گوجرانوالہ کے پہلوان دفاع وطن کے لیے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ سینہ سپر
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
گوجرانوالہ کے اکھاڑوں میں تربیت پانے والے سینکڑوں پہلوان صرف کشتی کے ماہر ہی نہیں بلکہ جذبہ حب الوطنی سے بھی سرشار ہیں۔
یہ پہلوان گری بادام یوں ہی نہیں کھاتے بلکہ ان کے جسموں میں فولاد ہے اور دلوں میں پاکستان۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا سے گوجرانوالہ کا سفر، سکھ نوجوان نے نانا کی خواہش پوری کردی
ان پہلوانوں کا کہنا ہے کہ اگر وقت آیا تو وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ سرحد پر لڑنے کے لیے تیار ہیں۔
پہلوان کہتے ہیں کہ بس ایک اشارہ درکار ہے، پھر دشمن کو وہ سبق سکھائیں گے جو تاریخ یاد رکھے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک بھارت کشیدگی گوجرانوالہ گوجرانوالہ کے پہلوان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک بھارت کشیدگی گوجرانوالہ
پڑھیں:
پاکستان پر حملہ ہوا تو چین پاکستان کے دفاع کیلئے ساتھ کھڑا ہوگا، وکٹر گاؤ
معروف چینی تجزیہ کار اور ماہر عالمی امور وکٹر گاؤ نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے دوٹوک انداز میں کہا کہ اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا۔
وکٹر گاؤ نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی بھی ملک پاکستان پر حملہ کرے گا تو چین پاکستان کے دفاع کے لیے ساتھ کھڑا ہوگا، چین پاکستان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب پاکستان میں چینی باشندوں پر حملے ہوئے تب بھی چین نے جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا اور پہلگام حملے میں بھی چین کا یہی مؤقف ہے۔