بھارتی سرویلنس ڈرون کی پاکستانی حدود میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
لاہور: بھارتی سرویلنس ڈرون کی پاکستانی حدود میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ رینجرز اور مقامی شہریوں نے بروقت فائرنگ کرتے ہوئے ڈرون کو واپس بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے، عوام نے افواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں بھارتی سرویلنس ڈرون کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
بیدیاں روڈ کے قریب بھارتی ڈرون پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ رینجرز اور مقامی شہریوں نے بروقت فائرنگ کرتے ہوئے دشمن کے ڈرون کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔
ذرائع کے مطابق، جیسے ہی ڈرون نظر آیا، رینجرز اہلکاروں اور شہریوں نے فوری طور پر فائرنگ شروع کر دی، جس سے بھارتی ڈرون کو بھاگنے پر مجبور ہونا پڑا۔
واقعے کی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں بھارتی ڈرون کو نشانے پر لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
واقعے کے بعد شہریوں نے پاک فوج اور رینجرز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر قسم کی بھارتی جارحیت اور سازش کے خلاف افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
عوام کا کہنا ہے کہ وہ دشمن کے کسی بھی ناپاک ارادے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
فرانس میں جنگلاتی آگ نے 43 ہزار افراد کو انخلا پر مجبور کردیا
جنوب مغربی فرانس میں جنگلاتی آگ کے پھیلنے کے باعث 43,000 سے زائد رہائشیوں اور سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آرکاچون بے اور جزیرہ نما کیپ فیرٹ کے قریب سب سے بڑی آگ نے 8,700 ایکڑسے زیادہ رقبے کو جلا دیا ہے۔
رات بھر آگ لگنے کے بعد حکام نے پورے جزیرہ نما کیپ فیرٹ کو خالی کرنے کا حکم دیا۔
مقامی حکام کے مطابق ہمسایہ خطوں میں بسکاروس کے قریب ایک علیحدہ جنگلاتی آگ نے 2,500 ایکڑ سے زیادہ رقبہ کو جلا دیا ہے جس سے 23,000 سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے جن میں رہائشی، کیمپرز اور چھٹیاں منانے آئے سیاح شامل ہیں۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے امریکی سوشل میڈیا کمپنی ایکس پر کہا کہ فرانس نے یورپی یونین کے شہری تحفظ کے طریقہ کار کو فعال کر دیا ہے۔