اور اب مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے حملے کی افواہ!
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
سٹی42: بھارت کے ہندوتوا کے جنونی پیروکار نریندر مودی کی حکومت پاکستان کی مسجدوں پر حملوں کے بعد اب افواہیں اڑا رہی ہے کہ پاکستان نے بھارت پر جوابی ھملے کئے ہیں۔ کل پشرقی پنجاب پر پاکستان کے حملوں کی فیک نیوز بھارتی میڈیا سے پھیلائی، آج شب مقبوضہ کشمیر مین پاکستان کے حمے کی فیک نیوز اندیا کے میڈیا پر پھیلائی گئی ہے۔
پاکستان کے سکیورٹی زرائع نے کنفرم کیا ہے کہ پاکستان نے آج شام، آج رات مقبوضہ کشمیر میں کوئی حملہ نہیں کیا۔
پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان
پاکستان کے عسکری ذرائع نے کہا کہ انڈیا کی حکومت پاکستان کے حملے سے سخت خوفزدہ ہے اور پاکستان کی سفارتی محاذ پر دنیا بھر میں انڈیا کا پیچھا کرنے اور اس کا مکروہ تشدد پرستی کا چہرا دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کی پالیسی سے بہت زیادہ خوفزدہ ہے۔ انڈیا اپےن عوام اور دنیا کو گمراہ کرنے کے لےئ افواہیں اڑا رہا ہے کہ پاکستان بھی انڈیا کے اندر حملے کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ آج انڈیا نے سات مئی کی رات پانچ انڈین طیارے گرائے جانے کی خفت مٹانے کے لئے پاکستان کے اندر درجنوں ڈرون بھیجے، پاکستان نے یہ تمام ڈرون گرا دیئے۔ شام کا اندھیرا ہوتے ہی اندیا نے مقبوضہ کشمیر کے کچھ علاقوں مین بتیاں بند کروا دیں اور اندیا کے کٹھ پتلی میڈیا کے ذریعہ یہ افواہ پھیلا دی کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں کوئی ھملہ کیا ہے۔
علی امین گنڈا پور کا اڈیالہ جیل کی جانب پیدل مارچ، پولیس سے تلخ کلامی
یہ خاص افواہ پاکستان آرمی کے ترجمان جنرل احمد شریف چوہدری کے نیوز بریفنگ میں خاص طور سے کل شب انڈیا میں پاکستانی ھملوں کی برے پیمانے پر پھیلائی افواہ کی پر زور تردید کرنے کے بعد اڑائی ہے۔
Waseem Azmet.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کہ پاکستان پاکستان نے پاکستان کے
پڑھیں:
سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے دہرے آبی رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے۔ ایک طرف بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دیتا ہے، دوسری طرف سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کےگیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دو چار کر دیا، دریاؤں کے پانی کو تنازع نہیں بلکہ ذمے داری کے ساتھ چلایا جانا چاہیے، بھارت کی غیر ذمے دارانہ پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ سے متعلق بر وقت معلومات نہ دینا چیلنج بن گیا ہے، دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے آبپاشی کے نظام اور زرعی شعبے کو خطرات ہیں، دریائے چناب میں اچانک پانی کی کمی یا زیادتی سے نہری نظام متاثر ہو سکتا ہے، دریائے چناب پنجاب کے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبے کو سیراب کرتا ہے، پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے کسانوں کا روزگار دریاؤں کے منظم بہاؤ سے جڑا ہے، بھارت کی غیر یقینی آبی پالیسی زرعی خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، آبی وسائل کو ذمے دارانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔بھارت کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کو ذخیرہ کرنے یا دوسرے کیچمنٹ میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :