روس کا پاکستان اور بھارت کو تحمل کا مظاہرہ کرنے اور کشیدگی سے گریز کا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے حالیہ علاقائی پیشرفت سے آگاہ بھی کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر خارجہ نے لاوروف کو حالیہ علاقائی پیش رفت سے آگاہ کیا جبکہ پاکستان کے خلاف بھارت کے بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز بیان بازی کو مسترد کردیا۔
وزیر خارجہ نے آئی ڈبلیو ٹی کو التوا میں رکھنے کے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام کی مذمت کی جبکہ علاقائی امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
اعلامیے کے مطابق اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کا پختہ طور پر تحفظ کرے گا۔
وزیر خارجہ نے بین الاقوامی، شفاف اور آزادانہ تحقیقات کے لیے پاکستان کی پیشکش سے بھی آگاہ کیا۔
اعلامیے کے مطابق روسی وزیر خارجہ لاوروف نے حالیہ کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور مسائل کے حل کے لیے سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی سے گریز کریں۔
اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک روس تعلقات کے مثبت انداز پر بھی تبادلہ خیال کیا جبکہ تمام شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اعلامیے کے مطابق
پڑھیں:
ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے لئے 15نومبر تک توسیع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ مقررہ تاریخ پر گوشوارے جمع نہ کراسکنے والے 15 نومبر تک آن لائن توسیع کی درخواست دے سکتے ہیں۔
ایف بی آر اعلامیے کے مطابق ٹیکس دہندگان کی حیثیت کا تعین 2024ء میں جمع کرائےگوشواروں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ مقررہ وقت کے اندر توسیع کی درخواست کرنے والوں کو ایکٹیو ٹیکس دہندگان کی فہرست سے نہیں نکالا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ایکٹیوٹیکس دہندگان کی فہرست میں 15 نومبر 2025ء تک تمام نئے فائلرز بھی شامل کیے جائیں گے۔
ایف بی آر اعلامیے کے مطابق حالیہ ترامیم کے بعد گوشواروں کو دستی طور پر جمع کرانے کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے، مقررہ تاریخ تک گوشوارے جمع نہ کرا سکنے والے 15 نومبر تک آن لائن توسیع کی درخواست دے سکتے ہیں۔