آندھرا پردیش؛ مداح نے بالی وڈ اداکارہ کی سالگرہ پر ان کے نام پر مندر تعمیر کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
ANDHRA PRADESH:
بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں بالی وڈ کے ایک مداح نے مشہور ادارکاہ اور ساؤتھ انڈین فلموں میں مہنگی ترین ادارکاؤں میں شمار ہونے والی سمانتھا کی 38 ویں سالگرہ پر ان کے ان کے نام کا مندر تعمیر کرلیا۔
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ادارکارہ سمانتھا کے مداح نے ان کے اعزاز میں مندر تعمیر کرلیا ہے اور 28 اپریل کو اداکارہ کی 38 ویں سالگرہ کے موقع پرانہوں نے غریب بچوں کے لیے کھانے کا انتظام بھی کیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ تینالی سندیپ نامی مداح نے مندر کا نام بڑے فخر سے ‘دی ٹیمپل آف سمانتھا’ رکھ دیا ہے اور مندر میں ادارکارہ کے دو مجسمے بھی نصب کیے گئے ہیں، ایک کافی بڑا ہے اور دوسرا اس سے چھوٹا ہے اور دونوں مرکز میں رکھا گیا ہے۔
سمانتھا کی سالگرہ کے موقع پر ان سے منسوب مندر کو پھولوں اور اسٹریمرز سے سجایا گیا تھا اور بچوں کے ساتھ مداح نے کیک بھی کاٹا اور تقریب کی مناسبت سے ان کے لیے کھانے کا انتظام کیا گیا۔
بالی وڈ ادارہ کے مداح نے اس حوالے سے میڈیا کو بھی آگاہ کیا اور کہا کہ میرا نام تینالی سندیپ ہے اور میرا تعلق ریاست آندھرا پردیش میں بیپاٹلا کے علاقے الاپاڈو سے ہے اور میں سمانتھا کا مداح ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ 3 برس سے مسلسل ان کی سالگرہ مناتا ہوں اور اس کے بعد اس مندر کو ان کے نام کردیا ہے، ہر سال میں یقینی بناتا ہوں کہ میں نادار بچوں کو کھانا کھلاؤں اور سالگرہ پر کیک کاٹوں۔
مداح کا کہنا تھا کہ اداکارہ کی غریب پروری مجھے متاثر کرتی ہے اور میں ان کی پیروی کرنا چاہتا ہوں۔
بالی وڈ اداکارہ سمانتھا کی اداکاری آخری مرتبہ 2024 میی پرائم ویڈیو سیریز سیٹیڈل؛ ہنی بنی میں ورون دھون کے ساتھ نظر آئی تھی جبکہ ان کے ساتھ ایک اور سیریز میں بھی نظر آئیں گی۔
رپورٹ کے مطابق سمانتھا راج اینڈ دی کے کی نیٹ فلیکس سیریز راکٹ براہمند؛ دی بلڈی کنگڈم میں بھی نظر آئیں گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارتی اداکارہ میرا وسودیون کا اپنی تیسری طلاق کا اعلان
جنوبی بھارت کی ملیالم فلموں کی اداکارہ میرا وسودیون نے اپنی تیسری طلاق کا باضابطہ اعلان کیا ہے، اس حوالے سے انکا کہنا ہے کہ اب میں اپنی زندگی کے انتہائی پرسکون اور شاندار مرحلے سے گزر رہی ہوں۔
میرا وسودیون نے اپنے تیسرے شوہر فلم کیمرہ مین وپن پوتھینکم سے اپریل 2024 میں شادی کی تھی، تاہم اب میرا نے بتایا کہ وہ اس سال اگست سے سنگل زندگی گزار رہی ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا سے وپن پوتھینکم سے شادی کے موقع پر بنائی گئی تمام تصاویر بھی ہٹا دیں ہیں۔
واضح رہے کہ 43 سالہ اداکارہ اپنی ملیالم فلموں تھنماتھرا، اوروون، ویرم: فائٹ فار جسٹس اور ام اہا کے حوالے سے جانی جاتی ہیں۔
ایک بھارتی میڈیا ادارے کے مطابق میرا کی وپن سے ملاقات ایک ملیالم سیریز کے سیٹ پر ہوئی تھی اور دونوں نے گزشتہ برس کوئمبتور میں شادی کرلی تھی۔