وزیر اعظم نے بجلی خریداری کی 10 سالہ منصوبہ بندی کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
اسلام آباد:وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہےکہ وزیر اعظم نے بجلی خریداری سے متعلق نئی 10 سالہ منصوبہ بندی کی منظوری دے دی، نئی بجلی خریداری منصوبہ بندی میں 4743 ارب روپے کی بچت ہوگی۔
وفاقی وزیر توانائی نے اپنے بیان میں کہا کہ بجلی کی خریداری پلان کو 14 ہزار میگاواٹ سے کم کر کے 7 ہزار میگاواٹ کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ صارفین کو بوجھ سے بچانے کےلیے 7 ہزار میگاواٹ بجلی خریداری کو منسوخ کر دیا ہے۔ حکومت بجلی کی خرید و فروخت سے نکل رہی ہے، آئندہ بجلی کی خرید و فروخت مسابقتی مارکیٹ کے ذریعے ہو گی۔
اویس لغاری نے کہا حکومت سنگل بائر ماڈل سے نکل رہی ہے، یہ اقدامات آئی پی پیز سے ہونے والے مذاکرات سے بھی اہم ہیں۔
وفاقی وزیر توانائی کے مطابق یہ سارا عمل آئی پی پیز کے معاہدون پر نظر ثانی سے زیادہ اہم ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بجلی خریداری
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