سفر میں چیلینجز کا سامنا رہتا ہے، تاہم موجودہ حکومت نے ایسے اقدامات کیے ہیں جن سے معیشت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان کے مطابق ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے مختلف اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں مخیر حضرات کی کمی نہیں اور 300 سے زائد رجسٹرڈ کمپنیاں فلاحی کاموں کے لیے باقاعدہ فنڈنگ کرتی...
امریکی کانگریس نے کہا ہے کہ پاکستان نے مئی میں بھارت کے خلاف جنگ میں فوجی برتری حاصل کی جب کہ اس دوران چین نے اپنے دفاعی نظام کو آزمایا۔ امریکی کانگریس کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین نے 2024ء اور 2025ء میں پاکستان کے ساتھ عسکری تعاون کو بڑھایا، جس میں مشترکہ مشقیں، انسدادِ دہشت گردی ڈرلز اور پاکستان کی کثیرالملکی امن مشقیں شامل تھیں۔ رپورٹ کے مطابق چار روزہ جھڑپ کے دوران پاکستان کی چینی ہتھیاروں کے ساتھ کارکردگی نمایاں رہی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا چینی ہتھیاروں کی مدد سے بھارت کے فرانسیسی رافیل طیاروں کو نشانہ بنانا، چینی اسلحے کی فروخت کے لیے ایک مؤثر دلیل بن گیا ہے۔...
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ موجودہ طالبان حکومت نے موسیقی کو کسی صورت برداشت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، درخواست گزار یو این ایچ سی آر کے پاس بطور مہاجر رجسٹرڈ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان فنکاروں نے پاکستان سے انخلاء کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ درخواست میں وفاقی حکومت، ایف آئی اے اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو فریق بنایا گیا ہے، مؤقف اپنایا گیا کہ تین سو سے زائد فنکار درخواست گزار افغان گلوکار ہیں اور اس وقت پشاور میں بطور مہاجر مقیم ہیں، افغانستان میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد بطور گلوکار وہاں رہنا انتہائی خطرناک ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ موجودہ طالبان حکومت نے موسیقی کو کسی...
اسلام آباد میں منگل کے روز اپوزیشن اتحاد ’تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان‘ نے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف اپنی ملک گیر تحریک کے سلسلے میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بھرپور احتجاج کیا اور 21 نومبر، جمعہ کو پورے ملک میں یومِ سیاہ منانے کا اعلان کیا۔ یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن اتحاد کا 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف شدید ردعمل، یوم سیاہ اور مارچ کا اعلان کردیا احتجاج میں تحریک کے چیئرمین محمود خان اچکزئی، مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت مختلف جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے۔ مظاہرین نے ایسے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر آمریت مردہ باد، جمہوریت...
— فائل فوٹو سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ آئین میں مزید ترامیم کی کوشش اس کا تقدس مجروح کرے گی۔اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ وفاقی حکومت کے نمائندے اور بعض سیاسی جماعتیں آئینی ترامیم پر گفتگو کر رہی ہیں، آئینی ترامیم پر گفتگو ایسے ہو رہی ہے جیسے اتوار بازار میں خریداری کر رہے ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم سمیت 1973ء کا آئین ایک متفقہ دستاویز ہے، 18ویں ترمیم سمیت 1973ء کے آئین پر صوبوں اور پارلیمنٹ کی جماعتوں نے اتفاق کیا تھا۔رضا ربانی نے کہا کہ متفقہ دستاویز کو متنازع ترامیم سے غیر مستحکم کرنے کی کوشش وفاق کے لیے تباہ کن ہو گی، 1973ء کے آئین میں مزید ترامیم کی کوئی بھی...
اسلام ٹائمز: امریکی قرارداد کی حمایت صرف ایک سفارتی حرکت نہیں، بلکہ ایک اخلاقی بحران ہے۔ یہ مظلوم فلسطینی عوام کی امیدوں، مسلم اتحاد کے تصور اور عالمی عدل کی بنیادوں پر کاری ضرب ہے۔ پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک کو چاہیئے کہ وہ عالمی دباؤ سے بے نیاز ہو کر ایک غیر مشروط، اصولی اور جرات مندانہ مؤقف اختیار کریں۔ فلسطین کی آزادی صرف ایک قوم کا مسئلہ نہیں بلکہ امتِ مسلمہ کی اجتماعی عزت، غیرت اور نظریاتی تشخص کا مسئلہ ہے۔ تحریر: ڈاکٹر صابر ابو مریم سیکرٹری جنرل فلسطین فائونڈیشن پاکستان انبیاء علیہم السلام کی سرزمین فلسطین ایک صدی سے زائد عرصہ سے غاصب صیہونی سازشوں کا نشانہ بنتی چلی آرہی ہے۔ ظلم و جبر کی ایسی داستان رقم...
