پاک بھارت کشیدگی:انڈین پریمیئر لیگ کے وینیوز میں ردوبدل
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
ممبئی اور پنجاب کے درمیان اتوار کو ہونے والا انڈین پریمیئر لیگ کرکٹ میچ گجرات منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: روہت شرما ٹیسٹ فارمیٹ سے ریٹائر، اگلا کپتان کون ہوگا؟
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی انڈینز اور پنجاب کنگز کے درمیان میچ ہماچل پردیش میں واقع دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونا تھا جہاں بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے پیش نظر ایئرپورٹ بند کر دیا گیا ہے۔
پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان جمعرات کی شام دھرم شالہ میں ہونے والا میچ بھی آگے بڑھا دیا جائے گا۔
مزید پڑھیے: پشاور زلمی کا کھلاڑی آئی پی ایل کی ٹیم میں شامل
کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری انیل پٹیل نے جمعرات کو پریس ٹرسٹ آف انڈیا نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اتوار کا میچ اب مغربی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔
بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملوں کے بعد شمالی ہندوستان کے کئی ہوائی اڈے بند کر دیے گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی پی ایل آئی پی ایل میچز وینیو دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی پی ایل ا ئی پی ایل میچز وینیو کے درمیان
پڑھیں:
پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 5 اکتوبر کو پھر آمنے سامنے ہوں گے
لڑکوں کے بعد اب پاکستان اور بھارت کی لڑکیاں کرکٹ کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گی۔
پانچ اکتوبرکو یہ مقابلہ کولمبو میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں ہوگا جس کے لیے قومی ویمنز ٹیم کل سری لنکا روانہ ہوگی۔
آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کا میلہ تیس ستمبر سے سج رہا ہے جس کی تیاریوں کیلئے ان دنوں پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ ویمنز سے لاہور میں سیریز کھیلنے میں مصروف ہے۔
سیریز کے دونوں میچز جنوبی افریقہ ویمنز جیت چکی ہے۔ اس سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جارہا ہے، منگل کو پاکستانی ٹیم سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیم بھارت کی اڑان بھرے گی۔
پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم کے تمام میچز سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہوں گے۔ پاکستانی ٹیم دو اکتوبر کو پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔
پاکستان ویمنز ورلڈ کپ میں دوسرا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 5 اکتوبرکو کھیلیں گی۔ آٹھ اکتوبر کو آسٹریلیا اورپندرہ اکتوبرکوانگلینڈ سے مقابلہ شیڈول ہے۔
پانچویں میچ میں پاکستان ویمنز اور نیوزی لینڈ ویمنز 18 اکتوبر کو مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان ویمنز ایونٹ میں اپنا چھٹا میچ 21 اکتوبر کو ساؤتھ افریقا کے خلاف کھیلے گی جبکہ آخری میچ 24 اکتوبر کو سری لنکا سے رکھا گیا ہے۔