نارتھ کراچی میں بین الاقوامی فوڈ چین کی برانچ پر حملہ، 4 افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
نارتھ کراچی میں بین الاقوامی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر حملہ کرنے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
نارتھ کراچی میں واقع بین الاقوامی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر حملہ کرنے والے مشتعل افراد کے خلاف سرکاری کی مدیعت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
واقعہ تھانہ سرسید کی حدود میں پیش آیا جہاں 16 اپریل کی شب مشتعل ہجوم نے ریسٹورنٹ پر شدید پتھراؤ کیا، جس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔
پولیس کے مطابق حملے کے دوران پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں وسیم عمر، عزیر ابراہیم، حماد عباس اور عبید الیاس نامی افراد شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ سرسید میں درج کر لیا گیا ہے، جس میں انسداد دہشتگردی، املاک کو نقصان پہنچانے اور انتشار پھیلانے جیسی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق 80 سے 100 کے قریب افراد نے ریسٹورنٹ پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ کی۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ریسٹورنٹ پر
پڑھیں:
بلوچستان، ایف آئی کی انسانی اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 10 افراد گرفتار
ایف آئی اے کے مطابق کمپوزٹ سرکل گوادر نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ ایک شخص کو کوئٹہ سے بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے بلوچستان میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق کمپوزٹ سرکل گوادر نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شدگان میں سے 6 کا تعلق منڈی بہاالدین، 2 کا تعلق گوجرانوالہ اور 1 کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ ملزمان غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ایک اور کارروائی میں ایف آئی اے بلوچستان زون نے کوئٹہ میں انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ملزم عبداللہ کو گرفتار کیا، جس کے ساتھ 2 افراد بھی موجود تھے۔ ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور پاکستانی شناختی کارڈز کی جعلی کاپیاں برآمد ہوئیں۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ مزید تحقیقات جاری ہیں اور اسمگلنگ کے دیگر نیٹ ورکس کے خلاف بھی کارروائیاں کی جائیں گی، تاکہ انسانی اسمگلنگ کے واقعات کو روکنے میں مدد مل سکے۔