دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ، بڑا انکشاف سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
دودھ کی قیمتوں میں اضافے کی تحقیقات میں تینوں ڈیری ایسوسی ایشنز کے براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف ہوا، مہنگے داموں بیچنے کے لیے دودھ کو آئس فیکٹریوں میں ذخیرہ بھی کیا جاتا۔
تفصیلات کے مطابق کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل نے کراچی ڈیری فارمر ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا اور ڈیری ایسوسی ایشنز کو گٹھ جوڑ سے باز رہنے کا حکم دے دیا
ٹربیونل نے بتایا کہ کراچی کی تینوں ایسوسی ایشنز کے عہدیداران تحریری یقین دہانی جمع کرائیں جبکہ عہدایداران کی درخواست پر عائد جرمانوں میں کمی کردی اور عہدیداران کو ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
کمیشن نے بتایا کہ کمپٹیشن کمیشن نے گزشتہ برس کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے پر تحقیقات کا آغاز کیا، کراچی کی تینوں ڈیری ایسوسی ایشنز قیمتوں میں اضافے میں براہ راست ملوث پائی گئیں، مہنگے داموں بیچنے کے لیے دودھ کو آئس فیکٹریوں میں ذخیرہ بھی کیا جاتا۔
کمپٹیشن کمیشن نے ایسوسی ایشنز کے عہدیداران پر 10 اور 5 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے اور کہا بزنس ایسوسی ایشنز تجارتی لحاظ سے حساس معلومات کے اشتراک کا ذریعہ نہ بنیں، کاروباری ادارے اور ایسوسی ایشنز مسابقت مخالف اقدامات کی سہولت کاری سے باز رہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایسوسی ایشنز کے قیمتوں میں
پڑھیں:
شادی کے دن لاپتا ہونے والے نوجوان کی واپسی، ‘زبردستی’ کے رشتے سے بھاگ کر سڑکوں پر پھرنے کا انکشاف
کراچی سے لاپتا ہونے والا دولہا جہانزیب 5 روز بعد واپس گھر پہنچ گیا۔
جہانزیب شادی کے روز تیار ہونے کے لیے قریبی سیلون گیا تھا مگر واپس نہ آیا جس پر اہل خانہ نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس کو درج کرائی۔
واقعے نے مقامی آبادی میں تشویش پیدا کردی تھی اور سوشل میڈیا پر طرح طرح کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیے: جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی
اپنے ابتدائی بیان میں جہانزیب نے پولیس کو بتایا کہ وہ شادی کے دباؤ کی وجہ سے خود ہی گھر سے گیا تھا۔ اس نے اعتراف کیا کہ وہ 5 دن سڑکوں پر گزارتا رہا اور کسی زبردستی کے اغوا کی تردید کی۔
پولیس کے مطابق یہ رشتہ خاندان کی مرضی سے طے پایا تھا، تاہم جہانزیب ذہنی طور پر پریشان دکھائی دیا۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اس وقت اس کی ذہنی اور جسمانی حالت ایسی نہیں کہ وہ کچھ بیان کرسکے اس لیے وہ کوئی تفصیل فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔
واضح رہے کہ دولہا کی گمشدگی کا واقعہ کراچی کے علاقے مدینہ کالونی، کورنگی نمبر 4 میں 11 ستمبر کو پیش آیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
رشتہ شادی گمشدگی