گوادر(نیوزڈیسک) مغربی ساحل پر اسپنر ڈولفن کا بڑا جھُنڈ نمودار،ساحل کے قریب غیر معمولی آمد نے ماہی گیروں کو حیران کر دیا۔ گوادرکےپدی زرساحل کے قریب اسپنر ڈولفن کا بڑا جھنڈ مقامی ماہی گیروں نےدیکھا،جو غیر معمولی طور پر ساحل کے بہت قریب آگئی تھیں،ماہی گیروں نے نایاب مناظر ویڈیوز میں محفوظ کرلیے، جن میں ڈولفن کو کشتیوں کے ساتھ ساتھ تیرتے اور کرتب دکھاتے دیکھا جاسکتا ہے,ماہی گیر اس تجربے کو خوشگوار اور حیران کن قرار دیتے ہیں۔ میرین بایولوجسٹ اور جی ڈی اے کے ڈائریکٹر ماحولیات عبدالرحیم بلوچ کے مطابق سرد موسم میں اسپنر ڈولفن گرم پانی اور غذائی ذخائر کے تعاقب میں مکران کوسٹ کے قریب آتی ہیں۔ اسپنر ڈولفن اپنی 360 ڈگری گھومنے والی چھلانگوں...
فائل فوٹو وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے چین کو ایم 6 اور ایم 10 کے موٹروے سیکشنز میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔انہوں نے مانسہرہ، ناران، کاغان، بابوسر اور چین کی سرحد تک کی شاہراہ پر بھی سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔عبدالعلیم خان نے چین کے سرمایہ کاروں سے ملاقات میں کہا کہ کراچی سے سکھر موٹروے بندرگاہ سے منسلک ہوگی جو اہم ترین ہے۔انہوں نے کہا کہ موٹرویز میں سرمایہ کاری چین کے لیے منافع بخش ہوگی۔
فائل فوٹو وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے والدین سے بچوں کو خسرہ اور روبیلا ویکسین لازمی لگوانے کی اپیل کر دی۔اسلام آباد میں ویکسین مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ خسرہ اور روبیلا سے بچے اندھے یا دماغی طور پر مفلوج ہوسکتے ہیں، ویکسین بچوں کی زندگیاں بچاتی ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے نمائندے نے کہا کہ خسرہ اور روبیلا کی ویکسین بچوں کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
اسکرین گریب وفاقی وزیرِاطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کی دیگر حکام کے ساتھ پیڈل ٹینس کھیلتے ہوئے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وفاقی وزیر گرے شرٹ اور بلیک ٹراوز میں سر پر کیپ لگائے پُرجوش انداز میں پیڈل کھیلنے میں مصروف ہیں۔ ان کے ہمراہ پیڈل کورٹ میں دیگر حکام بھی موجود ہیں، جو عطا تارڑ کے ساتھ پیڈل کھیلتے نظر آرہے ہیں۔واضح رہے کہ پیڈل ایک ریکیٹ اسپورٹ ہے جو ٹینس سے ماخوذ ہے اور سو سال سے زائد عرصے سے کھیلی جا رہی ہے، ٹینس کے مقابلے میں اس کا کورٹ چھوٹا ہوتا ہے، اس میں ڈبلز لائنز نہیں ہوتیں اور جال (نیٹ) بھی نیچا ہوتا ہے۔یہ کھیل حالیہ برسوں میں...
---فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس مہمند میں تعیناتیوں کے خلاف فریقین کو نوٹسز جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔پشاور ہائی کورٹ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس مہمند میں تعیناتیوں کے خلاف دائر درخواست پر جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ڈی ایچ او مہمند میں ہیلتھ ٹیکنالوجسٹ کی بھرتی کا اشتہار 5 فروری کو دیا گیا، اشتہار میں مہمند ڈومیسائل کے حامل افراد کو درخواستیں دینے کا کہا گیا، 33 افراد کو بھرتی کیا گیا تاہم اِن کا تعلق دیگراضلاع سے ہے۔درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ بھرتی ہونے والوں میں اکثریت نے کوئی ٹیسٹ اور انٹرویو نہیں دیا، درخواست...
پنجاب حکومت نےغیر قانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کو نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراطلاعات پنجاب نے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں غیر قانونی مقیم افغان و غیرملکی شہریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کو نقد انعام ملے گا اور اُ ن کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ عُظمیٰ بخاری نے بتایا کہ تین ہفتوں میں 6 ہزار 220 افغانیوں کو واپس اپنے ملک بھجوایا گیا ہے۔ویسلز بلور کے تحت کئی شہریوں نے درست معلومات حکومت کو فراہم کیں ہیں۔