غزہ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 35 فلسطینی شہید، 109 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
وزارت صحت نے اپنے یومیہ کے بیان میں کہا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہداء کی تعداد 52,400 ہوگئی ہے جب کہ 118,014 زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ پٹی میں جاری تباہ کن جنگ کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 فلسطینی شہید اور 109 زخمی ہوئے۔ وزارت صحت نے اپنے یومیہ کے بیان میں کہا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہداء کی تعداد 52,400 ہوگئی ہے جب کہ 118,014 زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں 18 مارچ کو قابض فوج کی طرف سے شروع کی گئی نسل کشی کی جنگ میں شہداء کی تعداد 2,308 ہوگئی ہےجب کہ 5,973 زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ شہداء اور زخمیوں کی ایک بڑی تعداد اب بھی تباہ شدہ گھروں اور سڑکوں کے ملبے تلے دبی ہوئی ہے، جہاں ایمبولینس اور شہری دفاع کے عملے کے لیے ان تک پہنچنا مشکل ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: زخمی ہوئے
پڑھیں:
آزاد کشمیر: 24 گھنٹوں میں تیندوے کا دوسرا حملہ، بچی جاں بحق، لڑکا زخمی
—فائل فوٹوآزاد کشمیر کے علاقے ہٹیاں بالا کے گاؤں نلئی میں 24 گھنٹے میں تیندوے نے دوسرا حملہ کر دیا۔
تیندوے کے حملے میں ایک بچی جاں بحق اور لڑکا زخمی ہو گیا۔
تیندوا آبادی میں گھس آیا اور 17 سالہ نوجوان کو زخمی کر دیا۔
گزشتہ روز بھی اسی علاقے میں تیندوا گھر کے صحن سے 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیا تھا، جس کے بعد بچی کی لاش جھاڑیوں سے ملی تھی۔