اسحاق ڈار کا چین، اماراتی وزرائے خارجہ سے رابطہ، صورتحال سے آگاہ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے چین اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کو فون کرکے بھارت کے ساتھ ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کردیا۔دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید سے رابطہ کیا اور اس موقع پر اماراتی وزیرخارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا۔

نائب وزیراعظم نے خطے میں امن و استحکام کے لیے متحدہ عرب امارات کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے بھی رابطہ کیا اور اسحاق ڈار نے بھارتی جارحیت اور پاکستان کے ردعمل پر وانگ ژی کو آگاہ کیا۔

چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے پاکستان کے تحمل اور ذمہ دارانہ رویے کو سراہا اور کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے کھڑا ہے۔ اس موقع پر دونوں رہنماں نے قریبی رابطے اور آئندہ دنوں میں مسلسل ہم آہنگی پر اتفاق کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروطن عزیز کی سلامتی پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے،چوہدری اشرف فرزند وطن عزیز کی سلامتی پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے،چوہدری اشرف فرزند پاکستانی میزائل حملہ نے بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور کیا: امریکی صحافی آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن، پاک فوج سے اظہار تشکر ریلیاں چیئرمین سی ڈی اے کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ،،منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ ،بروقت تکمیل کی ہدایت بھارتی سیکریٹری خارجہ کی جنگ بندی کی تصدیق،دونوں ممالک کے فوجی افسران 12مئی کو رابطہ کریں گے:وکرم مستری اللہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا،نواز شریف کا پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر پہلا تبصرہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

اسحاق ڈار کا آئندہ ہفتے کے اختتام پر برطانیہ کا دورہ شیڈول

سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی برطانوی ہم منصب اور وزیر مملکت برائے جنوبی ایشیا سے ملاقاتیں ہوں گی جن میں پاک برطانیہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور دیگر امور پر گفتگو ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے کے اختتام پر برطانیہ کا دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کے دوران اسحاق ڈار کی برطانوی ہم منصب اور وزیر مملکت برائے جنوبی ایشیا سے ملاقاتیں ہوں گی جن میں پاک برطانیہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور دیگر امور پر گفتگو ہو گی۔ سفارتی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 17 اگست کو پاکستانی کمیونٹی کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کا آئندہ ہفتے کے اختتام پر برطانیہ کا دورہ شیڈول
  • اسحاق ڈارکا آئندہ ہفتے کے اختتام پر برطانیہ کا دورہ شیڈول
  • وزیر خارجہ کی ویزا اصلاحات اور پاکستانی کمیونٹی کے لیے سہولیات میں اضافے کی ہدایت
  • مودی اور پیوٹن کا ٹیلی فونک رابطہ، یوکرین صورتحال اور تجارتی تعلقات پر گفتگو
  • ارکانِ اسمبلی نے وزیراعظم کو بجلی صارفین سے ہونے والی زیادتی سے آگاہ کردیا
  • ایکنک نے قومی و صوبائی منصوبوں کی منظوری دیدی، پاکستان مشکل سے نکل آیا: اسحاق ڈار
  • پاکستان کو جی-20 ممالک کی صف میں شامل کرنا ہمارا ہدف ہے، اسحاق ڈار
  • چار دن کی جنگ میں دشمن کو شکست فاش دی: اسحاق ڈار
  • نائب وزیر اعظم کی صدارت میں قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس؛ توانائی، تعلیم، صحت سمیت28 منصوبے منظور
  • اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، توانائی کے شعبے کو درپیش چیلنجز بارے جائزہ لیاگیا