کوئٹہ میں چینی کی قیمت کم نہ ہو سکی
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ میں چینی کی قیمتوں میں کمی نہیں آسکی، فی کلو چینی کی 180 روپے میں فروخت جاری ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں 4 روز قبل چینی کی فی کلو قیمت میں 12 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، چینی کی فی کلو قیمت 168 سے بڑھ کر 180روپے ہوگئی تھی۔ چینی مہنگی خریدنے والے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ چینی کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لے کر کمی کےلیے اقدامات کرے۔
مزیدپڑھیں:کوٹ مومن: گندم کے بھڑولے میں دم گھٹنے سے 6 بچیاں جاں بحق
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چینی کی
پڑھیں:
پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک لیا گیا
فائل فوٹوپشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک لیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی خدشات کی بنا پر روکا گیا ہے۔
جعفر ایکسپریس 5 گھنٹے تاخیر سے جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پہنچی تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کو اتوار کی صبح سبی لایا جائے گا۔