چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت ایمرجنسی صورت حال کے حوالے سے اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ملکی ایمرجنسی صورت حال اور اس حوالے سے تیاریوں کے جائزہ کے لئے اہم اجلاس ،اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ ممبران، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، وزارت تعلیم سمیت پنجاب، کے پی کے، سندھ، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان کے سول ڈیفنس کے افسران کے علاوہ صوبائی ہوم ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے بزریعہ زوم لنک شرکت کی۔ ،۔چیئرمین سی ڈی اے و ڈی جی سول ڈیفنس کا موجودہ ملکی حالات میں تمام صوبوں کے مابین رابطہ اور کوارڈینیشن کو مزید موثر بنانے اور رضاکاروں کو مزید متحرک کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس میں اسلام آباد سمیت تمام صوبوں ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے سول ڈیفنس اور متعلقہ افسران نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اپنی بھرپور تیاریاں کے حوالے سے بریفننگ دی ۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ اسلام آباد اور صوبائی دارلحکومتوں ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرمیں کنٹرول رومز قائم کر دئیے گئے ہیں اور فوکل پرسنز بھی نامزد کردئیے گئے ہیں۔موجودہ حالات کے پیش نظر نجی و سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بیڈز اور وارڈ مختص کردئیے۔موجودہ ملکی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلام آباد سمیت پورے ملک میں ایمبولینسز اور فائر فائٹرز 24/7 الرٹ ہیں۔ ملک بھرمیں رضاکاروں کو متحرک کردیا گیا ہے، جبکہ رضا کاروں کی تعداد میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرنے اورکسی بھی ایمر جنسی صورت حال سے نبرد آزما ہونے کے لئے بھر پور تیاری مکمل ہے۔

ملک بھر میں سول ڈیفنس اور دیگر صوبائی اداروں نیرضاکاروں کو انخلا، آگ بجھانے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تربیت دی گئی ہے، جنکہ مزید افراد کو تربیت فراہم کی جارہی ہے ۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی معاونت سے سیف سٹی کنٹرول روم مکمل طور پر فعال ہیں اور لمحہ بہ لمحہ صورتحال کی نگرانی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔اسلام آباد شہر اور پورے ملک میں کسی بھی ہنگامی صورت حال سے آگاہی کے لیے مختلف مقامات پر سائرن لگائے گئے ہیں، ہنگامی صورتحال کے پیش نظر رضاکاروں نے اسلام آباد سمیت ملک بھر کی بلند عمارات میں مشقی ڈرلز (موک) مکمل کر لی ہیں، جبکہ مزید مشقوں کا عمل جاری رکھنے کی ہدایت کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مساجد میں اعلانات کے انتظامات بھی مکمل ہیں۔

ایمرجنسی صورتحال کے بروقت رسپانس کے لئے فائر بریگیڈز کی گاڑیاں ، فائر فائٹرز اور متعلقہ عملہ بھی مستعد اور متحرک ہے۔قومی ایمرجنسی کے پیش نظر تمام صوبوں میں رضاکاروں کی تعداد میں مزید اضافہ جبکہ ان کو متحرک کرنے کی ہدایت کی ۔چیئر مین سی ڈی اے نے کہا کہ اجلاس میں کنٹرول روم، ہوم ڈیپارٹمنٹ ، ریسکیو، سمیت دیگر اداروں کے مابین مثر کوارڈینیشن کو یقینی بنایا جائے ،شہریوں میں من گھڑت اور فیک نیوز کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی اختیار کی جائے تاکہ شہریوں کو مکمل اور مصدقہ خبریں بروقت پہنچائی جائیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی گئی پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی گئی پاکستان اوربھارت نے فوری جنگ بندی پراتفاق کیاہے:نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی تصدیق بانی پی ٹی آئی کی پے رول پر رہائی کی درخواست آفس اعتراضات کے ساتھ واپس بھارت اور پاکستان مکمل اور فوری جنگ بندی پر مان گئے، ٹرمپ کا اعلان پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے پرنس رحیم آغا خان کی ثالثی کی پیشکش پاکستان کا منہ توڑ جواب،بھارت ”بیک فٹ ”پر،جلد سیز فائر کا اعلان متوقع TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے ایمرجنسی صورت کے حوالے سے صورت حال حال کے

پڑھیں:

پنجاب میں صاف پانی اور ترقیاتی منصوبوں پر مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

 راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں صاف پانی کی فراہمی، واٹر فلٹریشن پلانٹس اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازکومثالی گاؤں پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی،لاہورڈویلپمنٹ پراجیکٹ اورپنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پرپیشرفت کاجائزہ لیا گیا،اجلاس میں دور دراز علاقوں کیلئے واٹر پمپ لگانے کی تجویز کا جائزہ لیاگیا،وزیراعلیٰ کی واٹرفلٹریشن پلانٹ بارے30جون2026کی ڈیڈ لائن دے دی۔

جشن آزادی:پنجاب  کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی

وزیراعلیٰ نےلاہورڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں سٹریٹس کی تعمیرومرمت جلدمکمل کرنےپرزور دیا،وزیراعلیٰ نےبعض پراجیکٹ کی تکمیل بروقت نہ ہونےپرناپسندیدگی کا اظہارِ کیااُنہوں نےہرشہرمیں بیوٹیفکیشن کے122منصوبوں کابھی جائزہ لیا،لاہور ڈویژن میں 51 بیوٹیفکیشن کےمنصوبےمکمل کیےجائیں گے،راولپنڈی 64،فیصل آباد37،ملتان میں بیوٹیفکیشن کے75منصوبےمکمل ہونگے۔

وزیراعلیٰ نے بیوٹیفکیشن کےتمام منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانےکی ہدایت جاری کر دی۔

پنجاب میں جشنِ آزادی پر 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی

 مریم نواز  کا کہنا تھا کہ پینےکےپانی کی عدم دستیابی کی عوامی شکایات کاازالہ کیاجائےگا،واٹرفلٹریشن پلانٹ کی تعمیرومرمت ، بحالی کیلئےباقاعدہ سسٹم وضع کیاجائے۔

متعلقہ مضامین

  • ایمرجنسی صورتِ حال سے نمٹنے کیلئے ملک بھر میں 911 ہیلپ لائن کا فوری نفاذ
  • چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
  • پلاسٹک آلودگی، مصدق ملک کو اگلے اجلاس کی صدارت سونپ دی گئی، بھارت کا بائیکاٹ
  • اسلام آباد میں آج اور کل معرکہ حق جشن آزادی کے حوالے سے پروگرام ملتوی
  • احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس، 22 ارب 48 کروڑ روپے کے 6 منصوبوں کی منظوری
  • اسلام آباد میں مدنی مسجد کوشہید کرنے کا معاملہ ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ، چیئرمین سی ڈی اے و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر
  • اسلام آباد ایکسپریس ٹرین حادثے کی انکوائری مکمل، وزیر ریلوے کو ارسال
  • پنجاب میں صاف پانی اور ترقیاتی منصوبوں پر مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
  • مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، فلٹریشن پلانٹس و بیوٹیفکیشن پر غور
  • چیئرمین سی ڈی اے کا پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ،بچوں کے ہمراہ 78ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا