پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدے پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ لبرٹی فنانشل ( امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حمایت یافتہ ایک غیر مرکزی مالیاتی پلیٹ فارم) نے پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے ساتھ ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں تاکہ پاکستان میں بلاک چین جدت، اسٹیبل کوائن اپنانے اور غیر مرکزی مالیاتی نظام کے انضمام کو تیز کیا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرپٹو کونسل کا بٹ کوائن مائننگ کے لیے اضافی بجلی استعمال کرنے کا مشورہ
اعلامیے کے مطابق ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد میں زیکری فولک مین، زیکری وٹکوف اور چیس ہیرو نے پاکستان کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں میں وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیراطلاعات تارڑ اور وزیر دفاع خواجہ آصف شامل تھے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ان ملاقاتوں کا مقصد پاکستان میں بلاک چین جدت، اسٹیبل کوائن اپنانے، اور غیر مرکزی مالیاتی نظام کے انضمام کو فروغ دینے کے لیے تعاون کو باضابطہ بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرپٹو کونسل بالآخر قائم کردی گئی، اس کی ذمے داریاں کیا ہیں؟
معاہدوں پر دستخط کے تقریب کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرپٹو اور ڈیجیٹل فنانس کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہورہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان دستخط ڈیجیٹل فنانس کرپٹو کونسل معاہدہ ورلڈ لبرٹی فنانشل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان ڈیجیٹل فنانس کرپٹو کونسل معاہدہ ورلڈ لبرٹی فنانشل پاکستان کرپٹو کونسل ورلڈ لبرٹی فنانشل
پڑھیں:
ایشیئن کرکٹ کونسل نے پاکستان اور یواےای میچ کی تصدیقی پوسٹ ڈیلیٹ کردی
ایشیئن کرکٹ کونسل نے پاکستان اور یواےای کے مابین آج ہونے والے میچ کی تصدیقی پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔ تفصیلات کے مطابق ایشیاء کپ میں آج پاکستان اور یواےای کے درمیان گروپ اے کا فیصلہ کن میچ کھیلا جانا ہے۔ جس میں سے فتحیاب ٹیم اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرجائے گی۔ پاکستان کی جانب سے میچ ریفری کی تبدیلی تک ایشیا کپ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایشین کرکٹ کونسل نے ایک پوسٹ میں پاکستان کے میچ کی تصدیق کی تھی۔ ایشین کرکٹ کونسل نے سوشل میڈیا پر پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ کی تصدیق کی تھی۔