2025-08-04@15:33:17 GMT
تلاش کی گنتی: 24793

«میں سے ہو»:

    اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تحریک ایک دن کے احتجاج میں بدل چکی ہے، تمام کارڈز ناکام ہوچکے، پی ٹی آئی کے پاس اب صرف ناکامی کارڈ بچا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی بنائی ہوئی تباہی کی سرنگ میں داخل ہو چکے جس سے نکلنے کی کوئی راہ نہیں، ہم مذاکرات کے لئے تیار ہیں لیکن عمران خان صرف ان سے بات کرنا چاہتے ہیں جو پی ٹی آئی سے بات نہیں کرنا چاہتے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ماضی اور حال ہے مگر اس جماعت کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں رہا،...
    خیبرپختونخوا کے پسماندہ اور دورافتادہ ضلع کوہستان کے پہاڑی علاقے میں پگھلتے ہوئے گلیشیئر سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، جو قریباً 28 سال قبل اسی علاقے میں لاپتا ہوا تھا۔ مقامی نوجوان سیر و تفریح کے لیے پہاڑوں کا رخ کیے ہوئے تھے جب انہوں نے گلیشیئر کے اندر ایک انسانی لاش دیکھی، جو حیرت انگیز طور پر درست حالت میں موجود تھی، نوجوانوں نے فوری طور پر قریبی پولیس کو اطلاع دی۔ یہ بھی پڑھیں: تیزی سے پگھلتے گلیشیئرز گلگت بلتستان کو کس طرح نقصان پہنچا رہے ہیں؟ کوہستان پولیس نے گلیشیئر سے لاش ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لاش کے ساتھ ایک شناختی کارڈ بھی ملا، جس کی مدد سے متوفی کی شناخت نصیرالدین کے...
    چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ کہ مستقبل کی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے عدالتی انفراسٹرکچر کو پائیدار، وسعت پذیر اور دوراندیش منصوبہ بندی کے تحت تشکیل دیا جانا چاہیے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے آج سندھ ہائیکورٹ کراچی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس جنید غفار، جسٹس ظفر راجپوت اور جسٹس اقبال کلہوڑو کے ہمراہ کراچی ڈویژن کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: پشاور میں چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت اجلاس، عدالتی اصلاحات پر زور دورے کے دوران چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے مہمان چیف جسٹس کو شہر میں ایک جدید عدالتی کمپلیکس کے مجوزہ منصوبے پر بریفنگ دی، جس...
    —فائل فوٹو گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی کا کہنا ہے کہ فری اور فیئر الیکشن ہوئے تو پیپلز پارٹی 30 سیٹیں بھی نہیں جیت پائے گی۔نوشہرو فیروز کی عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں حزب اختلاف کی پارٹیوں کو اکٹھا ہونا چاہیے۔ غلام مرتضیٰ جتوئی کا کہنا تھا کہ ذوالفقار بھٹو جونیئر کی نئی پارٹی کو ویلکم کرتا ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدالت نے دادو کے تھانہ میانی میں درج مقدمے میں ضمانت منظور کر لی ہے۔
    — فائل فوٹو  حق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمٰن کا کہنا ہے کہ بلوچ کا قتل ہو یا پنجابی کا قابل مذمت ہے، ہمارا لانگ مارچ نفرت پھیلانے والوں کے لیے پیغام تھا۔ مولانا ہدایت الرحمٰن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دشمن ایک ہی ہے جسے پہچاننے کی ضرورت ہے، بلوچستان نہ ہوتا تو ڈیپ سی نہ ہوتا سی پیک نہ ہوتا۔اُنہوں نے کہا کہ بلوچستان میں نفرت اور غصہ حقوق نہ دینے کی وجہ سے ہے، گوادر پورٹ چلا رہے ہیں لیکن گوادر میں لوگوں کے پاس بجلی نہیں۔مولانا ہدایت الرحمٰن نے مزید کہا کہ ہم نے حکومت سے مذاکرات کیے ہمارے مطالبات مانے گئے ہیں، 6 ماہ نگرانی کریں گے ہمارے مطالبات...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 اگست 2025ء) حال ہی میں کراچی کے علاقے لیاری میں ایک عمارت منہدم ہونے کی وجہ سے 27 انسانی جانیں ضائع ہوئیں اور کئی زخمی بھی ہوئے۔ لوگوں کی زندگی بھر کی کمائی بھی ملبے تلے دب گئی۔ پاکستان میں کسی عمارت کے گرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ ایسے کئی واقعات ہو چکے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ملک کی نو کروڑ سے زیادہ غریب آبادی کا ایک بڑا حصہ ایسے ہی کچی آبادیوں میں رہتا ہے، جہاں نہ صاف پانی کی دستیابی ہے، نہ نکاسی آب کا موثر انتظام ہے۔ گلیاں اتنی تنگ و تاریک ہیں کہ ایمرجنسی کی صورت میں نہ کوئی ایمبولنس وہاں داخل ہو...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کےلئے 4 ارب روپے کی فوری امداد کا اعلان کر دیا۔  وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کے روز گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کیا، جہاں انہوں نے حالیہ سیلاب سے جاں بحق اور زخمی افراد کے لواحقین میں مالی امدادی چیکس تقسیم کئے۔  ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق وزیراعظم کو دورے کے دوران گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ترجمان نے بتایا جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے، جبکہ زخمیوں کو 5 لاکھ روپے کے چیکس فراہم کیے گئے، دورے کے دوران وزیراعظم سے گورنر گلگت بلتستان اور وزیراعلیٰ نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں۔...
    ویمن ایکشن فورم کی صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات پر مبنی رپورٹ کے اجراء کی تقریب حیدرآباد میں منعقد ہوئی۔  رپورٹ کے مطابق سندھ میں 6 ماہ میں 133 خواتین کا قتل ہوا جبکہ21 قتل غیرت کےنام پر ہوئے۔ ویمن ایکشن فورم کی رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں گزشتہ 6 ماہ میں جنسی زیادتی کے 90 کیسز رپورٹ ہوئے۔   رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں 6 ماہ میں خودکشی کے 36 واقعات ہوئے۔   تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یرت کے نام پر قتل صرف قبائلی علاقوں میں نہیں بلکہ کراچی میں بھی ہوئے۔ مقررین نے مزید کہا کہ جاہل سماج ہو یا پڑھا لکھا سماج، عورت کا اسٹیٹس آج بھی وہی ہے، مرد قبائلی...
    یومِ آزادی کے موقع پر معرکۂ حق کی اس تاریخی جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے کرنل جی بی شاہ (ریٹائرڈ) نے پاکستان کی بنیادوں میں چھپی قربانیوں اور جذبوں کی داستان کو اجاگر کیا ہے۔ کرنل جی بی شاہ کے مطابق 14 اگست صرف ایک تاریخ نہیں، بلکہ وہ دن ہے جب ایک آزاد اور خودمختار ریاست کا خواب حقیقت کا روپ دھار گیا۔ کرنل جی بی شاہ کا کہنا تھا کہ یومِ آزادی صرف جشن کا دن نہیں بلکہ عزمِ نو کی تجدید کا موقع بھی ہے۔ یہ دن ہمیں ہمارے ان بزرگوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے وطن عزیز کے لیے بے مثال قربانیاں دیں اور تحریکِ آزادی میں ہر طرح کی مشکلات کا سامنا کیا۔...
    چینی کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں جب کہ پشاور میں  پچاس کلو چینی بوری کی قیمت 8900 روپے میں فروخت ہونے لگی۔ ہول سیل چینی فی کلو 178 اور پرچون میں 2 سو روپے نرخ مقرر جب کہ  مارکیٹ میں چینی کی ترسیل کم ہونے سے نرخ بڑھنے کا امکان  ہے۔ ڈیلرز نے کہا کہ  چینی کی ترسیل رک گئی تو پچاس کلو کی بوری 9 ہزار روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے شوگرملوں کے خلاف کارروائی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں،  تادیبی کارروائی سے بچنے کے لیے ذخیرہ اندوزوں نے165روپے فی کلو ایکس مل قیمت پر مارکیٹ میں سپلائی شروع کردی ہے۔ روف ابراہیم چئیرمین ہول سیل...
    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی مقبولیت کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں اس میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، اگلا وزیراعظم پیپلزپارٹی کا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے تحریک انصاف راولپنڈی سٹی کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ساجد قریشی سے ملاقات کے دوران کیا۔ جنہوں نے تحریک انصاف کے 15 رکنی عہدیداران کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران تحریک انصاف کے وفد نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ گورنر پنجاب نے ساجد قریشی کا دیگر ارکان کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خیرمقدم کیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے اور...
    گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی مقبولیت کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، اگلا وزیراعظم پیپلزپارٹی کا ہوگا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے تحریک انصاف راولپنڈی سٹی کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ساجد قریشی سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے تحریک انصاف کے 15 رکنی عہدیداران کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔   تحریک انصاف کے وفد نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ گورنر پنجاب نے ساجد قریشی کا دیگر ارکان کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خیرمقدم کیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے اور ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے۔ انہوں...
    بھارتی شہر کانپور میں ایک شہری نے سڑک پر موجود خطرناک گڑھوں کے خلاف ایسا انوکھا احتجاج کیا کہ دیکھنے والوں کے ہوش اڑ گئے۔ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ایک باپ اپنی بیٹی کے زخمی ہونے پر پانی سے بھرے گڑھے میں بستر، تکیہ اور چادر لے کر لیٹ گیا اور سڑک کی خستہ حالی کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی۔ یہ بھی پڑھیں: انوکھا احتجاج، دودھ فروش جوڑے نے بھینسیں رکن اسمبلی کے دفتر کے باہر باندھ دیں بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ شخص کی کمسن بیٹی اسکول جاتے ہوئے سڑک پر موجود ایک بڑے گڑھے میں گرگئی، جس سے وہ زخمی ہو گئی۔ واقعے کے بعد والد نے فیصلہ کیا کہ وہ انتظامیہ کی بے...
    لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 5 اگست کے مجوزہ احتجاج سے قبل پولیس نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 200 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کو شہر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، جن میں سے کچھ کو شورٹی بانڈز (ضمانتی مچلکوں) پر چھوڑ دیا گیا ہے، تاہم پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور پولیس کی جانب سے ”ڈور ناکنگ“ کی کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے 5 اگست کے احتجاج کے پیش نظر گرفتاری کے خدشے کے باعث پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔سلمان...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں 5 تا 10 اگست شدید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔ تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسی آپریشن سینٹر نے اگلے ہفتے کے لیے ممکنہ موسمی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی جبکہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں 5 تا 10 اگست شدید بارشوں کے باعث ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کردیا گیا۔¹دریائے چناب (مرالہ، کھنکی، قادرآباد) اور دریائے جہلم (منگلا کے بالائی علاقوں) میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر بہاؤ تیز ہونے کا خدشہ ہے جبکہ سوات اور پنجکوڑہ کے ندی نالوں میں طغیانی متوقع ہے جبکہ...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)پاور ڈویژن کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آئندہ آٹھ برسوں میں بجلی کی قیمتوں میں اوسطاً25فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔میڈیا رپورٹ میں پاور ڈویژن کے حوالے سے کی گئی ایک پیشگوئی میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ آٹھ سالوں میں بجلی کی قیمتوں میں ایک چوتھائی 25فیصد تک اضافہ متوقع ہے جبکہ گزشتہ تین سالوں میں کرنسی کی شدید قدر میں کمی کے باعث بجلی کے نرخوں میں 50فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔پاور ڈویژن کی جانب سے جولائی کے آخری ہفتے میں اسٹیک ہولڈرز سے شیئر کی گئی ورکنگ پیپر کے مطابق 2034ء تک بجلی کا اوسط ٹیرف 29روپے 70پیسے فی یونٹ تک پہنچنے کا امکان ہے،...
    مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لئے افغانستان سے رابطہ کاری ناگزیر ہے۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں صوبائی حکومت امن و امان کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے، خیبر، اورکزئی کے قبائلی جرگوں کے بعد وزیراعلیٰ ہائوس میں باجوڑ جرگہ بلایا گیا ، جرگے میں قبائلی عمائدین اور دیگر  اسٹیک ہولڈرز سے علاقے میں امن و امان کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے بعد مرحلہ وار جرگے منعقد کئے جا رہے ہیں، مقامی قبائلی جرگوں کے بعد گرینڈ جرگہ منعقد کیا جائے گا، گرینڈ جرگے میں پائیدار امن...
     وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پولیس شہدا کا لہو ہماری ریاست کی بنیادہے، ہم اسے کبھی فراموش نہیں کریں گے۔یوم شہدا پولیس پر اپنے پیغام میں وزیراعلی مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے ان جانبازوں کو سلام جنہوں نے اپنا خون دے کر وطن کو امن کا گہوارہ بنایا، کسی ماں نے بیٹا، کسی بیوی نے سہاگ اور کسی بچے نے باپ کھو دیا تاکہ ہم سب محفوظ رہیں، پنجاب کے ہر گلی کوچے کا امن کسی شہید کی آخری سانس کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سلام ہے ان مائوں کو جنہوں نے بیٹے شہید کرا دیئے اور ان بیٹوں کو جنہوں نے سر جھکانے سے انکار کیا، پولیس شہدا کا خون...
    پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ سطح کے وفد کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا ہے۔ ایرانی سفیر کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی میزبانی کو ایرانی قیادت نے تاریخی قرار دیا ہے۔ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے سماجی رابطے کی وی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں تحریر کیا کہ ’میں برادر، دوست اور ہمسایہ ملک پاکستان کی حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے وفد کو نہایت گرمجوشی اور فراخدلی سے خوش آمدید کہا اور مہمان نوازی کی‘۔انہوں نے کہا کہ ’خصوصی طور پر میں وزیر...
    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماء مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ہم نے حکومت سے مذاکرات کئے ہمارے مطالبات مانے گئے ہیں۔ ہمارے معدنیات پر ہمارا حق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ قتل چاہے بلوچ کا ہو یا پنجابی کا قابل مذمت ہے۔ ہماری لانگ مارچ پاکستان میں نفرت پھیلانے والوں کے لئے پیغام تھا۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دشمن ایک ہی ہے، جسے پہچاننے کی ضرورت ہے۔ بلوچستان نہ ہوتا تو ڈیپ سی (گہرا سمندر) نہ ہوتا، ناں ہی سی پیک ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں نفرت اور غصہ حقوق نہ...
    پی ٹی آئی کے 5اگست احتجاج سے قبل لاہور میں کریک ڈاون، 200سے زائد کارکن گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی جانب سے 5 اگست کے مجوزہ احتجاج سے قبل پولیس نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 200سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کو شہر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، جن میں سے کچھ کو شورٹی بانڈز (ضمانتی مچلکوں)پر چھوڑ دیا گیا ہے، تاہم پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور پولیس کی جانب سے ڈور ناکنگ کی کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں ۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں ہونے...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہوگا جس میں پی ٹی آئی کا احتجاج متوقع ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں، اجلاس کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے تاہم  صحافیوں کے پریس گیلری کارڈ اجلاس کے لیے موثر ہوں گے۔  صحافیوں کو عارضی طور پر جاری کارڈ منسوخ کردیے گئے ہیں جب کہ اراکین اسمبلی کے مہمانوں کے جاری پاسز بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔
    لندن: بھارت نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 6 رنز سے شکست دیکر سیریز 2-2 سے برابر کردی۔ اوول میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ٹیسٹ میں انگلش ٹیم 374 رنز کے ہدف سے صرف 6 رنز کی دوری پر آؤٹ ہوگئی۔ پانچویں اور آخری دن انگلینڈ کو جیت کیلئے 35 رنز جبکہ بھارت کو چار وکٹیں درکار تھیں۔ محمد سراج نے آخری روز تین کھلاڑیوں کو آوٹ کرکے انگلینڈ کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا  جبکہ پراسدھ کرشنا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ کا مختصر احوال:  اوول میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا  فیصلہ کیا تھا۔ بھارت کی پہلی اننگز 224 رنز پر سمٹ گئی، جس کے جواب میں انگلینڈ نے 247 رنز بنا...
    کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی موٹر سائیکل ہونڈا سی ڈی 70 (Honda CD 70) کا 2026 ماڈل آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق نئے ماڈلز کی متوقع قیمتوں میں اسٹینڈرڈ ورژن کی قیمت تقریباً 1,57,900 روپے اور اسپیشل ایڈیشن کی قیمت تقریباً 1,62,500 روپے ہوگی۔ مزید برآں ہونڈا نے اپنی کامیاب حکمتِ عملی کو برقرار رکھتے ہوئے کچھ مفید اور چھوٹی بہتریاں شامل کی ہیں جن میں لمبے سفر کے لیے مزید آرام دہ نئی سیٹ کا ڈیزائن، دلکش اور جدید اسٹیکر گرافکس، چمکدار کروم ایکزاسٹ اور سائیڈ کورز کے ساتھ ایک پریمیم لک اور مزید بہتر فیول اکانومی کے لیے ہلکی انجن سیٹنگز وغیرہ شامل ہیں۔ ان خصوصیات کے ساتھ، ہونڈا سی ڈی 70 ایک...
    انڈیا کے سپر سٹار اور بالی وڈ کے ’بادشاہ‘ کہے جانے والے اداکار شاہ رخ خان جنہیں حال ہی میں اداکاری کے سب سے بڑے قومی اعزاز ’نیشنل فلم ایوارڈ‘ سے نوازا گیا ہے انہوں نے نوازالدین صدیقی کو خود سے بڑا اداکار قرار دے دیا ہے۔ نوازالدین کی شاندار اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے، شاہ رخ خان نے کہا، ’میں نواز بھائی جتنا بڑا اداکار نہیں ہوں۔ شاید وہ خود نہیں جانتے کہ وہ کتنے خاص ہیں۔ وہ ایک اعلیٰ معیار کے فنکار ہیں۔ یہ میں اس لیے کہہ سکتا ہوں کیونکہ میں 25 سال سے اداکاری کر رہا ہوں۔ عمر میں تو میں ان سے بڑا ہوں، لیکن اداکاری کے لحاظ سے بالکل نہیں۔ وہ ہم سب سے...
    اداکارہ ژالے سرحدی نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے ابتدائی دنوں میں انہیں شوبز انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ژالے سرحدی نے بتایا کہ انہیں کی گئی پیشکش بہت جارحانہ نہیں تھی، مگر پیشکش ضرور تھی اور یہ بات انہیں ایک ایسے ہدایتکار نے کہی تھی جو آج بھی انڈسٹری میں کام کر رہا ہے۔ اداکارہ کے مطابق ہدایتکار نے انہیں ایک پروجیکٹ کے لیے یہ کہہ کر مسترد کیا کہ وہ بہت لمبی ہیں، حالانکہ قد کا اس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ بعد ازاں اسی ہدایتکار نے انہیں یہ تجویز دی کہ اگر وہ اپنا پسندیدہ کردار حاصل کرنا چاہتی ہیں تو انہیں کچھ سمجھوتہ...
    کوہستان کے پہاڑی علاقے لیدی ویلی میں ایک مقامی شخص عمر خان کو گلیشیئر کے قریب ایک انسانی لاش ملی، جس کی شناخت بعد میں قومی شناختی کارڈ کی مدد سے نصیرالدین کے طور پر ہوئی، جو 1997 میں اپنے بھائی کے ساتھ سفر کے دوران لاپتا ہو گئے تھے۔ ان کے بھائی کثیرالدین کے مطابق وہ خاندانی دشمنی کی وجہ سے متبادل اور دشوار گزار راستوں سے سفر کرتے تھے۔ مقامی افراد نے بتایا کہ اس وقت فائرنگ کی آواز سنی گئی تھی، جس کے بعد نصیرالدین لاپتا ہو گئے۔ امکان ہے کہ وہ گلیشیئر میں گر گئے تھے اور ان کی لاش برف کے پگھلنے کے باعث 28 سال بعد ظاہر ہوئی۔ نصیرالدین ولد بہرام (قوم صالح...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے ساتھی فنکار بلال عباس کے ہمراہ تعلقات اور نکاح سے متعلق افواہوں پر لب کشائی کر دی۔حال ہی میں درفشاں سلیم نے ایک انٹرویو کے دوران مختلف سوالوں کے جوابات اور مختلف معاملات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔دوران انٹرویو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آپ کو اپنے ساتھی فنکار کے ساتھ آسودہ ہونا ضروری ہے بالخصوص جب آپ رومانوی ڈرامہ کر رہے ہوں تو یہ ضروری ہے کہ آپ دونوں ایک ساتھ مطمئن ہوں تاکہ سکرین پر آپ کی کیمسٹری دکھائی دے، میرا اور بلال عباس کا تعلق ایسا ہی تھا جس کی وجہ سے ہماری آن سکرین جوڑی پہلے دن سے لوگوں...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اور باوقار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے متنازع بیانات کا بے باکی سے دفاع کیا ہے، اور انہیں غلط سیاق و سباق میں پیش کیے جانے پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔ عتیقہ اوڈھو اپنی بات چیت کے دوران اس وقت تنقید کی زد میں آئیں جب انہوں نے ارینج میرج سے جُڑی الجھنوں اور اداکار علی رضا کے سینے کے بالوں پر تبصرہ کیا۔ تاہم اب اداکارہ نے واضح کیا ہے کہ ان کا مقصد کسی کی تضحیک یا تنقید ہرگز نہیں تھا، بلکہ صرف فطری تجسس اور اصلاح کی نیت تھی۔ انہوں نے کہا میں نے یہ بات انسانی تجسس کے تحت کہی...
    بھارت کے مشہور کامیڈین اور ٹی وی میزبان کپل شرما اور ان کی اہلیہ گنی شرما نے حال ہی میں کینیڈا میں اپنے کیفے پر ہونے والے خوفناک فائرنگ کے واقعے کے بعد پہلی بار ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ دونوں نے میئر برینڈا لاک اور سری پولیس سروس کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس واقعے کے بعد ان سے محبت اور تعاون کا مظاہرہ کیا۔ کپل شرما، جو ان دنوں اپنے کامیڈی شو دی گریٹ انڈین کپل شو کے ذریعے لاکھوں دلوں پر راج کر رہے ہیں، اس واقعے کے بعد خبروں کی زینت بنے۔ اس واقعے پرانہوں نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یہ کیفے اب دوبارہ کھل چکا ہے اور کپل اور گنی نے...
    ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست2025ء) چئیرمین جنوبی پنجاب(پاکستان بزنس فورم ) و چیئرمین خصوصی کمیٹی بحالی کاٹن صنعت فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی ) ملک سہیل طلعت نے کہا پاکستان میں کپاس کی فصل کی صورتحال اس سال بھی تشویشناک ہے۔  یکم اگست 2025 تک پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (PCGA) کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کپاس کی مجموعی آمد 5 لاکھ 93 ہزار 821 بیلز رہی، جو گزشتہ سال اسی تاریخ تک 8 لاکھ 44 ہزار 257 بیلز تھی۔ اس طرح ایک سال میں تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار بیلز کی کمی ہوئی، جو 30 فیصد سے زیادہ بنتی ہے۔صوبہ وار جائزہ لیا جائے تو پنجاب میں اب تک...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) – ممتاز اسلامی مبلغ اور اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایک بار پھر اپنی ایڈونچر اسپورٹس سے محبت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی تازہ ترین بنجی جمپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں انہیں انڈونیشیا کے جزیرے نوسا پینیڈا کے ٹرٹل بیچ پر تقریباً 430 فٹ (یعنی 45 منزلہ عمارت) کی بلندی سے چھلانگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر نائیک نے اس ویڈیو کے ساتھ ایک کیپشن بھی شیئر کیا، جس میں انہوں نے اس تجربے کو ایک محفوظ اور پیشہ ورانہ نگرانی میں مکمل ہونے والا عمل قرار دیا۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ ڈاکٹر نائیک نے اس نوعیت کی سرگرمی میں حصہ لیا ہو۔ اس سے قبل وہ...
    غزہ میں خوراک کے شدید بحران کے شکار فلسطینی خاندانوں کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے 100 ٹن امدادی سامان کی 28 ویں کھیپ اسلام آباد سے روانہ کر دی گئی۔ امدادی سامان کی نئی کھیپ این ڈی ایم اے اور حکومت پاکستان کے تعاون سے روانہ کی گئی۔ خصوصی طیارے میں امداد ی سامان، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن، این ڈی ایم اے حکام نے روانہ کیا۔ امداد اسلام آباد سے اردن کے دارالحکومت عمان پہنچے گا اور پھر غزہ کے بے گھر فلسطینی بہن بھائیوں اور بچوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے الخدمت فائونڈیشن کےکاوشوں کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی...
    بھارتی اداکارہ اور سابق رکنِ پارلیمنٹ دیویا اسپاندانہ المعروف رمیا کو سوشل میڈیا پر قتل اور ریپ کی دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رمیا نے بینگلورو پولیس کو درخواست دی تھی جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں 43 مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے سنگین نوعیت کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ پولیس نے اداکارہ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے سائبر کرائم ونگ کے ذریعے تحقیقات کا آغاز کیا اور متعدد مشتبہ اکاؤنٹس کا سراغ لگایا۔ ان میں سے دو افراد کو گرفتار کیا گیا، جنہوں نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ دھمکیاں دینے والے...
