پاک بھارت کشیدگی، پی ایس ایل کے بقیہ میچز یو اے ای میں کرانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 10) کے بقیہ میچز دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کو یو اے اِی منتقل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لیگ کے بقیہ 8 میچز متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے 8 میچز کو ری شیڈول کرکے ان کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی دستیاب فلائٹس سے غیرملکی پلیئرز دبئی روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ لیگ کو اس ماہ میں ہی مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ایس ایل
پڑھیں:
کرکٹ ٹیم کو ذہنی دباؤ سے نکالنے کا حل ڈھونڈ لیاگیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیاء کپ میں پاکستان ٹیم کو ذہنی دباؤ سے نکالنے کا حل ڈھونڈ لیاہے جس کیلئے پاک بھارت میچ کا پریشر ہینڈل کرنے کیلئے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کر لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے اسپورٹس سائیکولوجسٹ کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں، ڈاکٹر راحیل نے پاکستان ٹیم کو بطور اسپورٹس سائیکولوجسٹ کے طور پر جوائن کر لیا ہے ، ڈاکٹر راحیل کھلاڑیوں کے ذہنی تناؤ کو دور کرینگے،پریشرہینڈل کرنے کے طریقے بتائیں گے۔