فائل فوٹو

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مکار دشمن نے پاکستان کے پانچ مقامات پر بزدلانہ حملہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بھارت کی مسلط کردہ اس جنگی عمل کا بھرپور جواب دینے کا پورا حق رکھتا ہے اور بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔

پاک فضائیہ نے رافیل سمیت بھارت کے 2 جہاز گرا دیے

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور پوری پاکستانی قوم کا مورال اور جذبہ بلند ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اور افواج پاکستان دشمن سے نمٹنا بخوبی جانتے ہیں، دشمن کو اپنے مزموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شہباز شریف

پڑھیں:

دشمن کو شکست دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں, شہباز شریف

بھارت کی جانب سے پاکستان کے پانچ مقامات پر حملے کو بزدلانہ اور جارحانہ اقدام قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ بلا اشتعال بھارتی حملہ ہرگز بے جواب نہیں رہے گا، فیصلہ کن جواب اس وقت جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے پانچ مقامات پر حملے کو بزدلانہ اور جارحانہ اقدام قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ بلا اشتعال بھارتی حملہ ہرگز بے جواب نہیں رہے گا، فیصلہ کن جواب اس وقت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمارا حوصلہ اور عزم غیر متزلزل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں پاکستان کے بہادر افسران اور جوانوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام اور افواج ہر خطرے کا مقابلہ کرنے اور دشمن کو شکست دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، دشمن کو کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کے بزدلانہ حملے میں 8 پاکستانی شہید اور 35 زخمی ہوئے، پاک فوج بھرپور جواب دے رہی ہے، آئی ایس پی آر
  • دشمن کو شکست دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں, شہباز شریف
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا
  • پاکستان مکار دشمن کے بزدلانہ حملوں کا بھرپور جواب دے رہا ہے، وزیراعظم
  • قوم افواج پاکستان کے ساتھ، ہم دشمن سے نمٹنا بخوبی جانتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • دشمن کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • بھارتی جارحیت کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کا موجودہ صورتحال پر بیان سامنے آگیا
  • بھارتی حملے کا بھرپور جواب دیا جائےگا، وزیر دفاع خواجہ آصف کا ردعمل
  • دشمن کے بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دیں گے، پاک فوج کا بیان