    پنجاب بھر میں آج یومِ شہدائے پولیس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، جہاں مختلف شہروں میں منعقدہ تقریبات میں پولیس کے ان عظیم شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں جنہوں نے وطن کی سلامتی، امن اور ریاستی عملداری کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا صدر مملکت آصف علی زرداری نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ شہدائے پولیس ہمیں اُن بہادر افسروں اور جوانوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے ملک و قوم کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے دہشت گردی، جرائم اور بدامنی کے خلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور قوم ان کی قربانیوں کو کبھی...
    فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اگست ۔2025 )پاکستان میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فصلوں کی تیزی سے پکنے والی اقسام ضروری ہیں۔(جاری ہے) یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے ڈاکٹر افتخار احمد نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے کاشت کے انداز تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں. انہوں نے کہاکہ صرف تیزی سے پختہ ہونے والی فصلوں کی اقسام ہی پاکستان کو زیادہ خوراک پیدا کرنے، پانی کی بچت، موسمیاتی تبدیلیوں سے لڑنے اور درآمدات پر انحصار کم کرنے میں مدد کر سکتی ہیں اگر ہم واقعی یہ کام کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں مضبوط پالیسی سپورٹ اور بیجوں تک بہتر رسائی کی ضرورت ہے انہوں نے کہا...
    قیصرکھوکھر:وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 79 واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، صوبہ بھر میں تقریبات، سجاوٹ، ریلیوں اور پرچم کشائی کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، جبکہ 14 اگست یوم آزادی بروز جمعرات عام تعطیل ہوگی۔  تفصیلات کےمطابق ہر ڈسڑکٹ میں جشن آزادی کی خصوصی سرگرمیاں کو آج سے آغاز ہو گیا،یکم سے 14 اگست تک کی سرگرمیوں کو حتمی شکل پہلے ہی دی جا چکی ہے۔مرکزی تقریب 14 اگست کو حضوری باغ میں ہوگی، وزیر اعلی قومی پرچم لہرائیں گی،مریم نواز 14 اگست کو ایکسپو سینٹر لاہور میں 'معرکہ حق پارک کی نقاب کشائی کرینگی،معرکہ حق میوزیم اور یادگار معرکہ حق کی نقاب کشائی بھی کی جائے گی،عوام...
    چین مسلسل 12 سال سے دنیا کی سب سے بڑی صنعتی روبوٹ مارکیٹ برقرار رکھے ہوئے ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز بیجنگ :عالمی روبوٹ کانفرنس 2025 سے متعلق پریس بریفنگ میں بتایا گیا  ہے کہ 2024 میں چین کے صنعتی روبوٹ مارکیٹ کی فروخت 3 لاکھ 2 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی، جس کے ساتھ ہی چین نے مسلسل بارہویں سال دنیا کی سب سے بڑی صنعتی روبوٹ مارکیٹ کا درجہ برقرار رکھا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، 2024 میں چین کی روبوٹ سے متعلق پیٹنٹ درخواستوں کی تعداد عالمی سطح پر دائر کی گئی کل روبوٹ پیٹنٹ درخواستوں کا دو تہائی رہی۔صنعتی ترقی کے پہلو سے، چین روبوٹس کی پیداوار میں دنیا کا سب...
    کانگریس کے قومی خزانچی نے کہا کہ کانگریس کے پانچ بنیادی اصول ہیں آئین کی بالادستی، سماجی انصاف، شمولیتی ترقی، تمام مذاہب کے درمیان ہم آہنگی اور وفاقی ڈھانچے کا تحفظ۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے قومی خزانچی اجے ماکن نے کانگریس کی سالانہ قانونی کانکلیو 2025ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی آئینی اقدار آج شدید خطرے میں ہیں اور اس نظریاتی جنگ میں وکلاء کو سب سے آگے آنا ہوگا۔ کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے نے کہا کہ کانگریس کی بنیاد پانچ بنیادی اصولوں پر ہے۔ اجے ماکن نے کہا کہ کانگریس کے پانچ بنیادی اصول ہیں آئین کی بالادستی، سماجی انصاف، شمولیتی ترقی، تمام مذاہب کے درمیان ہم آہنگی اور وفاقی ڈھانچے کا...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز - فوٹو: فائل وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی یوم شہدائے پولیس پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ پولیس شہداء کا خون ہماری ریاست کی سب سے مضبوط اینٹ ہے۔مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب پولیس کو سلام جنہوں نے اپنا خون دے کر وطن کو امن کا گہوارہ بنایا، کسی ماں نے بیٹا، کسی بیوی نے سہاگ اور کسی بچے نے باپ کھو دیا تاکہ ہم سب محفوظ رہیں۔اُنہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر گلی کوچے کا امن کسی شہید کی آخری سانس کا نتیجہ ہے۔ سلام ہے ان ماؤں کو جنہوں نے بیٹے شہید کروادیے اور ان بیٹوں کو جنہوں نے سر جھکانے سے انکار کیا۔مریم...
    ’جیو نیوز‘ گریب وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، عالمی سطح پر کاربن گیسز کے اخراج میں ہمارا حصہ انتہائی کم ہے۔گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلابی صورتِ حال سے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں سے بہت نقصانات ہوئے، بارشوں کی وجہ سے جانی و مالی نقصانات پر افسوس ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ سے نقصانات کا جائزہ لینے آیا ہوں، وفاقی ادارے گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا شمار ماحولیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہونے والے 10 ممالک میں...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ حالانکہ عالمی سطح پر کاربن گیسز کے اخراج میں ہمارا حصہ انتہائی کم ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے  گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلابی صورت حال کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں سے بہت نقصانات ہوئے۔ وفاقی ادارے یہاں کی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ میں بھی سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ سے ہونے والے ان نقصانات کا جائزہ لینے آیا ہوں۔ بارشوں کی وجہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس ہے۔ یہ بھی پڑھیے گلگت بلتستان کو آفت زدہ قرار دیا جائے، وزیراعلیٰ حاجی گلبر کا...
    ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہونے والے 10 ممالک میں شامل ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔  گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے حوالے سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گلگت میں سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ سے نقصانات کا جائزہ لینے آیا ہوں، گلگت میں حالیہ بارشوں سے بہت نقصانات ہوئے، حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے جانی و مالی نقصانات پر افسوس ہے،انہوں نے کہا کہ وفاقی ادارے گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، عالمی سطح پر کاربن گیسز...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست 2025ء ) اداکارہ درفشاں سلیم نے ساتھی اداکار بلال عباس کے ساتھ تعلقات اور نکاح سے متعلق افواہوں پر پہلی بار لب کشائی کر دی۔  درفشاں سلیم کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ آپ کو اپنے ساتھی فنکار کے ساتھ آسودہ ہونا ضروری ہے، بالخصوص جب آپ رومانوی ڈرامہ کر رہے ہوں تو یہ ضروری ہے کہ آپ دونوں ایک ساتھ اچھا محسوس کریں۔  ادارکارہ نے کہا اس سے یہ ہوتا ہے کہ اسکرین پر آپ کی کیمسٹری دکھائی دیتی ہے، میرا اور بلال عباس کا تعلق ایسا ہی تھا جس کی وجہ سے ہماری آن اسکرین جوڑی پہلے دن سے لوگوں کو پسند آئی۔ میزبان نے سوال پوچھا کہ...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پولیس شہداء کا لہو ہماری ریاست کی بنیاد ہے ہم اسے کبھی فراموش نہیں کریں گے۔یوم شہداء پولیس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے ان جانبازوں کو سلام جنہوں نے اپنا خون دے کر وطن کو امن کا گہوارہ بنایا، کسی ماں نے بیٹا، کسی بیوی نے سہاگ اور کسی بچے نے باپ کھو دیا تاکہ ہم سب محفوظ رہیں، پنجاب کے ہر گلی کوچے کا امن کسی شہید کی آخری سانس کا نتیجہ ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ سلام ہے ان ماو?ں کو جنہوں نے بیٹے شہید کرا دیئے اور...
