پشاور پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے عمان سے آنے والی ایک لڑکی کی تلاش شروع کر دی ہے، جو سوشل میڈیا کے ذریعے ایک پاکستانی نوجوان سے دوستی کے بعد پاکستان آئی تھی۔ لڑکی کئی روز سے لاپتہ ہے اور تاحال معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہے۔

خیبر پختونخوا پولیس کے سربراہ ذولفقار حمید چوہدری کے مطابق لڑکی کی مبینہ گمشدگی کی تفتیش جاری ہے اور پولیس لڑکی کی تلاش میں مصروف ہے، اس سلسلے میں میزبان خاندان کے افراد سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک لڑکی کے بارے میں کوئی واضح معلومات نہیں اور یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ کس مقصد کے تحت پاکستان آئی تھی۔

عمان سے لڑکی کب اور کیوں پاکستان آئی؟

پولیس کے مطابق عمان سے آنے والی لڑکی کی شناخت صفیہ کے نام سے ہوئی ہے، جو 19 اپریل کو لاہور پہنچی تھی جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے۔ پشاور پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ لڑکی کا رابطہ پشاور کے رہائشی ایک لڑکے سے سوشل میڈیا کے ذریعے ہوا تھا، اور وہ اس سے پہلے مارچ میں بھی پاکستان آئی تھی۔

پولیس کو وزارت داخلہ کے ذریعے اس لڑکی کی آمد کے بارے میں اطلاع ملی۔ تفتیش کے مطابق، صفیہ غیر شادی شدہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ سے پشاور کے رہائشی لڑکے نے اس کا استقبال کیا اور اپنے ساتھ لے گیا۔ اس کے بعد سے دونوں سے رابطہ منقطع ہے۔ پولیس افسر نے مزید بتایا کہ لڑکی، لڑکا اور لڑکے کی والدہ تینوں غائب ہیں، اور ان کے موبائل نمبرز بھی بند ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ لڑکی کو ریسو کرنے والا  لڑکا حیات آباد کا رہائشی ہے، اور ان کے گھر پر تالا لگا ہوا ہے۔ تفتیش کے دوران لڑکے کے رشتہ داروں کو حراست میں لیا گیا تھا، جنہیں بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد رہا کر دیا گیا۔

کیا لڑکی نے سوشل میڈیا دوستی کے بعد پاکستانی لڑکے سے شادی کر لی؟

پولیس کے مطابق لڑکی کے اہل خانہ کو شبہ ہے کہ وہ ان کی اجازت کے بغیر شادی کرسکتی ہے۔ تفتیش سے بھی یہی عندیہ ملا ہے کہ یہ معاملہ پسند کی شادی کا ہے۔ بعض غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق، دونوں نے شادی کر لی ہے اور لڑکی ممکنہ طور پر ڈی پورٹ ہونے کے خدشے کے پیشِ نظر روپوش ہو گئی ہے۔ تاہم، حیات آباد میں تعینات ایک اور افسر کا کہنا ہے کہ ابھی تک نکاح رجسٹرڈ نہیں ہوا اور نہ ہی خاندان والوں نے اس کی تصدیق کی ہے۔

تفتیش کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ لڑکے نے ٹکٹ اور دیگر اخراجات کے لیے اپنی والدہ کے بینک اکاؤنٹ کا استعمال کیا اور والدہ بھی روپوش ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس بات سے پریشان ہیں کہ لڑکی آخر گئی کہاں، کیونکہ مسلسل کوششوں کے باوجود اس کا کوئی سراغ نہیں مل رہا۔

صفیہ پشاور آئی تھی؟

تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ صفیہ پشاور بھی آئی تھی، اور لڑکا اسے اپنے گھر لے گیا تھا۔ پولیس کو لڑکے کے گھر سے لڑکی کی دستاویزات بھی ملی ہیں، جو اس کی وہاں موجودگی کی تصدیق کرتی ہیں۔ تاہم، اب میزبان بھی غائب ہے۔ پشاور میں نکاح رجسٹریشن کا ریکارڈ بھی چیک کیا گیا، مگر تاحال کوئی ثبوت نہیں ملا۔

پولیس افسر کے مطابق، بظاہر یہ پسند کی شادی کا معاملہ لگتا ہے، اور امکان ہے کہ لڑکی کا اپنے اہل خانہ کیساتھ تنازع یا پھر قانونی مسائل کے دباؤ کا اندازہ ہو گیا تھا، اسی لیے وہ روپوش ہو گئی، پشاور پولیس کے مطابق پولیس کیس مختلف پہلوں سے دیکھ رہی ہے۔ اور اغوا کے امکانات کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پشاور پولیس تقفتیش شادی عمان گمشدگی معمہ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پشاور پولیس تقفتیش گمشدگی کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی پشاور پولیس اور پولیس کے مطابق پولیس کے آئی تھی لڑکی کی کہ لڑکی کے بعد

پڑھیں:

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنیوالے لڑکے کا صاف اور قابلِ شناخت چہرا سامنے آ گیا

— تصویر بشکریہ جیو نیوز

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن چشتی نگر میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنے کے واقعے کی ویڈیو اور ملزم کا صاف اور قابلِ شناخت چہرا سامنے آ گیا۔

موٹر سائیکل سوار ملزم نے گلی میں خاتون کے قریب پہنچ کر اس کے ساتھ نازیبا حرکت کی اور موقع سے فوری طور پر فرار ہو گیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کا چہرا واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

خاتون سے نازیبا حرکات، ملزم گرفتار

کراچی پاکستان بازار پولیس نے سر راہ خاتون سے...

پولیس نے ویڈیو کی بنیاد پر شناخت اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس واقعے کی ویڈیو متعدد سوشل میڈیا صارفین بھی شیئر کر رہے ہیں تاکہ ملزم کی گرفتاری کا عمل آسان ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: اورنگی ٹاؤن میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنیوالے لڑکے کا صاف اور قابلِ شناخت چہرا سامنے آ گیا
  • کراچی کے 2 اسٹریٹ کرمنلز مردان میں پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا