ٹرمپ کی حمایت یافتہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کی پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ شراکت کا معاہدہ طے پا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکی صدر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت یافتہ ڈی سینٹرلائزڈ فنانس پلیٹ فارم ہے۔

ورلڈ لبرٹی فنانشل، پاکستان کرپٹو کونسل معاہدے کے ساتھ اشتراک سے پاکستان میں بلاک چین کی جدت کو تیز تر بنانے، پائیدار کوائن کے استعمال اور ڈی سینٹرلائزڈ فنانس کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گی۔

اشتراک کی دستاویز پر پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کی ٹیم نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔

اجلاس میں پاکستان کے وزیر خزانہ، اسٹیٹ بینک کے گورنر، ایس ای سی پی کے چیئرمین اور آئی ٹی کے وفاقی سیکرٹری بھی شریک تھے۔

ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد میں زیکری فولک مین، زیکری وٹکوف (جو مشہور کاروباری اسٹیو وٹکوف کے بیٹے اور مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی ہیں) اور چیز ہیرو شامل تھے۔

وفد نے پاکستان کے وزیراعظم، آرمی چیف، ڈپٹی وزیراعظم، وزیر اطلاعات اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں کیں اور شراکت داری کو باضابطہ شکل دی۔

دونوں کے درمیان شراکت داری پاکستان کے ڈیجیٹل فنانس کی دنیا میں قائدانہ کردار کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

ورلڈ لبرٹی فنانشل کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے بیٹے ایرک ٹرمپ، ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور بیرن ٹرمپ کی حمایت حاصل ہے۔

صدر ٹرمپ نے خود بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس/ٹوئٹر پر ورلڈ لبرٹی پلیٹ فارم کی حمایت کی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ستمبر 2024 میں اپنے ایک ٹویٹ میں ورلڈ لبرٹی پلیٹ فارم کے آغاز کو “تاریخی لمحہ” قرار دیا تھا۔

ورلڈ لبرٹی فنانشل کا مقصد بلاک چین کے ذریعے عالمی مالیاتی نظام میں انقلاب لانا ہے، پاکستان کی حکومت نے جدت کو اپنانے میں پیش قدمی دکھائی ہے۔

پاکستان آنے والے دنوں میں تیزی سے ترقی کرنے والی کرپٹو مارکیٹوں میں سے ایک کے طور پر مزید ابھرے گا۔

ورلڈ لبرٹی فنانشل اور پاکستان کرپٹو کونسل کے باہمی اشتراک میں بلاک چین مالیاتی مصنوعات کی جانچ کے لیے ریگولیٹری سینڈباکس کا آغاز شامل ہے۔

اشتراک کے تحت ڈی فائی پروٹوکولز کی ذمہ دارانہ ترقی و ترویج کو فروغ دیا جائے گا، حقیقی دنیا کے اثاثوں جیسے رئیل اسٹیٹ اور اجناس کی ٹوکنائزیشن پر کام کیا جائے گا، رقوم کی ترسیل اور تجارت کے لیے اسٹیبل کوائنز کا استعمال بڑھایا جائے گا۔

بلاک چین انفراسٹرکچر اور عالمی قوانین پر مشاورتی خدمات فراہم کی جائیں گی، پاکستان کے نوجوان اور بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت ڈیجٹل پیش رفت کو مزید تقویت دے رہے ہیں۔

اس وقت ملک کی 64 فیصد آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے، پاکستان دنیا کے بڑے کرپٹو صارف ممالک میں شامل ہے، ملک میں سالانہ تقریباً 300 ارب ڈالر کی کرپٹو لین دین ہو رہی ہے۔

ملک میں تقریباً 2.

