برکس ممالک طاقتور ممالک کو روکنے کے لیے واضح طور پر کھڑے ہوں، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز


برا زیلیا :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے برازیلیا میں قومی سلامتی کے امور کے   اعلیٰ سطحی  نمائندوں کے 15 ویں برکس اجلاس میں شرکت کی۔ برکس کے  قومی سلامتی کے امور کے لئے  اعلیٰ سطحی نمائندوں اور   سربراہوں نے اجلاس میں شرکت کی اور بین الاقوامی سلامتی، ثالثی اور تنازعات کی روک تھام کے ساتھ ساتھ انسداد دہشت گردی اور سائبر سیکورٹی کو برقرار رکھنے میں برکس ممالک کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔جمعرات کے روز وانگ ای نے کہا کہ بین الاقوامی سیاست کو  لین دین   بنانے اور بین الاقوامی تجارت کو ہتھیار بنانے اوربلیک میلنگ چپس کی تخلیق سے صرف ممالک کے درمیان اعتماد کا بحران مزید بڑھے گا اور عالمی سلامتی کے لئے حقیقی خطرہ بن جائے گا۔ رعایتوں سے بچ نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ہے، اور اتحاد ہی واحد امید ہے.

سب سے پہلے، ہمیں ترقی کے حقوق کا محافظ بننا ہوگا۔ برکس ممالک خاموش بیٹھ کر اپنے جائز حقوق اور مفادات سے خود کو محروم ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے، انہیں طاقتور ممالک کو روکنے کے لیے واضح طور پر کھڑا ہونا چاہیے اور ترقی پذیر ممالک کے لیے ترقیاتی حقوق اور  دفاع کے لیے واضح موقف اختیار کرنا چاہیے۔دوسرا، ہمیں اتحاد اور تعاون میں رہنما بننا ہوگا۔ برکس ممالک کو ایک مثال قائم کرنی چاہیے، برابری اور احترام کی صداقت کے ساتھ دباؤ اور محاذ آرائی کو روکنا چاہیے اور یکجہتی اور تعاون کے وژن سے منافع کی لالچ کا مقابلہ کرنا چاہیئے۔تیسر۱،  ہمیں کثیرالجہتی کا محافظ بننا چاہیے۔

برکس ممالک کو کثیرالجہتی کے جھنڈے کو بلند رکھنا چاہئے، اقوام متحدہ کی مرکز  حیثیت پر مبنی  بین الاقوامی نظام کو برقرار رکھنا چاہئے  اور ڈبلیو ٹی او  کی مرکزی حیثیت   میں کثیر الجہتی تجارتی نظام کو تحفظ کرنا چاہیئے ، اور بین الاقوامی نظام کی ترقی کو زیادہ منصفانہ اور معقول سمت میں فروغ دینا چاہئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی کا پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ چین کا نیا ترقیاتی ڈھانچہ – “100 ملین جوتوں” سے “ایک چپ” تک بڑی اسٹریٹجک منتقلی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی وفاقی حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کا عندیہ اوگرا نے مئی کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی وائٹ پیپر’’نوول کورونا وائرس وباء کی روک تھام، کنٹرول اور وائرس کی ابتداء کا سراغ لگانے پر چین کے اقدامات اور موقف‘‘ کا اجراء امریکہ کی جانب سے بے جا محصولات پر چین نے پانچ سوالات اُٹھا دیئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے لیے واضح برکس ممالک ممالک کو

پڑھیں:

اسحاق ڈار کا 8 ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ، بھارتی یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بھارت کشیدگی کے بعد وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی رابطہ کاری مہم جاری ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے 8 ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا اور بھارت کے الزامات اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا، انہوں نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں پر بھی بریفنگ دی۔

اسحاق ڈار نے برطانیہ، چین، سعودی عرب، ترکیہ، ایران، مصر، قطر اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کر کے انہیں اعتماد میں لیا۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار اور جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ سے رابط
  • اسحاق ڈار کی سلطنت عمان کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو، موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • کسی کو کچھ شک نہیں ہونا چاہیے بھارت کو بھرپور جواب دیں گے؛ وزیرِ دفاع
  • چینی صدر کا برکس ممالک کے نیو ڈیولپمنٹ بینک کا دورہ
  • اسحاق ڈار کا 8 ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ، بھارتی یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا
  • مصالحت اور پسپائی کا راستہ جبر کرنے والے کو مزید جبر کا موقع فراہم کرے گا ، چینی وزیر خارجہ
  • چین اور روس کے درمیان باہمی اعتماد میں تبدیلی نہیں آئی، چینی وزیر خارجہ
  • برکس ممالک کو ترقی کے نصب العین میں اہم قیادت کا کردار ادا کرنا چاہیے، چینی وزیر خارجہ