پی ٹی آئی کا 11 مئی کیلئے اہم اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف نے 9 مئی کو احتجاج نہ کرنے اور 11 مئی کو ’’پاکستان زندہ باد‘‘ دن منانے کا اعلان کردیا۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بھارت پروپیگنڈا کرکے بھی پاکستانی قوم کو تقسیم کرنے میں ناکام ہوچکا ہے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی نے نو مئی کو کوئی احتجاج نہ کرنے اور 11 مئی کو ’’پاکستان زندہ باد‘‘ دن منانے کا اعلان کیا ہے، بھارت کیخلاف پوری قوم متحد اور یک آواز ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بھارت پروپیگنڈا کرکے بھی پاکستانی قوم کو تقسیم کرنے میں ناکام ہوچکا، بھارت جارحیت پر اترا ہوا ہے، جس کا مسلح افواج بھرپور جواب دے رہی ہیں۔بیرسٹر گوہر نے یہ بھی واضح کیا کہ پاک فوج بزدل بھارت کی طرح شہریوں کو نشانہ نہیں بنائے گی لیکن جواب بھرپور ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر مئی کو
پڑھیں:
عوام کیلئے بڑی خوشخبری : عیدالاضحیٰ پر 10 دن کی چھٹیوں کا اعلان
بنگلہ دیشی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے 10 دن کی تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔
چیف ایڈوائزر کے پریس سیکریٹری شفیق الاسلام نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد 10 دن کی سرکاری چھٹیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس طویل تعطیلاتی دورانیے کے باعث دفاتر 17 مئی اور 24 مئی (ہفتے کے دن) کھلے رہیں گے تاکہ سرکاری کام متاثر نہ ہوں۔
اس کے علاوہ مشاورتی کونسل نے اجلاس میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق "سائبر شروکھا آردیش 2025" کے مسودے کی بھی منظوری دے دی ہے۔