5 کروڑ فعال کرپٹو صارفین موجود ہیں۔ موبائل فون کے بڑھتے ہوئے استعمال، مضبوط فری لانسنگ معیشت، اور حکومت کی بلاک چین میں دلچسپی کے ساتھ، پاکستان کے نوجوان ویب 3 انقلاب میں نمایاں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اشتراک کی دستاویز پر دستخطوں کے موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ “پاکستان کے نوجوان اور ٹیکنالوجی سیکٹر ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں۔ ایسی شراکت داریاں سرمایہ کاری، جدت اور بلاک چین معیشت میں عالمی قیادت کے نئے مواقع فراہم کریں گی۔”

پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کہا کہ “ورلڈ لبرٹی فنانشل کے ساتھ ہمارا تعاون صرف ایک معاہدہ نہیں بلکہ ایک حکمت عملی ہے، جس کا مقصد ہماری نوجوان آبادی کو بااختیار بنانا اور پاکستان کو عالمی مالیاتی مستقبل سے جوڑنا ہے۔”

ورلڈ لبرٹی فنانشل کی قیادت نے کہا کہ “پاکستان کی توانائی، وژن اور صلاحیت اسے دنیا میں ڈی سینٹرلائزڈ فنانس کے مستقبل کی تعمیر کے لیے ایک بہترین مقام بناتے ہیں”۔

Post Views: 1

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاکستان کرپٹو کونسل کے ورلڈ لبرٹی فنانشل ٹرمپ کی حمایت پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ پلیٹ فارم بلاک چین کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

ٹرمپ نے چین امریکا تجارتی معاہدہ ہونے کا اعلان کردیا

ٹرمپ نے چین امریکا تجارتی معاہدہ ہونے کا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز

واشنگٹن(سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ ہونے کا اعلان کردیا۔امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور چین کے تعلقات بہترین ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ معاہدہ مکمل ہو گیا، اب میری اور چینی صدرکی حتمی منظوری ہو گی۔ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا مجموعی طور پر 55 فیصد ٹیرف حاصل کر رہا ہے، چین کو ٹیرف 10 فیصد مل رہا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ چین میگنٹس اور ضروری نایاب معدنیات امریکا کو فراہم کرے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم چینی طلبا کی امریکا میں تعلیم سمیت جن چیزوں پر اتفاق ہوا ہے وہ چین کو دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کو اپنی دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے پرغور کرنا چاہیے، دفترخارجہ بھارت کو اپنی دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے پرغور کرنا چاہیے، دفترخارجہ آسیان ریجنل فورم پر پاکستان بھارت سفارتی ٹاکرا: ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ کا بھارتی الزامات کا منہ توڑ جواب یہ تاثر ختم کرنا ہوگا کہ پنجاب کسی ایک جماعت کی جاگیر ہے، شرجیل میمن وزیراعظم کل متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے بجٹ : ملٹری پنشن کی مد میں 66 ارب، سویلین پنشن کے بجٹ میں 9 ارب روپے کا اضافہ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس ، وزرا اور پارلیمنٹیرینز کی بھاری بھرکم تنخواہوں پر وزیر خزانہ کا کیا موقف ہے؟ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے پا گیا؛ ڈونلڈ ٹرمپ
  • ٹرمپ نے امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پانے کا اعلان کردیا
  • چین اور امریکا کے درمیان لندن میں تجارتی معاہدہ طے پا گیا
  • چین کے ساتھ معاہدہ مکمل ہو گیا ہے، ٹرمپ
  • ٹرمپ نے چین امریکا تجارتی معاہدہ ہونے کا اعلان کردیا
  • افریقی ترقی یافتہ ممالک کی چین کے ساتھ برآمدات کے لیے مزید سہولیات فراہم کی جا ئیں گی، چینی صدر
  • پاور سیکٹر میں ”فنانشل انجینئرنگ“ پر پاکستان کا انحصار قرضوں کے مسائل کو بڑھا سکتا ہے. ویلتھ پاک
  • امریکا اور چین میں تجارتی تنازع پر پیش رفت، عبوری معاہدہ طے پا گیا
  • ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل: جانیے کل سے شروع ہونے والے شاہانہ مقابلے کی تفصیلات
  • ٹام کروز نے ہیلی کاپٹر سے جلتے پیراشوٹ کے ساتھ 16 چھلانگیں لگاکر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا