ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواﺅںکے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 مئی ۔2025 )محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مختلف علاقوں میں تیز ہواﺅں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے آج کشمیر، شمال اورمشرقی پنجاب، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان، جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پرتیز ہواﺅں ا ورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوسکتیہے.
(جاری ہے)
محکمہ موسمیات نے اپنے انتباہ میں کہا ہے کہ آج سے 12مئی کے دوران آندھی،جھکڑ،ژالہ باری،گرج چمک اور موسلادھار بار ش کی وجہ سے کمزور انفرا سٹرکچر (بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران بعض مقامات پرژالہ باری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے. رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی، جہلم، منڈی بہاوالدین، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، جھنگ، ملتان، ڈی جی خان اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے. خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، شانگلہ، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، باجوڑ، صوابی، مردان، چارسدہ، خیبر، کرک، لکی مروت، بنوں، کوہاٹ، ہنگو، وزیرستان اور کرم میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے. بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، چمن، زیارت، بارکھان، کوہلو، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، موسیٰ خیل، خضدار، قلات، خاران، لسبیلہ اور پنجگور میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ عمر کوٹ، تھرپارکر، سکھر، لاڑکانہ، دادو اور میرپور خاص میں چند مقامات پر تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بارش اور ژالہ باری میں تیز ہواﺅں رہنے کے علاوہ میں مطلع جزوی کا امکان ہے مقامات پر
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: بارش سے متاثرہ میچ میں جنوبی افریقہ کی پاکستان کو 25 رنز سے شکست، سیریز 0-2 سے جیت لی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)بارش سے متاثرہ دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ڈرک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 25 رنز سے شکست دے کر سیریز بھی 0-2 سے اپنے نام کر لی ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا یہ میچ بارش کے باعث 46 اوورز پر مختص کر دیا گیا تھا، جنوبی افریقہ ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔
میچ کی خاص بات مہمان ٹیم کی کپتان لارا وولوارٹ اور تیزمین برٹس کی سنچریاں اور ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کی کسی بھی وکٹ کے لیے سب سے بڑی 260 رنز کی پارٹنر شپ تھی۔
لارا وولوارٹ نے 10 چوکوں کی مدد سے 100 رنز سکور کیے، یہ ون ڈے انٹرنیشنل میں ان کی 9ویں سنچری ہے، تیزمین برٹس نے ناٹ آؤٹ 20 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 171 رنز بنائے جو ان کا کریئر بیسٹ اسکور بھی ہے، تیزمین برٹس کی سیریز میں دوسری اور مجموعی طور پر چھٹی سنچری ہے۔
پاکستان کی طرف سے ڈیانا بیگ نے 2 وکٹیں اپنے نام کر کے نمایاں رہیں۔
بارش کے باعث پاکستان ویمنز ٹیم کو 313 رنز کا نظرثانی شدہ ہدف دیا گیا، پاکستانی ویمنز بیٹر نے بھرپور انداز میں مقابلہ کیا تاہم وہ 44.4 اوورز میں287 رنز بناکر ہمت ہار گئیں، یہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا ایک روزہ کرکٹ میں دوسرا بڑا اسکور بھی ہے۔
پاکستان کی اننگز میں سدرہ امین نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 110گیندوں پر 122 رنز بنائے جس میں 13 چوکے شامل تھے، یہ اس سیریز میں ان کی دوسری اور مجموعی طور پر چھٹی سنچری ہے۔
انہوں نے نتالیہ پرویز کے ساتھ چوتھی وکٹ کی شراکت میں146 رنز کا اضافہ کیا، نتالیہ پرویز نے بھی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے7 چوکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے، جو ون ڈے انٹرنیشنل میں ان کی پہلی نصف سنچری ہے ۔
عمیمہ سہیل نے 38 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے43 رنز سکور کیے، جنوبی افریقہ کی طرف سے نادین ڈی کلیرک نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل مقابلہ 22 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
Post Views: 2