پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اللّہ ربّ العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا، پاکستان امن پسند ملک ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کو مبارک ہو۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، اگلے 24 گھنٹے اہم، نواز شریف امن کے لیے متحرک

انہوں نے مزید کہا کہ چیف آف ایئر اسٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر سندھو اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اللّہ ربّ العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا۔ میں، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر سندھو اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور مبارکباد دیتا ہوں۔ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر…

— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) May 10, 2025

نواز شریف نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ بیان پاکستان اور بھارت کی جانب سے فوری اور مکمل سیز فائر کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت سیزفائر: دونوں ممالک نے جنگ بندی کی تصدیق کردی

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی ثالثی کی طویل کوشش کے بعد مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہندوستان اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کامن سینس اور ذہانت سے کام لینے پر میں دونوں ممالک کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

pic.

twitter.com/lRPhZpugBV

— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) May 10, 2025

انہوں نے مزید کہا کہ ’اس معاملے پر آپ کی توجہ کا شکریہ‘۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی شب پاکستان اور آزاد کشمیر کے 5 مقامات پر حملے کیے گئے تھے جس کا پاکستانی فورسز نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کے 5 طیارے بھی مار گرائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی دفاعی نظام کو نابود کرنیوالے JF-17 تھنڈر کی خصوصی ویڈیو منظرعام

پاکستان کی جانب سے بارہا خبردار کرنے کے باوجود بھارت کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ جاری رہا اور بھارت نے ڈرون حملوں کے بعد میزائل حملوں سے پاکستانی ائیر بیسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ جس پر پاکستان نے 10 مئی کو سورج نکلنے سے پہلے بھارت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ ائیر بیسز سمیت کئی ائیر فیلڈز کو تباہ کر دیا۔

یہی نہیں بلکہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کر کے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا اور ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کر دیا۔ علاوہ ازیں بھارتی شہروں میں پاکستانی ڈرونز کے گشت سمیت کئی اقدامات نے بھارت کے چھکے چھڑادیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بھارت پاک فوج پاکستان سابق وزیراعظم ناقابل تسخیر نواز شریف

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت پاک فوج پاکستان نواز شریف پاکستان امن پسند ملک پاکستان کو کی جانب سے نواز شریف نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

کچھ لوگوں کا نام آتے ہی ذہن میں بدتمیزی اور ماردھاڑ آتی ہے، مریم نواز

راولپنڈی:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کا نام آتے ہی ذہن میں بدتمیزی اور ماردھاڑ آتی ہے جبکہ شریف برادران کا نام ذہن میں آتے ہی ترقی ذہن میں آتی ہے۔

یہ بات انہوں نے راولپنڈی میں گرین الیکٹرک بس مںصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

مریم نواز نے کہا کہ آج ہمارے مخالفین بھی کہتے ہیں کہ ن لیگ کام کرتی ہے، نواز شریف کی حکومت آتے ہی تو ملک ترقی کرتا ہے اور نواز شریف کے جاتے ہیں ملک دوبارہ پیچھے جانا شروع کردیتا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کچھ لوگوں کا نام آتے ہی ذہن میں بدتمیزی اور ماردھاڑ آتی ہے جبکہ شریف برادران کا نام ذہن میں آتے ہی ترقی ذہن میں آتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے انتظار میں بیٹھے لوگوں کو مایوسی ہوئی، ن لیگ کے سوا کسی اور نے پنجاب میں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں چھ ماہ میں ایک ہزار نئی سڑکیں بنیں گی،  میٹرو بسیں ہوں یا الیکٹرک بسیں، یہ عوام کے لیے ن لیگ کا تحفہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے پنجاب کے کسی شہر یا شہری میں کوئی تفریق نہیں جو بسیں دیگر شہروں میں چل رہی ہیں وہیں بسیں پنڈی کے لے ہیں، یہاں 80 بسوں کا تحفہ دے رہی ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر امریکی کانگریس نے مہر لگا دی: شہباز شریف
  • پاکستان کی افغانستان اور بھارت کے ساتھ جاری کشیدگی کم کرنے میں روس اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے، روسی سفیر
  • پاکستانی فضائی حدود کی بندش نے ائیر انڈیا کو 4 ہزار کروڑ روپے کا بھاری نقصان پہنچا دیا
  • نواز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
  • کچھ لوگوں کا نام آتے ہی ذہن میں بدتمیزی و ماردھاڑ آتی ہے، مریم نواز
  • بھارت کیخلاف جنگ میں پاکستانی فوج کو برتری ملی، چین نے اپنا دفاعی نظام آزمایا، امریکی کانگریس
  • کچھ لوگوں کا نام آتے ہی ذہن میں بدتمیزی اور ماردھاڑ آتی ہے، مریم نواز
  • ہمارا ایجنڈا واضح ،مخالفین بھی جانتے ہیں کام کرنا صرف مسلم لیگ ن کو آتا ہے: مریم نواز
  • بھارتی آرمی چیف کے بیانات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، سرحد پر ممکنہ حملے کا خدشہ ہے : خواجہ آصف
  • فلسطین پر مؤقف اٹل، پاکستان کو غزہ بھیجے جانے والی فورس کا حصہ بننا چاہیے، وزیر دفاع خواجہ آصف