فائل فوٹو

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرض کی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا ہے، پروگرام پر عمل درآمد سے پاکستان کی مقامی اور بیرونی معاشی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ریاستی ملکیتی اداروں میں اصلاحات لانا ہوں گی، پبلک سروسز بہتر کرکے توانائی کے شعبے میں اصلاحات لانا ہوں گی۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ موسمی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے استعدادکار بڑھانا ہوگی، پاکستان موسمی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر قرض لے سکے گا۔

اعلامیہ کے مطابق اس قرض سے پاکستان قدرتی آفات سے نمٹنے کے منصوبے بنائے گا۔

آئی ایم ایف اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو قرض پروگرام کے تحت فوری ایک ارب ڈالر جاری کیے جائیں گے۔

یہ رقم جاری ہونے کے بعد پاکستان کو 7 ارب قرض پروگرام میں سے مجموعی طور پر 2.

1 ارب ڈالر مل جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 25 مارچ کو طے پایا تھا، 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: قرض پروگرام آئی ایم ایف پاکستان کو ارب ڈالر ایک ارب

پڑھیں:

پاکستان کو آئی ایم ایف کی 1 ارب ڈالر کی اگلی قسط مل گئی

آئی ایم ایف نے توسیعی فنڈ سہولت کے تحت پاکستان کو اگلی قسط کرنے کی منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے توسیعی فنڈ سہولت کے تحت پاکستان کے لیے قرض کی اگلی قسط کی منظوری دی۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ نے ایک ارب ڈالر کے اگلی قسط کی منظوری دی۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کا آئی ایم ایف کی ایک ارب ڈالر کی قسط کی منظوری پر اظہار اطمینان
  • آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کیلئے قرض قسط کی منظوری دے دی
  • بھارت کو ایک اور شکست، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلیے ایک ارب ڈالر قسط کی منظوری دیدی
  • آئی ایم ایف کی جانب سے قرض پروگرام کی اگلی قسط کی منظوری خوش آئند ہے ،عاطف اکرام شیخ
  • پاکستان کو آئی ایم ایف کی 1 ارب ڈالر کی اگلی قسط مل گئی
  • آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے قرض پراگرام کی اگلی قسط کی منظوری دیدی
  • بھارت کی ایک اور بڑی شکست ، آئی ایم ایف نے دوسری قسط کی منظوری دے دی
  • آئی ایم ایف نے پاکستان کے اقتصادی جائزے کی منظور ی دیدی ،ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے کا فیصلہ
  • آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس کل متوقع، پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی قسط کی منظوری کا امکان