WASHINGTON:

وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو محمد اورنگزیب نے پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے یو ایس ایگزم بینک کی معاونت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے ساتھ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف) کے تحت پہلے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) کے تحت نئے انتظام پر اسٹاف لیول معاہدہ کر لیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں یو ایس ایکسپورٹ امپورٹ بینک (ایگزم) کے سینئر نمائندگان اور برطانیہ کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقی بیرونیس چیپ مین سے الگ الگ ملاقات کی ہے۔

ایگزِم کے سینئر نمائندگان کے وفد کی قیادت قائم مقام فرسٹ وائس پریزیڈنٹ اور وائس چیئرمین جم بیروز نے کی، ملاقات میں وزیر خزانہ نے وفد کو پاکستان کی بہتر ہوتی ہوئی معاشی صورت حال اور حکومت کی جانب سے کی جانے والی مالیاتی اصلاحات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف) کے تحت پہلے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) کے تحت نئے انتظام پر اسٹاف لیول معاہدہ کر لیا ہے۔

وزیرخزانہ نے ریکوڈک منصوبے میں ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا اور اس منصوبے کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہمیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے یو ایس ایگزِم بینک کی معاونت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

محمد اورنگزیب نے امریکا کے ساتھ تعمیری انداز میں ٹیرف سے متعلق معاملات حل کرنے اور دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے بہار اجلاسوں کے موقع پر برطانیہ کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقی بیرونیس چیپ مین سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ برطانیہ کی دیرینہ شراکت داری اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں مسلسل تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے پاکستان کے لیے عالمی بینک کے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (سی پی ایف) سے آگاہ کیا، جس میں آبادی کے مسائل اور موسمیاتی مزاحمت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

وزیر خزانہ نے ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ٹیکس دہندگان اور ٹیکس وصول کنندگان کے درمیان انسانی رابطے کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے گزشتہ دو برسوں کی ترقیاتی امداد کے مکمل جائزے اور مؤثر ابلاغی حکمت عملی کی تشکیل میں آر ای ایم آئی ٹی(ریمٹ) کے کردار کو بھی سراہا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری کے فروغ آئی ایم ایف کے ساتھ کے تحت

پڑھیں:

عالمی غیر یقینی صورتحال میں علاقائی تجارت کو فروغ دیا جانا چاہئے: وزیر خزانہ

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی غیر یقینی صورتحال اور مختلف ممالک پر اس کے اثرات کے تناظر میں علاقائی تجارت کو فروغ دیا جانا چاہئے۔ 
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی غیر یقینی صورتحال اور مختلف ممالک پر اس کے اثرات کے تناظر میں علاقائی تجارت کو فروغ دیا جانا چاہئے۔ 
دوسری جانب وزیرخزانہ نے واشنگٹن میں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ایم ڈی مختارڈیوپ اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی جس میں معاشی اشاریوں اورفچ کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری سے بھی آگاہ کیا۔
اس کے علاوہ انہوں نے امریکا کے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات کی جبکہ وفاقی وزیر خزانہ جے پی مورگن چیز کی سینئر مینجمنٹ سے بھی ملے۔
محمد اورنگزیب نے برطانوی وزیرمملکت عالمی ترقی بیرونیس چیپ مین سے بھی ملاقات کی جبکہ انہوں نے ایگزم بینک کے سینئر نمائندگان سے ملاقات میں تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

بھارت کی جانب سے اٹاری بارڈر بند، پاکستان آنے والے شہری سرحد پر پھنس گئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیرخزانہ کی امریکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایگزم بینک کی معاونت بڑھانے پر زور
  • عالمی غیر یقینی صورتحال میں علاقائی تجارت کو فروغ دیا جانا چاہیے. محمد اورنگزیب
  • عالمی غیر یقینی صورتحال میں علاقائی تجارت کو فروغ دیا جانا چاہئے: وزیر خزانہ
  • وزیر خزانہ  کی واشنگٹن میں عالمی مالیاتی اداروں سے اہم ملاقاتیں، عالمی تعاون اور سرمایہ کاری پر زور
  • وزیرِ خزانہ کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں، عالمی تعاون اور سرمایہ کاری پر زور
  • وزیرِ خزانہ کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں، اقتصادی پیشرفت، عالمی تعاون اور سرمایہ کاری پر توجہ
  • علاقائی تجارت کو فروغ دیا جانا چاہیے، وزیرِ خزانہ
  • وزیرخزانہ کی امریکی عہدیدار سے ملاقات، تجارتی عدم توازن دور کرنے کیلئےاقدامات پرزور
  • وزیرخزانہ کی ترک سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت