سرینگر ایئر بیس اور آرمی ہیڈ کوارٹرز کے قریب 2 دھماکے
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
سری نگر(نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں سرینگر ایئر بیس اور آرمی ہیڈ کوارٹرز کے قریب 2 دھماکے سنے گئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سرینگر میں بھارتی فوجی تنصیبات کے قریب زور دار دھماکے سنے گئے ہیں۔ سرینگر ایئر بیس اور آرمی ہیڈ کوارٹرز کے قریب ہوئے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے مرکزی شہر سرینگر کے علاوہ بارہ مولا میں بھی 2 دھماکے سنے گئے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آج علی الصبح بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کیا جسے آپریشن بنیان المرصوص (آہنی دیوار) کا نام دیا گیا ہے۔
پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کے ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ ائیر بیسز سمیت کئی ائیر فیلڈز کو تباہ کر دیا۔
پاکستان نے راجوڑی میں پاکستان میں دہشتگردی کروانے والا بھارتی ملٹری انٹیلیجینس کا تربیتی مرکز بھی تباہ کر دیا۔ اس کے علاوہ بھارت کی سرسہ ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا جس کی تصدیق خود بھارتی میڈیا نے بھی کی۔
پاکستان سائبر اٹیک ٹیم نے کی مہاراشٹرا اسٹیٹ الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن کمپنی لمیٹڈ پر سائبرحملہ کر دیا جس کے بعد اسے ہیک کر لیا گیا ہے۔
’پاکستان کے پاس میزائل کا ذخیرہ بہت زیادہ ہے‘، خوفزدہ بھارتی میڈیا نے رونا پیٹنا شروع کردیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، 33 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق، 7 اور 8 اگست کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے علاقہ سمبزہ، ضلع ژوب میں ایک بڑی تعداد میں موجود خوارج کے گروہ کی نقل و حرکت کو بروقت ٹریس کیا، جو سرحد پار سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
فوجی جوانوں نے مہارت، دلیری اور بروقت کارروائی کے ذریعے دشمن کی دراندازی کی کوشش کو مکمل طور پر ناکام بنایا، جس کے نتیجے میں 33 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج واصل جہنم ہوئے۔ کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
ترجمان کے مطابق علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی باقی ماندہ دہشتگرد کو بھی انجام تک پہنچایا جا سکے۔
آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع اور بھارتی سرپرستی میں جاری دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم اور پوری طرح تیار ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں