سینیٹ میں بھارت کی بے بنیاد الزام تراشیوں اور جارحانہ عزائم کیخلاف متفقہ مذمتی قرارداد منظور
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
سینیٹ میں بھارت کی بے بنیاد الزام تراشیوں اور جارحانہ عزائم کیخلاف متفقہ مذمتی قرارداد منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹ آف پاکستان نے بھارت کی بے بنیاد الزام تراشیوں اور جارحانہ عزائم کے خلاف متفقہ طور پر مذمتی قرارداد منظور کر لی۔
تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں نے مل کر مودی حکومت کو دو ٹوک پیغام دیا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن اس کے ایٹمی ہتھیار محض نمائش کے لیے نہیں بلکہ وقت پڑنے پر استعمال کے لیے ہیں۔قائد حزب اختلاف شبلی فراز، پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر شیری رحمان اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مشترکہ طور پر یہ قرارداد تیار کی۔
قرارداد میں کہا گیا کہ قومی سلامتی کے معاملے پر تمام جماعتوں نے سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک آواز ہو کر بھارت کو واضح پیغام دیا ہے۔ایوان میں بحث کے دوران ارکان نے کہا کہ بھارت کے اپنے عوام بھی مودی حکومت کے اقدامات پر سوال اٹھا رہے ہیں، نیویارک ٹائمز نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی حقیقت کو بے نقاب کیا ہے۔
ارکان نے مودی کے بھارت کو دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھوٹان، سری لنکا، بنگلہ دیش سمیت خطے کے دیگر ممالک مودی کے بھارت سے متاثر ہیں تو بھارت کے اندر انتہا پسند جنونی ہندوتوا والوں سے خود دلت ، کرسچن ، سکھ اور مسلمانوں سمیت کوئی بھی محفوظ نہیں۔ارکان نے کہا پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر لڑنا ضروری ہوگیا تو پھر مودی کے بھارت کی کئی نسلیں اس جنگ کے نتائج بھگتیں گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری پہلگام فالس فلیگ،مودی سرکار نے کشمیری مسلمانوں کو نشانہ بنانے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں ہندووں کو ہتھیار پہنچا دئیے،ویڈیو سب نیوز پر پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کا 6روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، پولیس کے حوالے آئندہ 15روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس، بی آئی ایس پی کے تحت سرکاری ملازمین کی بیگمات پنشنرز اور انکے اہل خانہ کوبھی ادائیگیوں کا انکشاف پی ٹی اے کا اسٹارلنک کو فوری لائسنس جاری نہ کرنے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بھارت کی
پڑھیں:
جہانگیر خان نے بھارت کے جارحانہ بیانات اور اقدامات پر اسے آئینہ دکھادیا
سابق عالمی اسکواش چیمپئن جہانگیر خان نے کہا ہے کہ سیاست کو کھیل میں شامل نہیں کرنا چاہیے۔ بھارت کا کھیل میں سیاست کو لانا غلط ہے ۔کھیل دوستانہ ماحول ماحول پیدا کرتے اور لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان نے کہا کہ سیاست کو کھیل میں شامل نہیں کرنا چاہیے، کھیل دوستانہ ماحول ماحول پیدا کرتے اور لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کل جنگیں لڑنے کا دور نہیں ہے، کھیلوں میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو ویزوں اور دیگر مسائل نہیں ہونے چاہیں۔ بھارت کا کھیل میں سیاست کو لانا غلط ہے۔
جہانگیر خان نے کہا کہ میں نے کبھی بھی کھیل میں سیاست نہیں دیکھی، اکثر سنتا ہوں کہ بھارت نے کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار کردیا ہے، ہر کھلاڑی کی طرح میرا بھی بھارت ایک فین کلب ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مجھے جب بھی بھارت کھیلنے کے لیے بلایا گیا جاؤں گا، ہوسکتا ہے میرے جانے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کی راہ نکل آئے۔
جہانگیر خان نے کہا کہ ہر کھلاڑی اپنے ملک کا سفیر ہوتا ہے، بھارت کا پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے نہ دینا درست نہیں،، ہمارے کھلاڑی اگر چیمپئن کی طرح محنت کریں تو پاکستان دوبارہ اسکواش پر راج کرے گا۔