وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں امن و امان کی صورتحال پر ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم نے واضح پیغام دیا کہ پاکستان سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے قومی جہاد پوری قوت سے جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو ایسی عبرتناک شکست دیں گے کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمن ہماری معاشی کامیابیوں سے خائف ہیں، لیکن ہم ملک کی ترقی اور امن کے سفر کو کسی بھی صورت رکنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف تمام اداروں اور صوبوں کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوان اور افسر دن رات دہشتگردوں کے خلاف برسرپیکار ہیں اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف نے ہارڈ اسٹیٹ کا لفظ کیوں استعمال کیا؟ عرفان صدیقی نے وضاحت کردی

وزیراعظم نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ہدایت دی کہ اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کے گرد گھیرا مزید سخت کیا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ اسمگلروں کو قانون کے شکنجے میں لا کر نشانِ عبرت بنایا جائے۔

اسی سلسلے میں وزیراعظم نے ملک کے اہم شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کی جلد تکمیل کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مربوط حکمت عملی کے تحت وفاق اور صوبوں کے درمیان تعاون خوش آئند ہے اور اس بیانیے پر مزید مضبوطی سے کام جاری رکھا جائے گا۔

اجلاس کے دوران اعلیٰ حکام نے امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیکٹا میں “نیشنل اینڈ پرونشئل انٹیلیجنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ مرکز” قائم کر دیا گیا ہے، جبکہ پنجاب کے 10 شہروں میں سیف سٹی منصوبہ کام کر رہا ہے۔

مزیدپڑھیں: جس ملک کے تمام ادارے آئین اور قانون کے مطابق کام کریں ایسی ریاست کو ’ہارڈ اسٹیٹ‘ کہا جاتا ہے، آرمی چیف

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص اور نواب شاہ میں سیف سٹی منصوبوں پر کام جاری ہے، جبکہ پشاور میں منصوبہ منظور ہو چکا ہے اور آئندہ مرحلے میں ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور لکی مروت جیسے شہروں میں بھی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

گوادر میں سیف سٹی منصوبہ جلد مکمل کیا جائے گا اور قومی شاہراہوں N-25 اور N-40 پر واقع شہروں میں بھی سیف سٹی سسٹمز نصب کیے جائیں گے۔

اجلاس میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشنز کے قیام، غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے، بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور فارینسک سائنس ایجنسی کے قیام و بہتری جیسے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء، مشیران، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکریٹریز، انسپکٹر جنرلز آف پولیس، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے آخر میں زور دیا کہ ملک میں امن کے قیام کے لیے تمام اختلافات سے بالاتر ہو کر متحد ہو کر کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ دہشت گردی، اسمگلنگ اور انتہاپسندی جیسے ناسور کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امن و امان پاکستان دہشتگرد شہباز شریف.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان دہشتگرد شہباز شریف میں سیف سٹی کے خلاف کے لیے

پڑھیں:

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف

تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ 

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔  

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 

اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ 

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔  

وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔ 

بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر ‘اسکائی 47 قراقرم ون’ کا افتتاح کر دیا
  • وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سکائی47 ڈیٹا سینٹر قراقرم ون کا افتتاح کردیا
  • دہشتگردی میں بھارت کا کردار واضح، بلوچستان کے عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،وزیراعظم شہباز شریف
  • بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث، افغانستان دہشتگردوں کو روکنے میں ناکام ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  •  بلوچستان کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:شہباز شریف
  • بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح، وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے تاریخی فیصلے کیے، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری