ذرائع کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے تین کو جعلی مقابلوں میں یا دوران حراست شہید کیا گیا۔ ان شہادتوں کی وجہ سے ایک خاتون بیوہ اور پانچ بچے یتیم ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ اپریل میں 9 کشمیریوں کو شہید کیا۔ ذرائع کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے تین کو جعلی مقابلوں میں یا دوران حراست شہید کیا گیا۔ ان شہادتوں کی وجہ سے ایک خاتون بیوہ اور پانچ بچے یتیم ہو گئے۔ بھارتی فوج، پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس، پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور سی آئی کے، این آئی اے اور ایس آئی اے جیسی بدنام زمانہ ایجنسیوں نے کم از کم 2480شہریوں کو گرفتار کیا جن میں زیادہ تر سیاسی کارکن، نوجوان، تاجر اور طلباء شامل میں۔ اختلاف رائے کی آوازوں کو دبانے اور غیر قانونی نظربندیوں کو طول دینے کے لئے متعدد افراد کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون یو اے ای اے اور پبلک سیفٹی ایکٹ جیسے کالے قوانین کے تحت نظربند کیا گیا ہے۔ اس دوران نامعلوم حملہ آوروں نے ضلع اسلام آباد کے علاقے پہلگام کے قریب بائسرن کے سیاحتی مقام پر 25 غیر کشمیریوں اور ایک مقامی کشمیری کو فائرنگ کر کے ہلاک اور 15 افراد کو زخمی کیا۔ بھارتی فورسز نے علاقے میں 36 رہائشی مکانات کو تباہ کیا یا ان کو شدید نقصان پہنچایا۔ بھارتی فورسز نے ایک ماہ کے دوران علاقے میں محاصرے اور تلاشی اور گھروں پر چھاپوں کی 322 کارروائیاں کی جن کے دوران یہ ہلاکتیں، گرفتاریاں اور مکانات کی تباہی کی گئی۔ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی ہدایت پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیر قیادت فرقہ پرست اور بدعنوان انتظامیہ نے اس دوران کشمیریوں کی 31جائیدادیں ضبط کر لیں جن میں رہائشی مکانات، دکانیں اور زرعی زمینیں شامل ہیں۔جائیدادوں کی غیر قانونی ضبطگی کشمیریوں کو معاشی طور پر کمزور کرنے اور حق خودارادیت کے لئے ان کے عزم کو تورنے کی بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شہید کیا کے دوران

پڑھیں:

کٹھوعہ، راجوری میں بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں

فورسز اہلکاروں نے علاقے کے تمام داخلی اورخارجی راستوں کو بند کر دیا اور لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع کٹھوعہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ ذرائٰع کے مطابق بھارتی فوج اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں نے ضلع کے علاقے راجباغ کا محاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔ فورسز اہلکاروں نے علاقے کے تمام داخلی اورخارجی راستوں کو بند کر دیا اور لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی ہے۔ دریں اثناء بھارتی فورسز نے ضلع راجوری کے مختلف علاقوں میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔ آخری اطلاعات آنے تک ان علاقوں میں فوجی آپریشن جاری تھے۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر, حریت کانفرنس نے 5 اگست کو ہڑتال کی کال دیدی
  • رحیم یار خان: شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 5 اہلکار شہید، مقابلہ جاری
  • حماس غزہ میں مزید اسرائیلی فوجیوں کو گرفتار کرنیکے درپے ہے، صیہونی میڈیا
  • کشمیر میں رواں برس اب تک 53 شہری، اور 33 عسکریت پسند ہلاک
  • دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید سپاہی محمد عمران کی آج چوتھی برسی
  • بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید؛ تعداد 5 ہوگئی
  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز نے مزید دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے
  • فاروق رحمانی کی مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلے میں تین کشمیریوں کی شہادت کی مذمت
  • کٹھوعہ، راجوری میں بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں
  • آغا روح اللہ کی کشمیریوں کو اجتماعی سزا دینے پر مودی حکومت اور بھارتی میڈیا پر کڑی تنقید