خطے کو آگ و خون میں دھکیلنے کی بھارتی و اسرائیلی سازش ناکام ہوئی، مولانا فضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مشکل گھڑی میں بھارتی جارحیت کے مقابلے میں اللہ کریم کی مدد ونصرت اور قوم کی ثابت قدمی نے پاکستان کو سرخرو کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاک-بھارت جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کو آگ وخون میں دھکیلنے کی بھارتی و اسرائیلی سازش ناکام ہوئی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مشکل گھڑی میں بھارتی جارحیت کے مقابلے میں اللہ کریم کی مدد ونصرت اور قوم کی ثابت قدمی نے پاکستان کو سرخرو کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم، سیاسی قائدین اور افواج پاکستان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور حالیہ تنازع میں بے گناہ شہریوں کی شہادت کو اللہ کریم شرف قبولیت عطا فرمائے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خطے کو آگ وخون میں دھکیلنے کی بھارتی اور اسرائیلی سازش ناکام ہوئی ہے، مضبوط دفاعی قوت کے پس پشت سیاسی قیادت اور قوم کے اتحاد نے دشمن کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ کریم آئندہ بھی ہر قسم کے آزمائشوں سے محفوظ رکھے، وطن عزیز کو سلامت رکھے اور قوم کو صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست کی بہاریں نصیب ہوں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حالیہ تنازع میں برادر ملکوں خصوصاً سعودی عرب اور دیگر کے مثبت کرادار کو سراہتے ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان نے اللہ کریم نے کہا کہ اور قوم
پڑھیں:
مولانا فضل الرحمان نے محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی حمایت کردی ہے، اسد قیصر
پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق دیکھیں گے، اپوزیشن ایوان میں اکھٹی ہو گی، جو حکمت عملی ہوگی و متفقہ ہوگی، مولانا فضل الرحمان نے کھانے پر بلایا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر بنانے کی حمایت کردی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کا وفد جے یو آئی سربراہ کی رہائش گاہ اسلام آباد پہنچا۔ وفد میں نامزد اپوزیشن لیڈر برائے قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی، اسد قیصر اور مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس بھی شامل تھے۔ پی ٹی آئی اور جے یو آئی رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق گفتگو کی گئی۔
پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر نے کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کے شکر گزار ہیں، انہوں نے قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر منتخب کرنے کی حمایت کی ہے، اب محمود خان کی تقرری کا نوٹی فکیشن جلد جاری ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق دیکھیں گے، اپوزیشن ایوان میں اکھٹی ہو گی، جو حکمت عملی ہوگی و متفقہ ہوگی، مولانا فضل الرحمان نے کھانے پر بلایا تھا۔