اندرونی صورتحال کوپاکستان پر تھوپنابھارت کا غیرذمہ دارانہ طرزعمل ہے،رضوان سعیدشیخ
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
واشنگٹن:امریکہ میں پاکستان کے سفیررضوان سعیدشیخ نے کہاکہ امریکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر بھی ہمیشہ کی طرح مثبت کرداراداکررہاہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے رضوان سعیدشیخ نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جب بھی کشیدگی پیداہوئی ،خواہ2019 میں پلوامہ واقعہ پر کشیدگی ہوئی یااس سے پہلے، دیگرممالک خصوصاًامریکہ نے ہمیشہ مثبت کرداراداکیا،حالیہ پہلگام واقعہ پر امریکی وزیرخارجہ کی پاکستانی اور بھارتی قیادت سے رابطہ کیااور کشیدگی کے پرامن خاتمے کی خواہش کااظہارکیاہے۔انہوں نے کہاکہ دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان سنگین کشیدگی کی ایک تاریخ ہے،اندرونی صورتحال کوپاکستان پر تھوپنابھارت کا غیرذمہ دارانہ طرزعمل ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان خوددنیامیں سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکارملک ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے کہاکہ
پڑھیں:
بھارت کے ’پریلے میزائل‘ کے تجربات سے خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیابھارت کی جانب سے 28 اور 29 جولائی کو ’پریلے میزائل‘ کے تجربات کیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق میزائل تجربے اڑیسہ کے ساحل ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے پر کیے گئے۔ ’پریلے میزائل‘ کے تجربات سے خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تجربات ہتھیاروں کی دوڑ اور جنگ کی راہ ہموار کرنے کی سازش ہیں، بھارتی دھمکیوں اور جنگی جنونیت کا جواب پاکستان کا جدید نصر حتف-9 میزائل ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ نصر میزائل بھارتی سازشوں کو ناکام بنانے کی قوت رکھتا ہے، نصر میزائل جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ نصر میزائل کی خصوصیات اسے دشمن کی پہلی ضرب کے خلاف مؤثر بناتی ہیں۔