پاک فوج کی جانب سے بھارتی دہشتگردی کے ثبوت سامنے لانے پر ہندوستان میں مودی سرکار پر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
پاک فوج کی طرف سے پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے ثبوت میڈیا پر لانے کے بعد ہندوستان میں مودی سرکار پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
بھارتی شہری سوال اٹھا رہے ہیں مودی سرکار نے پہلگام حملے کے ثبوت کیوں سامنے نہیں لائے۔
یہ بھی پڑھیں بھارت پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث، فوجی ترجمان نے ثبوت پیش کردیے
’ایکس‘ پر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ جو پہلے بول گیا اسی کی سنی گئی، اب مودی صرف شور مچا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی کرانے کے ثبوت میڈیا کے سامنے لائے۔
انہوں نے کہاکہ بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کو آپریٹ کرتا ہے، 25 اپریل کو بھارتی تربیت یافتہ ایک دہشتگرد جہلم بس اڈے سے پکڑا گیا۔ گرفتار شخص مجید کے گھر سے بھارتی ڈرون اور ڈھائی کلو بارودی مواد برآمد ہوا، جبکہ 10 لاکھ روپے کیش بھی ملے۔
انہوں نے کہاکہ گرفتار شخص کے موبائل فون سے بھارت میں ہونے والی گفتگو پکڑی گئی، ہمارے پاس بھارت کے خلاف ناقابل تردید شواہد موجود ہیں، بھارت دہشتگردوں کو اسلحہ سمیت دیگر سہولت کاری بھی فراہم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں مودی سرکار کا کشمیری مسلمانوں کے خلاف بھیانک منصوبہ، 40 ہزار انتہا پسند ہندوؤں کو ہتھیار پہنچا دیے
میجر جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کے دوران بھارتی فوج کے آفیسر کی دہشتگرد سے ہونے والی گفتگو بھی سنائی جس میں وہ پاکستان میں موجود دہشتگرد کو ہدایات دے رہا ہے۔ اور کہہ رہا ہے کہ پاکستان میں لوگوں کی لاشیں چاہیے، ایسی کارروائی کرو کہ میڈیا پر رپورٹ ہو اور نظر آئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارتی دہشتگردی پاک فوج تنقید ثبوت مودی سرکار وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارتی دہشتگردی پاک فوج ثبوت مودی سرکار وی نیوز پاکستان میں مودی سرکار کے ثبوت
پڑھیں:
پاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا سامنے آگیا
—فائل فوٹوپاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا سامنے آگیا۔
بھارتی چینل نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی پاسپورٹ سے ’اسرائیل کے لیے ناقابل استعمال‘ کی شق ختم کر دی گئی۔
اس حوالے سے وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ میں ’اسرائیل کے لیے ناقابل استعمال‘ کی شق بدستور برقرار ہے، پاکستانی پاسپورٹ میں ایسی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
دوسری جانب ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ پر اب بھی درج ہے کہ یہ اسرائیل کے علاوہ تمام ممالک کے لیےقابل استعمال ہے۔
وزارت اطلاعات کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان کا اسرائیل سے متعلق مؤقف بالکل واضح اور دو ٹوک ہے، پاکستان نے نہ کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا نہ ہی کسی قسم کا فوجی تعاون زیرِ غور ہے۔