    اسلام آباد: پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں پاکستانی حکومت، عوام اور قیادت کا ایرانی صدر کے دورۂ پاکستان کے دوران شان دار میزبانی پر تہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ اپنے بیان میں ایرانی سفیر نے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا بطورِ خاص شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُن کا کردار اس اہم دورے کو یادگار اور تاریخی بنانے میں غیر معمولی رہا۔ انہوں نے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایوانِ صدر میں ایرانی وفد کی میزبانی کی۔ رضا امیری مقدم نے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی موجودگی اور تعاون کو بھی...
     وزیراعظم شہباز شریف بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔دورہ گلگت کے دوران وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ملاقات کی۔گورنر گلگت بلتستان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو حالیہ بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال اور نقصانات کے حوالے سے بریفنگ دی، سید مہدی شاہ نے وزیراعظم کو گلگت میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور امن و امان کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران حالیہ بارشوں و سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے دعا بھی کی گئی۔ قبل ازیں گلگت پہنچنے پر گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ اور وزیر اعلی گلبر خان،...
    معروف بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا نے حالیہ انٹرویو میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور سابق پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق سے منسوب تعلقات کی افواہوں کی تردید کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، اداکارہ نے وضاحت کی کہ ان کی ویرات کوہلی سے ملاقات صرف ایک بار 2012 میں ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی، اور اس کے بعد نہ کوئی بات چیت ہوئی، نہ دوبارہ ملاقات۔ تمنا نے کہا: “میں نے ان سے صرف ایک دن ملاقات کی۔ اس کے بعد کوئی بات نہیں ہوئی، نہ ہی کوئی ملاقات۔” ایک اور مشہور افواہ یہ تھی کہ تمنا نے سابق پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق سے خفیہ شادی کر لی ہے۔ یہ قیاس آرائیاں ایک تصویر کی بنیاد پر...
    کوہستان کے پہاڑی علاقے لیدی ویلی میں ایک مقامی شخص عمر خان کو گلیشیئر کے قریب سے ایک لاش ملی، جو بعد میں شناختی کارڈ کی مدد سے نصیر الدین نامی شخص کی نکلی۔ نصیر الدین 1997 میں اپنے بھائی کے ساتھ سفر کے دوران لاپتا ہوئے تھے۔ ان کے بھائی کثیر الدین کے مطابق وہ خاندانی دشمنی کی وجہ سے متبادل اور دشوار گزار راستوں سے سفر کرتے تھے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس وقت فائرنگ کی آواز سنائی دی، جس کے بعد نصیر الدین لاپتا ہو گئے۔ ممکنہ طور پر وہ گلیشیئر میں گر گئے تھے، اور ان کی لاش 28 برس بعد برف پگھلنے سے سامنے آئی۔ مزید پڑھیں:  اسکردو کے برف پوش پہاڑوں میں ریت...
    روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں شدت آ گئی ہے، یوکرین کے ایک ڈرون حملے نے روس کے بحیرۂ اسود کے تفریحی شہر سوچی کے قریب ایک بڑے آئل ڈپو کو نشانہ بنایا، جس سے وہاں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ روسی حکام کے مطابق، کراسنوڈار ریجن کے گورنر وینیامین کوندراتیو نے ٹیلیگرام پر تصدیق کی کہ ڈرون کا ملبہ ایندھن کے ایک ٹینک سے ٹکرا گیا، جس کے بعد 127 فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہو گئے۔ واقعے کے باعث سوچی ایئرپورٹ پر پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئیں۔ ادھر، یوکرین کے جنوبی شہر میکولائیف میں روسی میزائل حملے نے کئی رہائشی گھروں اور بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے...
    ریلوے ذرائع کے مطابق سکیورٹی کلیئرنس کے لئے جعفر ایکسپریس سے قبل پائلٹ انجن سبی تک چلایا جاتا ہے۔ جس پر کولپور کے قریب فائرنگ ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع کچھی میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کے پائلیٹ انجن پر فائرنگ ہوئی ہے۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق سکیورٹی کلیئرنس کے لئے جعفر ایکسپریس سے قبل پائلٹ انجن سبی تک چلایا جاتا ہے۔ جس پر کولپور کے قریب فائرنگ ہوئی ہے۔ فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کے بعد جعفر ایکسپریس ٹرین کو کولپور اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔
    راولپنڈی میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 34 ہو گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز رواں سال 2025 میں راولپنڈی میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 34 ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سال 2025 میں اب تک 4076 افراد کی اسکریننگ میں 34 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں۔ اسپتالوں میں ڈینگی میں مبتلا 222 مریض داخل اور ڈسچارج ہوئے جبکہ 8 مریضوں میں تصدیق ہوئی ہے۔ ڈینگی سے اب تک کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ راولپنڈی میں 17528 ہاٹ اسپاٹس رجسٹرڈ ہیں جن میں سے 97.93 فیصد کیسز کو کوریج حاصل ہے۔ شہر میں 12 یونین کونسلز میں ڈینگی کی خطرناک سطح پائی گئی ہے۔ سال 2025 میں اب تک 56162 ڈینگی کے لاروا برآمد ہوئے ہیں...
    وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے اور اسرائیل کی بلاجواز جارحیت کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کا مزارِ اقبال پر حاضری دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تہذیبی و فکری رشتہ بہت گہرا ہے۔ علامہ اقبال کی فکر ایرانی قوم کے دل کے قریب ہے، اور دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال کیا، لیکن ایک مخصوص طبقہ ہر قومی موقع کو متنازع بنانے میں لگا رہتا ہے۔ انہوں نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کا...
    لاہور: تحریک انصاف کی جانب سے 5 اگست کو احتجاجی تحریک کے سلسلے میں لاہور میں صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے۔ پولیس نے تحریک شروع ہونے سے قبل ہی پی ٹی آئی کی قیادت اور اہم رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارنے اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ شاہدرہ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اکمل خان باری کے گھر پر چھاپا مارا، تاہم وہ گھر کے پچھلے دروازے سے نکل کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے ان کے چھوٹے بھائی محمود اللہ خان کو گرفتار کر لیا ہے۔ اکمل خان باری نے پولیس کارروائی کو حکومتی بوکھلاہٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 5 اگست کی تحریک سے پہلے ہی...
    ہانگ کانگ میں مقیم اسٹینڈ اپ کامیڈین اور سابق مس انڈیا فائنلسٹ مائتری کرنتھ نے صرف ایک سال کے اندر شاندار طریقے سے وزن کم کرکے نہ صرف اپنے مداحوں کو متاثر کیا بلکہ اُن تمام افراد کے لیے مشعلِ راہ بن گئیں جو وزن کم کرنے میں مشکلات کا شکار ہوتے ہیں۔ اپنے وزن میں اضافے کی وجہ بیان کرتے ہوئے مائتری نے بتایا کہ یہ سفر تقریباً بیس سال پہلے شروع ہوا۔ ایک دن جب وہ اپنی دوست کے ساتھ اسکواش کھیل رہی تھیں، اچانک ایک شاٹ لینے کی کوشش میں دیوار سے ٹکرا گئیں۔ اس حادثے میں ان کے سینے کے پٹھے بری طرح متاثر ہوئے اور کافی خون بہا، جس کے بعد انہیں کئی مہینے مکمل...
    امدادی سامان سے بھرا ٹرکوں کا ایک قافلہ غزہ کی پٹی میں داخل ہو گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز غزہ گزشتہ روزا:مدادی سامان سے بھرا ٹرکوں کا ایک قافلہ مصر سے روانہ ہوا اور رفح کراسنگ کے راستے غزہ کی پٹی میں داخل ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ اس امدادی سامان کا اہتمام مصری ہلال احمر سوسائٹی نے کیا ہے جس میں خوراک، ادویات اور طبی سامان سے لدے درجنوں ٹرکو ں کے علاوہ ڈیزل سے لدے دو ٹینکر بھی شامل ہیں۔ یوں پانچ ماہ میں پہلی بار ایندھن لے جانے والے ٹرک رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے۔مصر کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے بھی عالمی ادارہ صحت...
