پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (کمبوڈین ورژن) کمبوڈیا کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (کمبوڈین ورژن) کمبوڈیا کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے تیار کردہ پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (کمبوڈین ورژن) کی لانچنگ تقریب نوم پین میں منعقد ہوئی۔ کمبوڈین پیپلز پارٹی اور سینیٹ کے چیئرمین ہن سین نے پروگرام کی نشریات پر مبارکباد کا خط بھیجا۔ کمبوڈیا اور چین میں سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، تعلیمی اور میڈیا حلقوں سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات سمیت تقریباً 200 مہمانوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ماحولیاتی تحفظ، ثقافتی وراثت، تہذیبوں کے مابین تبادلے ، باہمی سیکھنے اور جدیدیت جیسے موضوعات پر مرکوز، پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (کمبوڈین ورژن) صدر شی جن پھنگ کی طرف سے حوالے کے طور پر استعمال کیے گئے قدیم چینی کتابوں اور کلاسیکی جملوں کو بین الاقوامی نقطہ نظر اور روشن اور مستند پہلووں سے پیش کرتا ہے ۔
یہ کمبوڈیا کے ناظرین کو چین کی عمدہ روایتی ثقافت کے جوہر دکھاتا ہے ، اور حکمرانی کے بارے میں صدر شی جن پھنگ کی سوچ کی گہری تاریخی اور ثقافتی بنیادوں کی وضاحت کرتا ہے۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان “بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون کی گہرائی اور چین-کمبوڈیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر سے دونوں ممالک کے عوام زیادہ سے زیادہ واقف اور قریب ہوگئے ہیں۔
چائنا میڈیا گروپ کا اعلیٰ معیار کا پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (کمبوڈین ورژن) صدر شی جن پھنگ کی اہم تقاریر، مضامین اور گفتگو میں حوالے کے طور پر استعمال کیے گئے قدیم چینی کتابوں اور کلاسیکی جملوں کو منتخب کرتا ہے، چین کے روایتی فلسفیانہ نظریات اور جدید حکمرانی کی حکمت عملی کو دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے، اور ملک پر حکمرانی میں صدر شی جن پھنگ کی دانشمندی کو سمجھنے کے لئے ہر کسی کے لئے سوچ کا دریچہ کھولتا ہے۔
چائنا میڈیا گروپ کمبوڈیا میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوستوں کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کیا جاسکے ، افرادی و ثقافتی تبادلوں کو فروغ دیا جاسکے ، اور چین – کمبوڈیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں نئی توانائی اور نئی رفتار پیدا کی جاسکے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات کمبوڈین ورژن
پڑھیں:
سعودی عرب کی پہلی 5 اسٹار لگژری ٹرین:ڈریم آف دی ڈیزرٹ” ایک متحرک ماسٹر پیس
سعودی عرب اپنی پہلی 5 اسٹار لگژری ٹرین سروس متعارف کرانے جا رہا ہے، جو صحرائی علاقے میں 800 میل تک کا سفر طے کرے گی۔
یہ پیش رفت ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ کانفرنس کے دوران متعارف کرائی گئی، جہاں ٹرین کا نام “ڈریم آف دی ڈیزرٹ” رکھا گیا۔ ٹرین سروس 2026 کے آخر میں باقاعدہ آغاز کرے گی۔
اس پراجیکٹ میں سعودی عرب ریلویز اور اطالوی گروپ Arsenale کا اشتراک شامل ہے، جو لگژری ٹرینوں میں عالمی شہرت رکھتا ہے۔ Arsenale کے چیف ایگزیکٹو پاؤلو بارلیٹا نے کہا کہ،
ڈریم آف دی ڈیزرٹ ایک متحرک ماسٹر پیس ہوگی، جو اطالوی مہارت اور سعودی وژن کا بہترین امتزاج پیش کرتی ہے۔
ٹرین 800 میل طویل روٹ پر سعودی عرب کے شاندار صحرائی مناظر سے گزرتی ہوئی ریاض کو قریات شہر سے ملائے گی۔
ٹرین میں 14 بوگیاں اور 34 پرتعیش کمرے ہوں گے، جہاں مسافر ایک یا دو راتوں کے ٹور کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ ہر بوگی سعودی ثقافت کے مختلف پہلوؤں کو خراج تحسین پیش کرے گی۔
ٹرین میں دو ریسٹورنٹس ہوں گے جو سعودی اور بین الاقوامی پکوان پیش کریں گے، جبکہ مرکزی لاؤنج میں مسافر آرام اور سماجی میل جول کر سکیں گے۔ ایک وقت میں 66 مسافر اس لگژری سفر کا حصہ بن سکتے ہیں۔
سعودی ریلوے کمپنی کے مطابق یہ ٹرین سروس سیاحت کو فروغ دینے کے سعودی منصوبے کا حصہ ہے، اور اس کے ذریعے مسافر نہ صرف سعودی عرب کے مختلف خطے دیکھ سکیں گے بلکہ یونیسکو عالمی ثقافتی ورثے میں شامل مقامات اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز رائل نیچرل ریزرو کا بھی دورہ کر سکیں گے، وہ بھی مکمل پرتعیش سہولیات کے ساتھ۔