بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے جنگ کی بھاری قیمت اور امن برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دفاعی حکمت عملی کا مقصد مطلق فتح ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کا سب سے بڑا مینوفیکچرنگ ملک بننا چاہتے ہیں، چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش محمد یونس کا عزم

 ’آکاش بیجوئے 2025‘ مشق میں بنگلہ دیش ایئر فورس (بی اے ایف) کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے محمد یونس نے کہا کہ ایک اسٹریٹجک اسٹریٹیجی ضروری دفاعی تیاری کے ساتھ ساتھ امن کو کو یقینی بناتی ہے۔

انہوں نے موجودہ معاشی کمزوریوں اور ماضی کے گورننس کے مسائل کو درست کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی جنہوں نے ملک کی مالی حیثیت کو کمزور کیا۔

عالمی تنازعات کے خلاف اپنے مؤقف کے باوجود پروفیسر یونس نے موجودہ جغرافیائی سیاسی منظر نامے میں جنگ کے مستقل خطرے کو تسلیم کیا۔ انہوں نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کو نازک صورتحال کی مثال کے طور پر حوالہ دیا۔

مزید پڑھیے: محمد یونس کا ڈھاکہ اور بیجنگ کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں جنگ کا خطرہ ہمیں ہمیشہ گھیرے رکھتا ہے جس کے لیے تیاری ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدم تیاری خودکشی کے مترادف ہوتی ہے اور آدھی تیاری کی کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے بی اے ایف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ تیاری کی اعلیٰ ترین سطح کو برقرار رکھے۔

پروفیسر یونس نے بی اے ایف کی مشق کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مشاہدہ کرنے سے ملک کی دفاعی صلاحیتوں پر ان کے اعتماد کو تقویت ملی۔ انہوں نے بے اے ایف کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کی تعریف کی۔

یہ مشق 23 اپریل کو شروع ہوئی تھی جس میں مختلف ہوائی جہاز، ریڈار اور دفاعی عناصر شامل تھے۔ اس موقعے پر دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی جنہوں نے جدید جنگ میں مشترکہ آپریشنز کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

مزید پڑھیں: محمد یونس کا بنگلہ پاکستان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مذاکرات اور تجارت پر زور  

فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل حسن محمود خان نے پروفیسر یونس کی موجودگی پر شکریہ ادا کیا جس سے بی اے ایف کے اہلکاروں کے حوصلے میں نمایاں اضافہ ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بنگلہ دیش بنگلہ دیش فضائیہ چیف ایڈوائزر محمد یونس.