پاکستان کا بھارت کو انتباہ: جارحیت کا 2019 جیسا جواب دیا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز

لندن(آئی پی ایس) پاکستان کے ہائی کمشنر برائے برطانیہ، ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارت کی جانب سے مبینہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے “جھوٹ پر مبنی الزام تراشی” قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے بغیر کسی ثبوت کے لگائے گئے الزامات ناقابل قبول ہیں اور پاکستان اس قسم کی مہمات کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کرتا رہے گا۔
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل نے واضح کیا کہ اگر بھارت نے کسی قسم کی جارحیت کا ارتکاب کیا تو پاکستان 2019 کی طرح منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا، “یہ کسی بھی خودمختار ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی سرزمین اور عوام کے تحفظ کے لیے فوری اور موثر اقدام کرے۔”انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ایک متنازعہ مسئلہ ہے جس کا حل کشمیری عوام کی مرضی اور رائے سے ہی ممکن ہے۔ “بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کیے گئے اپنے وعدوں سے انحراف کر رہا ہے، جو کہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے”،
ڈاکٹر فیصل نے کہا۔پاکستانی ہائی کمشنر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان جنگ کا خواہاں نہیں، بلکہ پرامن حل اور معتبر شواہد کی بنیاد پر بامعنی بات چیت کا حامی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز جیسے اقدامات کا نوٹس لے اور خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی رہنما کنول شوزب نے امریکہ جانے کی اجازت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا پاکستانی میزائل تجربے سے بھارت خوفزدہ، میڈیا میں چیخ و پکار شروع پاکستان کا 450 کلو میٹر کی رینج کے حامل ابدالی میزائل نظام کا کامیاب تجربہ بھارت پر جنگی جنون سوار، ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے اقدام کریں: پاکستان بھارت سے بڑھتی کشیدگی؛پاکستان کا سلامتی کونسل اجلاس بلانے پر غور پاکستان نے بھارت کے میڈیا کو بلاک کر کے دشمن کو منہ توڑ جواب دیدیا پاکستان کی سالمیت کے دفاع کیلئے چین ہرطرح کی مدد کرے گا، وکٹر گا کا بھارتی اینکر کو جواب TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان کا

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا