بیانے کی جنگ جیتنے کیلئے ایکس (ٹوئٹر) کی سروسز بحال
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
حکومت نے گزشتہ ایک سال سے پابندی کا شکار سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) سے پابندی اٹھالی ہے. پلیٹ فارم فروری 2024 میں بند کر دیا گیا۔پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کی سروسز ایک سال سے زائد عرصے بعد بحال کر دی گئی ہیں.جنگی صورتحال میں بیانیے کی جنگ کے لیے ایکس پرعائد پابندی ختم کی گئی ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کام کی چیئر پرسن پلوشہ خان نےکہا کہ چیئرمین پی ٹی اے نے ایکس پر پابندی کے خاتمے سے آگاہ کیا ہے.
یاد رہے کہ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پابندی حکومت نے ملک میں سیاسی کشیدگی اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غلط معلومات اور حساس مواد کو مدنظر رکھتے ہوئے پرعائد کی تھی۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بھارتی کارروائی کے بعد پاکستان میں ایکس کو بحال کردیا گیا
بھارتی کارروائی کے بعد پاکستان میں ایکس کو بحال کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروسز ایک سال سے زائد عرصے بعد بحال کر دی گئی ہیں، یہ پلیٹ فارم فروری 2024 میں بند کر دیا گیا تھا، یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب بھارت کی جانب سے پاکستان پر پانچ مختلف مقامات پر میزائل حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اور سیاسی ماحول میں شدید تنا تھا۔
یہ پابندی حکومت نے ملک میں سیاسی کشیدگی اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غلط معلومات اور حساس مواد کو مدنظر رکھتے ہوئے ایکس پرعائد کی تھی۔ حکومتی موقف کے مطابق یہ اقدام قومی سلامتی اور جھوٹی اطلاعات کے پھیلا و کو روکنے کے لیے ضروری تھا۔
تاہم، انسانی حقوق کے کارکنوں، صحافیوں، طلبہ، اور مختلف تنظیموں نے اس پابندی کو آزادیِ اظہار پر قدغن قرار دیا تھا اور اسے غیرمنصفانہ قرار دیا تھا۔ اس کے خلاف متعدد پٹیشنز عدالتوں میں دائر کی گئیں، اور بین الاقوامی اداروں نے بھی انٹرنیٹ کی آزادی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا تھا۔
اب، ایک سال سے زائد عرصے بعد، 7 مئی 2025 کو ایکس کو دوبارہ پاکستان میں بحال کر دیا گیا ہے، اور صارفین کو بغیر وی پی این کے اس پلیٹ فارم تک رسائی حاصل ہو گئی ہے۔ یہ فیصلہ ایک مثبت قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس سے پاکستان میں آزادانہ اظہار رائے کی راہ کھل گئی ہے، خاص طور پر ایک ایسے وقت میں جب خطے میں کشیدگی اور عالمی سطح پر اطلاعات کا تبادلہ بے حد اہمیت اختیار کر چکا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے صدر پنجاب بینک ظفر مسعود کی وفد کے ہمراہ ملاقات چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے صدر پنجاب بینک ظفر مسعود کی وفد کے ہمراہ ملاقات بھارتی فوج نے بٹل سیکٹر کی مزید2پوسٹوں پر گھٹنے ٹیک دیے، سفید جھنڈا لہرا دیا عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر، آئینی بینچ تشکیل بھارتی فضائی کارروائی، 200سے زائد پروازیں منسوخ، 20ہوائی اڈے بند پاک بھارت کشیدگی، جے ایف 17تھنڈر بنانے والی چینی کمپنی کے شیئرز کی قدر میں زبردست اضافہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد کرتارپور راہداری غیرمعینہ مدت کیلئے بندCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم