بلوچستان کے عوام فوج کے شانہ بشانہ، دشمن کی اینٹ سے اینٹ بجانے کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد ہندوستان کی جانب سے واقعے کا ذمے دار پاکستان کو قرار دیا جارہا ہے جس کے بعد اس نے اپنے تئیں سندھ طاس معاہدہ بھی معطل کردیا ہے جس پر پاکستان کے دیگر شہریوں کی طرح بلوچستان کے عوام بھی برہم ہیں اور دشمن کی کسی بھی مہم جوئی سے نپٹنے کے لیے فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کابینہ کی پاکستان کیخلاف بھارتی الزامات اور جارحیت کی شدید مذمت
بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر کوئٹہ کے باسیوں نے بھی بھارت کو سخت پیغام دے دیا ہے۔
وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ کے شہری سید علی نے کہا کہ ہم ایک ایٹمی قوت ہیں اور بھارت کے بس کی بات نہیں کہ وہ ہمیں للکارے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک بات ہے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی تو بھارت ایسا کر ہی نہیں سکتا البتہ اگر ایسا کچھ ہوا بھی تو ہم سب پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
مزید پڑھیے: بلوچستان ہمارے دل کے قریب، عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات جاری رہیں گے، صدر مملکت آصف زرداری
ایک اور شہری شاہد کا کہنا تھا کہ معاہدہ کوئی کھیل نہیں کہ جب دل میں آیا ختم کر دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مودی اپنی من مانیاں کر رہا ہے لیکن بلوچستان کے عوام اپنے وطن کی سالمیت کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔
وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایک اور شہری مقبول نے کہا کہ اگر بھارت نے ہمارا پانی بند کرنے کی کوشش کی تو ہم اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان کے عوام بلوچستان کے عوام فوج کے شانہ بشانہ پاک بھارت کشیدگی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان کے عوام بلوچستان کے عوام فوج کے شانہ بشانہ پاک بھارت کشیدگی فوج کے شانہ بشانہ بلوچستان کے عوام کے لیے
پڑھیں:
سرزمین بلوچستان کا وقار، کیپٹن وقار احمد شہید
اسلام آباد:سرزمین پاکستان شہداء کے خون سے سیراب اور وطن سے وفا کی ان گنت داستانوں سے بھری ہوئی ہے۔
انہی داستانوں میں ایک بلوچستان کے ضلع لورالائی سے تعلق رکھنے والا جری فرزند کیپٹن وقار احمد شہید بھی ہے جو ملک و قوم کی سرفرازی پر فدا ہوگیا۔
کیپٹن وقار احمد نے 15 نومبر 2025 کو ضلع کیچ میں دہشتگردوں کیخلاف لڑتے ہوئے دفاع وطن میں جام شہادت نوش کیا۔
کیپٹن وقار احمد شہید نے 4 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا اور اپنی جان تو قربان کر دی مگر پاکستان کے پرچم کو سرنگوں نہیں ہونے دیا۔
کیپٹن وقار احمد شہید کی قربانی ہماری آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے، انکے سوگواران میں والدین اور بھائی شامل ہیں۔