حساس انٹیلیجنس کیوجہ سے امریکا نے پاک بھارت کشیدگی میں اپنی مداخلت بڑھائی، امریکی صحافی کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
امریکی صحافی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے معاہدے کا مسودہ تیار کرنے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا ہے، ٹرمپ انتظامیہ نے دونوں فریقین کو بات چیت پر آمادہ کیا ہے، امریکا سمجھتا ہے کہ نائب صدر وینس کا مودی کو فون کرنا اس سارے معاملے میں اہم موڑ تھا۔ اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس کو کور کرنے والی امریکی ٹی وی سی این این کی صحافی آلیانہ ٹرینی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جمعہ کی صبح امریکا کو ایک تشویشناک انٹیلی جنس موصول ہوئی، اس حساس انٹیلی جنس کی وجہ سے امریکا نے پاک بھارت کشیدگی میں اپنی مداخلت بڑھائی۔ امریکی صحافی نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ امریکی عہدیداروں نے حساس ہونے کی وجہ سے اس انٹیلی جنس کی نوعیت نہیں بتائی۔ نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے بھارتی وزیراعظم مودی کو فون کیا، وینس نے مودی کو بتایا کہ کشیدگی جاری رہی تو ہفتے کے اختتام پر اس میں شدت آنے کا خدشہ ہے۔ صحافی نے کہا کہ نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ روبیو اور وائٹ ہاؤس چیف آف اسٹاف پاک بھارت تنازع کو مانیٹر کر رہے تھے۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وین نے جنگ بندی مذاکرات کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو فون کیا، رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ امریکی نائب صدر نے مودی پر پاکستان سے براہ راست رابطہ کرنے کے لیے زور ڈالا، وینس نے مودی پر زور ڈالا کہ کشیدگی کم کرنے کے متبادل راستوں پر غور کیا جائے، نائب صدر نے مودی کو ممکنہ متبادل راستے کی ایسی تجویز بھی دی، جو پاکستان کے لیے بھی قابل قبول ہوسکتی تھی۔ اس کے بعد امریکی وزیر خارجہ اور محکمہ خارجہ کے اہلکار رات بھر بھارت، پاکستان حکام سے رابطے میں رہے۔ امریکی صحافی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے معاہدے کا مسودہ تیار کرنے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا ہے، ٹرمپ انتظامیہ نے دونوں فریقین کو بات چیت پر آمادہ کیا ہے، امریکا سمجھتا ہے کہ نائب صدر وینس کا مودی کو فون کرنا اس سارے معاملے میں اہم موڑ تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی صحافی مودی کو فون کی صحافی کیا ہے
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