    لاہور میں پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایران نے پاکستان کیساتھ دس بلین ڈالر تک تجارت کا اعادہ کیا ہے، اس تجارتی حجم کو مزید بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے ثقافتی و مذہبی روابط ہیں، جنہیں کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب سیدہ عظمی بخاری نے محکمہ تعلقات عامہ پنجاب میں پریس کانفرنس میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پنجاب کے عوام کیلئے ہمیشہ خوشخبری سنائی ہے اور ترقی یافتہ اور خوشحال مضبوط پنجاب نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر پہلے لاہور آئے تو ایک طبقہ نے ہر موقع کو متنازعہ بنانا ہوتا ہے، انہیں اس...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے دعویٰ کیاہے کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو جب ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے ہٹایا گیا تو انہوں نے رابطہ کر کے بشریٰ بی بی سے ملاقات کروانے کا کہا ۔ تفصیلات کے مطابق زلفی بخاری کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک صحافی ان سے سوال کرتا ہے کہ جب جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے ہٹایا گیا تو بتایا تاہے انہوں نے تین لوگوں سے رابطہ کیا جن میں بیرسٹر شہزاد، بشریٰ بی بی اور آپ شامل ہیں۔ 5 اگست احتجاج؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے،...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف ریڈیو میزبان چارلیمین تھا گاڈ پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں ’نسل پرست گھٹیا شخص‘ اور ’کم عقل انسان‘ قراردیا ہے۔ امریکی صدر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب چارلیمین نے ایک ٹی وی انٹرویو میں صدر ٹرمپ کی صدارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جیفری ایپسٹین کیس سے متعلق اپنی رائے دی۔ چارلیمین، جن کا اصل نام لینارڈ میک کیلوے ہے، ٹرمپ کی بہواورسابق ریپبلکن نیشنل کمیٹی کی شریک چیئرپرسن کی میزبانی میں فوکس نیوز پر نمودار ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: ریپبلکن پارٹی کا ٹرمپ کی ’لادا‘ کے ساتھ فوٹو پوسٹ کرنا مذاق کیوں بن گیا؟ امریکی میڈیا کے مطابق، جب ان سے صدر ٹرمپ کی صدارت کو درجہ دینے کا...
    اسرائیل کے انتہا پسند وزیر ایتمار بن گویر نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں سینکڑوں آبادکاروں کے ہمراہ اشتعال انگیز مارچ کیا اور زبردستی داخل ہو کر مذہبی رسومات ادا کیں۔ بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق، اس واقعے میں کم از کم 1251 غیر قانونی آبادکار شامل تھے جنہوں نے اسرائیلی پولیس کی بھاری سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر تلمودی گیت گائے، ناچ گانا کیا اور عبادات انجام دیں۔ یروشلم کی اسلامی اوقاف، فلسطینی حکام اور یروشلم گورنریٹ نے اس واقعے کو شدید اشتعال انگیزی، مسجد کی بے حرمتی اور فلسطینی نمازیوں کے حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اس دوران نمازیوں، صحافیوں اور مسجد اقصیٰ کے محافظوں پر بھی حملے کیے گئے۔ اسرائیلی...
    اپنے پیغام میں کوئٹہ میں تعینات ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ ایرانی حکام بھی زائرین کی سکیورٹی کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، ناں یہ کہ انکی راہ میں رکاؤٹیں ڈال کر انہیں زیارت سے روکنے کی کوشش کرے۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے قائمقام قونصل جنرل علی رضا رجائی نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے زائرین کو ویزا نہ دینے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ کوئٹہ میں اب تک 1350 زائرین کو ویزہ مہیا کر چکے ہیں۔ پاکستان کے قوانین کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام میں کچھ افواہیں پھیل گئی ہیں کہ ایران ویزا نہیں دے رہا،...
    ’کبھی میں سوچتا ہوں کچھ نہ کچھ کہوں پھر یہ سوچتا ہوں کیوں نہ چپ رہوں‘ مہدی حسن کی خوبصورت آواز میں یہ گیت یقیناً آپ نے سنا ہو گا، یہ ہے بھی حقیقت، اکثر انسان کشمکش میں پڑ جاتا ہے کہ کرے  تو کرے کیا، بولے یا خاموش رہے۔ کچھ افراد تو اتنا بولتے ہیں کہ ان کے لیے چپ رہنا مشکل ہوتا ہے، تو دنیا میں ایسے افراد بھی کئی ہیں جو یہ ہی سوچتے ہیں کہ بولیں تو آخر بولیں کیا، ہمارا آج کا موضوع بھی اس سے ملتا جلتا ہے اور وہ ہے خاموشی۔ اس میں تو کوئی شک نہیں کہ اپنی بات کو خوبصورت اور پراثر الفاظ کا پیراہن پہنا کر پیش کرنا ایک فن...
    ہانگ کانگ میں مقیم اسٹینڈ اپ کامیڈین مائتری کرنتھ، جو کہ سابق مس انڈیا فائنلسٹ بھی ہیں، نے صرف ایک سال میں اپنے وزن میں حیران کن کمی کے ذریعے کئی لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ اسٹینڈ اپ کامیڈین نے اپنے وزن میں کمی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ سفر دو دہائیاں پہلے شروع ہوا۔ اس وقت وہ ایک دوست کے ساتھ اسکواش کھیل رہی تھیں کہ اچانک شاٹ لینے کے لیے دوڑتے ہوئے دیوار سے ٹکرا گئیں، جس سے ان کے سینے کے پٹھوں میں گہرا چوٹ آئی اور شدید خون بہا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ چوٹ ٹھیک ہونے میں مہینے لگے اور اس سے ان کی جسمانی حرکت پر بہت اثر ڈالا جو...
    پشاور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا نے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر ان کی رہائی کے لیے 5 اگست کو ہونے والے احتجاج کو حتمی شکل دے دی ہے۔ پارٹی کے اعلان کے مطابق، صوبے بھر میں احتجاجی مظاہروں کا آغاز سہ پہر 4 بجے سے ہوگا۔ پی ٹی آئی پشاور ریجن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق، پشاور ریجن میں 3 مقامات پر احتجاجی مظاہرے ہوں گے، جن کی قیادت متعلقہ اضلاع کے رہنما یا منتخب نمائندے کریں گے۔ صوابی موٹروے انٹرچینج پر بڑا احتجاج پی ٹی آئی کے مطابق، 5 اگست کو موٹروے پر بھی بڑا احتجاج متوقع ہے۔ صوابی، مردان اور چارسدہ کے کارکنان سہ پہر 3:30 بجے...
    بہار میں آئندہ انتخابات کے پیش نظر لاکھوں مسلمانوں، دلتوں اور غریبوں کو ووٹر لسٹ سے خارج کرنے کی مہم زور و شور سے جاری ہے، جو وہاں کے جمہوری عمل پر ایک گہرا سوالیہ نشان بن گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ عمل ہندوتوا نظریے کے تحت اقلیتوں کو انتخابی عمل سے باہر رکھنے کے لیے حکومتی منصوبے کا حصہ ہے۔ دی ٹریبیون انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بہار کے مسلم اکثریتی اضلاع مدھو بنی، مشرقی چمپارن، پورنیہ اور ستمرھی میں ووٹر لسٹ سے ہزاروں نام نکال دیے گئے ہیں۔ مدھوبنی میں 3,52,545 فارم جمع نہ ہونے کی وجہ سے ووٹرز کو ممکنہ طور پر فہرست سے خارج کیا جا رہا ہے، جبکہ مشرقی چمپارن، پورنیہ اور ستمرہی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے داخلہ محسن نقوی نے پولیس کے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 اگست کا دن ملک کی داخلی سلامتی کے نگہبانوں کے نام جنہوں نے اپنی قیمتی جانیں قربان کرکے ریاستی عملداری کو یقینی بنایا۔پیر کو یوم شہدائے پولیس پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس کے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،ان عظیم محافظوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو شہادت کے بلند مرتبے پر فائز ہو کر امر ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی، جرائم اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جانیں نچھاور کرنے والے پولیس...
    ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری،فی یونٹ کتنے روپے کمی کا امکان ؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری ہے، جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ایک روپے 75 پیسے کمی کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا سے قیمتوں میں کمی کی باقاعدہ درخواست دائر کی ہے، جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) آج سماعت کرے گی۔ درخواست منظور ہونے کی صورت میں بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔ یہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ...
    معروف بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا نے حالیہ انٹرویو میں کرکٹر ویرات کوہلی اور سابق پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق کے ساتھ منسوب تعلقات کی افواہوں پر پہلی بار کھل کر ردعمل دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تمنا بھاٹیا کا کہنا تھا کہ 2010 میں ویرات کوہلی کے ساتھ ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران ان کی ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعد ان کے درمیان تعلقات کی افواہیں پھیل گئیں۔ اداکارہ نے وضاحت کی کہ ان کی کوہلی سے صرف ایک روز کیلئے ملاقات ہوئی، اور اس کے بعد نہ کبھی بات ہوئی، نہ ہی کوئی ملاقات ہوئی۔         View this post on Instagram                       A post shared...
    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کا دن تاریخ عالم کا ایک سیاہ ترین دن تھا۔ اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ 5 اگست 2019 فاشسٹ حکمران نریندر مودی کا مقبوضہ کشمیر کے عوام  پر مجرمانہ اقدام تھا۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرے گی۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ تنازعات کا منصفانہ اور فوری حل عالم اسلام کے استحکام کا زریعہ بنے گا۔ انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کا بھی خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم دل کی گہرائیوں سے اُنہیں...
    محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں ایک بیان میں کہا کہ 5 اگست 2019ء کو دفعہ370 اور 35-A کی منسوخی کشمیر کی تاریخ کے سیاہ ترین بابوں میں سے ایک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنمائوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں سے 5 اگست کو بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف اپنا احتجاج درج کرانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات علاقے کی شناخت، علاقائی سالمیت اور اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت پر براہ راست حملہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سابق کنوینر محمود احمد ساغر نے اسلام آباد...
    محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں ایک بیان میں کہا کہ 5 اگست 2019ء کو دفعہ370 اور 35-A کی منسوخی کشمیر کی تاریخ کے سیاہ ترین بابوں میں سے ایک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنمائوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں سے 5 اگست کو بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف اپنا احتجاج درج کرانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات علاقے کی شناخت، علاقائی سالمیت اور اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت پر براہ راست حملہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سابق کنوینر محمود احمد ساغر نے اسلام آباد...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے یومِ شہدا پولیس کے موقع پر قوم کے محافظوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس فورس کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے ان شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر وطنِ عزیز کے عوام کو تحفظ فراہم کیا۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہماری پولیس کے بہادر افسران و جوان ہر موسم، ہر چیلنج کے باوجود اپنے پیاروں سے دور، فرض کی ادائیگی میں سرگرم رہتے ہیں۔ آج ہم ان سب کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے عظیم اہلخانہ کو سلام جو ہماری خاطر اپنا...
    نیشنل سٹیزن پارٹی یعنی این سی پی نے گزشتہ روز دارالحکومت ڈھاکہ کے مرکزی شہید مینار پر ایک بڑے عوامی اجتماع میں اپنا 24 نکاتی منشور پیش کیا، جس میں ایک دوسری جمہوریہ کے قیام اور منتخب آئین سازاسمبلی کے ذریعے ایک نیا آئین مرتب کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔ پارٹی کے کنوینر ناہید اسلام نے منشور پڑھ کر سناتے ہوئے اعلان کیا کہ نیا بنگلہ دیش ایک ایسی ریاست ہوگی جو مختلف زبانوں، ثقافتوں اور نسلی شناختوں کو تسلیم کرے گی، اور جہاں برابری، انسانی وقار اور سماجی انصاف کو بنیادی اصول بنایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش میں جاتیہ ناگورک پارٹی کا آغاز، نئے آئین سمیت ’دوسری جمہوریہ‘ کا مطالبہ ان کا کہنا تھا کہ یہ...
    غزہ میں موجود حکومتی میڈیا آفس نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے 22 ہزار سے زائد انسانی ہمدردی پر مبنی امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے سے روک رکھا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ان ٹرکوں میں زیادہ تر اقوام متحدہ، بین الاقوامی تنظیموں اور دیگر امدادی اداروں کی طرف سے بھیجی گئی اشیائے خورونوش، دوائیں اور دیگر ضروری امداد شامل ہے۔ غزہ میڈیا آفس نے اس اقدام کو "بھوک، محاصرے اور افراتفری پر مبنی ایک منظم اسرائیلی پالیسی" کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض افواج جان بوجھ کر ان ٹرکوں کو سرحدی داخلی راستوں پر روکے بیٹھی ہیں۔ میڈیا آفس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ عمل ایک جنگی جرم...
    قبائلی ضلع اورکزئی کے علاقے شیخان میں قائم ڈگری کالج کا تعمیراتی کام 2022 میں مکمل ہونے کے باوجود تاحال تعلیمی سرگرمیاں شروع نہیں ہو سکیں۔ کالج میں تدریسی عملہ تعینات نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کے سینکڑوں طلبا و طالبات شدید تعلیمی مسائل کا شکار ہیں۔ میٹرک کے بعد نوجوانوں کو مجبوراً کوہاٹ، پشاور یا دیگر دور دراز اضلاع کا رخ کرنا پڑتا ہے، جو ان کے والدین پر اضافی مالی بوجھ ڈالنے کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی اور سفری مشکلات بھی پیدا کرتا ہے۔ اہلِ علاقہ نے متعلقہ حکام سے فوری طور پر تدریسی عملے کی تعیناتی اور کالج کو فعال بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ طلبہ اپنے ہی علاقے میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں۔ مزید...
    ویب دیسک:عازمین حج سے واجبات کی وصولی کا آغاز آج سے ہوگا، وزارت مذہبی امور کے مطابق خواہشمند نامزد بینکوں اور آن لائن پورٹل کے ذریعے حج درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر رجسٹرڈ افراد سے پہلی قسط آج سے 9 اگست تک وصول کی جائے گی، نشستیں دستیاب ہونے پر 11 سے 16 اگست تک نئے عازمین حج بھی اپلائی کرسکیں گے۔ نشستیں مکمل ہوتے ہی حج واجبات کی وصولی روک دی جائے گی، حج پیکج 2026 ساڑھے 11 سے ساڑھے 12 لاکھ کے درمیان ہوگا۔ روس میں 6.8 شدت کا خوفناک زلزلہ وزارت مذہبی امور کے مطابق دوسری قسط یکم نومبر سے وصول کی جائے گی،...
    لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں مستقبل میں کسی بھی قسم کی شرکت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ پی سی بی کے 79 ویں بورڈ آف گورنرز اجلاس میں کیا گیا جو چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت ورچوئلی منعقد ہوا۔ پی سی بی نے اپنے اعلامیہ میں ڈبلیو سی ایل کے اس عمل پر سخت مایوسی کا اظہار کیا جس میں جان بوجھ کر میچ نہ کھیلنے والی ٹیم کو پوائنٹس دیئے گئے اور پاکستان بمقابلہ بھارت لیجنڈز میچز کی منسوخی کا اعلان ایسے الفاظ میں کیا گیا جو منافقت اور جانبداری پر مبنی تھے۔ کھیل کے میدان کو سیاسی مقاصد اور تجارتی مفادات کے تابع کرنا قابلِ مذمت...
    صدر ٹرمپ نے غزہ کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہم غزہ میں کسی کو بھوکا نہیں دیکھنا چاہتے، وہاں بہت برا ہو رہا ہے"۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی حالات پر اظہار خیال کیا، ٹرمپ نے نے کہا کہ غزہ میں کسی کو بھوکا نہیں دیکھنا چاہتے وہاں بہت برا ہو رہا ہے، صدر ٹرمپ نے بتایا کہ امریکی ایلچی غزہ میں خوراک کی فراہمی کے حوالے سے کام کر رہے ہیں اور انسانی بنیادوں پر امداد پہنچانے کی کوششیں جاری ہیں۔ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ "اس جنگ میں بھاری جانی نقصان ہو رہا ہے، اگر...
    صوابی (نوائے وقت رپورٹ)  رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائی تو ایک گھنٹے میں ہو سکتی ہے لیکن وہ ڈیل نہیں کریں گے۔صوابی میں پریس کانفرس کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ 5 اگست کے احتجاج سے متعلق تیاریاں مکمل ہیں، تحریک آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پرامن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست وہ دن ہے جس روز بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کیا گیا، ہم میرٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے کیسز کا ٹرائل چاہتے ہیں، شبلی فراز اور  زرتاج گل سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں غلط طور پر دی گئی ہیں۔ سابق اسپیکر...
    تحریک انصاف کا اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ خیبر پختونخواہ کے تمام اضلاع میں ریلیاںنکالی جائیںگی احتجاجی دائرہ ضلعی سطح پر پھیلانے کا منصوبہ،اسلا م آباد پر چڑھائی یا جلسہ مؤخر ،وزیر اعلیٰ امین گنڈا پور کی قیادت میںایک روزہ احتجاج پر اتفاق، افغانستان سے تجارتی راستے کھولنے کا مطالبہ عدالتیں حکومتی دبا ؤمیں فیصلے دے رہی ہیں، اسد قیصر ، شہباز شریف اور آصف زرداری اپنی شوگر ملوں میں پیسے بنا رہے ہیں، محسن نقوی نے گندم درآمد کر کے کسانوں کو نقصان پہنچایا،اپوزیشن لیڈر پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا نے 5 اگست کو بانی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف یومِ سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے...
    تعلمی اداروں کی زبوں حالی حکومتی ناکامی ہے ، گریجویشن کانووکیشن میں طلبہ سے خطاب 2کروڑ 62لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں، 55لاکھ خیبرپختونخوا میں ہیں،امیر جماعت اسلامی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہم ایک ایسی ریاست بنانا چاہتے ہیں ،جو امن کو بھی اپنی ذمہ داری سمجھے اور تعلیم کو اپنا محور بنائے،اگر ہمیں موقع ملا تو پورے ملک میں ایک نصاب اور ایک زبان کے تحت تعلیمی اصلاحات نافذ کریں گے، تاکہ قوم میں اتحاد اور مساوات قائم ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ودودیہ ہال سیدو شریف میں "بنو قابل پروگرام” کے تحت ملاکنڈ ڈویژن کے 1200نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے گریجویشن کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع...
    خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت شوگر مافیا پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے عوام کو شوگر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ شوگر مافیا کا تعلق حکمران طبقے سے ہے، اسی لیے انہیں کوئی روکنے والا نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پِس رہے ہیں، حکمرانوں کے اثاثوں میں اضافہ ہورہا ہے۔
    سابق وزیر خارجہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ مزاحمت کو غیر مسلح کرنا درحقیقت غزہ میں غیرقانونی اسرائیلی بستیوں کے قیام اور فلسطینی عوام کو جبری نقل مکانی پر مجبور کرنیکا مذموم منصوبہ ہے اسلام ٹائمز۔ لبنان کے سابق وزیر خارجہ عدنان منصور نے اعلان کیا ہے کہ سفاک اسرائیلی رژیم، غزہ میں جو کچھ کر رہی ہے وہ پوری دنیا کی آنکھوں کے سامنے انجام پانے والی ایک "اجتماعی نسل کشی" ہے۔ عدنان منصور نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی و تجارتی تعلقات منقطع کرنے میں "اکابر" اسلامی ممالک کی ناکامی نے ہی اسرائیلی قابضوں کو غزہ میں اپنے گھناؤنے جنگی جرائم جاری رکھنے کی ترغیب دی ہے۔ اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ یورپی ممالک...
    ایک اوسط پاکستانی کا آئی کیو 84ہے۔ اور ایک امریکی کا اوسط آئی کیو 98ہے ، سنگا پور کے لوگوں کا اوسط آئی کیو106ہے ۔جب کہ آئین اسٹائن کا آئی کیو 155سے160پوائنٹ کے درمیان تھا یہی وجہ ہے کہ ہم آئین اسٹائن کی ذہانت اور اس کی ایجادات کو دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں ۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس انسان سے اربوں ٹائم زیادہ طاقت کی حامل ہے آپ کو اس بات کا یقین نہیں آئے گا ۔اس کی مثال یہ ہے کہ ایک پروٹین کا اسٹریکچر ڈیفائن کرنے کے لیے ایکPHDڈگری کے حامل فرد کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ پوری دنیا میں ایک سال میں 10لاکھ PHDڈاکٹر بنتے ہیں۔ یہ تمام ملکرایک سال میں 10لاکھ پروٹین اسٹریکچر کو...
    ایرانی صدر نے آج سہ پہر کو وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی، جس میں انہوں نے خطہ میں قیام امن سمیت مختلف سماجی و تجارتی امور تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی وفد کی جانب نے آج کئی ایم او یوز پر دستخط کئے ہیں، اور مفاہمتی یادداشتیوں کا تبادلہ بھی کیا گی۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان 2 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔ نور خان ایئر بیس پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے معزز مہمان کو رخصت کیا، انہوں نے مسعود پزشکیان کو دورے کا تصویری البم بطور یادگاری تحفے کے طور پر پیش کیا۔ 2 روزہ دورے کے آخری روز مسعود پزشکیان نے اسلام آباد میں مصروف...
    —فائل فوٹو  بلوچستان کی صوبائی کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ ہو گیا، آئندہ چند روز میں کئی صوبائی وزراء کے محکمے تبدیل اور کچھ سے وزارتیں واپس لیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ صحت بلوچستان بخت کاکڑ، وزیرِ زراعت علی حسن زہری کے محکمے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیرِ آب پاشی بلوچستان صادق عمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی ظہور بلیدی اور عاصم کرد گیلو سے بھی وزارتیں واپس لیے جانے کا امکان ہے۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کے پانچوں مشیروں کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بلوچستان حکومت کے 2 مشیروں کے محکمے تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ زرک مندوخیل کو بلوچستان کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع...
    اسد قیصر—فائل فوٹو تحریکِ انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ احتجاج ہمارا حق ہے، ہمارا احتجاج پرامن ہو گا، اسلام آباد آنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ 5 اگست سے پورے ملک میں پروگرام کریں گے، بانیٔ پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ ملک میں عدلیہ اور پارلیمنٹ آزاد ہو۔انہوں نے کہا کہ قانونی طور پر بانیٔ پی ٹی آئی کی تمام کیسز میں ضمانت ہونا چاہیے، ہم نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا، ہم چاہتے ہیں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہ ہو۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف کیسز پیپلز پارٹی...
    مائی کراچی فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کراچی کی معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، کراچی آج جس حالت میں ہے اس پر صرف ہی افسوس کیا جا سکتا ہے، کراچی پہلے کیا تھا اور اب کیا ہو گیا ہے، ووٹ کے وقت کراچی یاد آتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم والوں کو تقریبات میں صاحب کہا جاتا ہے، ایم کیو ایم والے جب صاحب سے بھائی بن جائیں گے تو کراچی کے حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔ ایکسپو سینٹر میں مائی کراچی فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ سوچ رہا ہوں کہ...
    پاکستان اور ایران نے اپنی دوطرفہ تجارت کو جلد از جلد دس ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔اتوار کو اسلام آباد میں ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزیشکیان کے ہمراہ مشترکہ پریس اسٹیک آؤٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک نے متعدد مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں جن کو معاہدوں میں تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ تجارتی ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایران کے خلاف حالیہ بلا اشتعال اسرائیلی جارحیت سراسر غیر ضروری ہے اور نہ صرف حکومت بلکہ پاکستانی عوام نے بھی اس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں...
    کانفرنس سے خطاب میں علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اربعین پر جانے والے زائرین کے زمینی رستوں پر پابندی مذہبی و انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بلوچستان اربعین حسینؑ کے لئے عراق روانگی سے قبل دفعہ 144 کا نفاز سازش ہے، زیارات پر جانا ہمارا آئینی و قانونی حق ہے عوام کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت زائرین سے پابندی ہٹانے کے موقف کا کوئی مثبت جواب نہیں دے رہی، پابندی لگانے سے پہلے اور بعد میں اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، زمینی راستے سے زیارت پر جانے کیلئے کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے، جن زائرین کے ایرانی...
    —فائل فوٹو کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کل (پیر کو) مینٹیننس کے لیے شٹ ڈاؤن کیا جائے گا۔اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق دھابیجی کے 22 میں سے 4 پمپس شٹ ڈاون کیے جائیں گے، شٹ ڈاؤنز واٹر بورڈ کی باہمی مشاورت اور رضا مندی سے ہوتے ہیں۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بجلی کی فراہمی کے لیے مینٹیننس کا کام کیا جانا ضروری ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کا عملہ واٹر بورڈ کے نمائندوں سے رابطے میں ہے۔
    اپنے بیان میں ترجمان اربعین فاؤنڈیشن نے کہا کہ آج آٹھ سفر تک اداروں کیجانب سے بارڈر کھولنے کے حوالے سے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ زائرین کی امیدیں کم ہو رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اربعین فاؤنڈیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تفتان اور ریمدان بارڈر کو زائرین کرام کے لئے کھولنے کے حوالے سے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔ تفتان اور ریمدان بارڈر پر زائرین کرام کی خدمت کرنے والے سماجی ادارے اربعین فاؤنڈیشن کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آج آٹھ صفر المظفر کا دن بھی گزر گیا، لیکن پاکستان اور ایران کے بارڈرز نہ کھل سکیں۔ حقیقیت یہ ہے کہ اب تک اداروں کی طرف سے بارڈر کھولنے کے حوالے سے کوئی پیشرفت...