کراچی:آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص میں پاک بحریہ کی موثر حکمت عملی کے باعث بھارتی بحریہ اپنے پانیوں تک محدود رہی، بھارتی بحریہ جنوب میں پاک بحریہ کو چیلنج کرنے کی ہمت نہ کر سکی۔پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے پورے عرصے کے دوران، پاک بحریہ کی کڑی نگرانی اور مسلسل موجودگی کے سبب بھارتی بحریہ کا کوئی بھی جہاز یا ایئر کرافٹ پاکستان کی جانب پیش قدمی نہ کر سکا۔پاک بحریہ کی زبردست حکمت عملی کی بدولت بھارتی ایئر کرافٹ کیرئیر (آئی این ایس وکرانت) پاکستان کے لیے خطرہ نہ بن سکا۔پاک بحریہ کی جنوب میں موجودگی اور جامع حکمت عملی کی بدولت شمال اور شمال مشرق میں مسلح افواج نے اہداف کامیابی سے حاصل کیے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاک بحریہ کی

پڑھیں:

اب آپ اپنے خواب ویڈیو کی شکل میں ڈاکیومنٹ کرسکتے ہیں، جانیے کیسے؟

آپ نے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا تو سنا ہوگا لیکن اب نیدرلینڈز کے ڈیزائن اور ٹیکنالوجی اسٹوڈیو موڈیم ورکس نے ایک ایسا انقلابی آلہ متعارف کرایا ہے جو مصنوعی ذہانت کے ذریعے انسانی خوابوں کو ویڈیو فلموں میں تبدیل کردیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گھرمیں بحری جہاز گھس آیا لیکن مالک بے خبر سوتا رہا

اس آلے کا نام ڈریم ریکارڈر ہے جو صرف بول کر سنائے گئے خواب کو سن کر ویڈیو میں ڈھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ڈریم ریکارڈر ایسی اے آئی ویڈیوز تیار کرتا ہے جو اکثر خیالی اور غیر حقیقی مناظر پر مشتمل ہوتی ہیں، بالکل ویسے جیسے اصل خواب نظر آتے ہیں، بدلتے مناظر، غیر منطقی واقعات اور جذباتی دھند۔ کمپنی کے مطابق یہ آلہ خوابوں کے اس مبہم اور جذباتی تصور کو بالکل اسی انداز میں محفوظ کرتا ہے۔

آلہ کام کیسے کرتا ہے؟

استعمال کنندہ کو صرف اپنا خواب کسی بھی زبان میں آلے میں بول کر سنانا ہوتا ہے۔ آلہ خود بخود اس کو تحریری شکل دیتا ہے اور چیٹ جی پی ٹی بھیج دیتا ہے جو ان خیالات کو ایک مکمل اور مربوط کہانی میں تبدیل کردیتا ہے۔

مزید پڑھیے: خاتون نے الیکٹرک ٹوتھ برش کی مدد سے دھوکے باز شوہر کو کیسے پکڑا؟

اس کے بعد لوما اے آئی اس کہانی کو خیالی ویڈیو میں بدل دیتا ہے جو خوابوں جیسا تاثر دیتی ہے۔

ڈیجیٹل خوابوں کی ڈائری

ڈریم ریکارڈر ہر خواب کی ویڈیو کو محفوظ کرتا ہے جسے صارف جب چاہے دوبارہ دیکھ سکتا ہے۔ یہ آلہ مکمل طور پر آف لائن کام کرتا ہے اور نہ ہی کسی فون، ایپ یا انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت ہوتی ہے۔ صارف کو اپنے خوابوں پر مکمل کنٹرول حاصل ہوتا ہے اور رازداری بھی محفوظ رہتی ہے۔

مزید پڑھیں: سینکڑوں کلومیٹرز مفت میں بری، بحری اور فضائی سفر کرنے والا سیہ بالآخر پکڑا گیا

موڈیم ورکس نے اس آلے کو اوپن سورس بنایا ہے یعنی اس کے سافٹ ویئر اور ہارڈویئر خاکے ہر کسی کے لیے دستیاب ہیں۔ کوئی بھی صارف اسے تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے گھر پر تیار کر سکتا ہے۔ کمپنی نے آلے کے تمام پرزہ جات کی فہرست اور قیمتیں بھی فراہم کی ہیں۔

ڈریم ریکارڈر بنانے کے لیے درکار تمام پرزوں کی مجموعی لاگت تقریباً 285 یورو بنتی ہے (شپنگ اور ٹیکس کے بغیر) جبکہ ایک خواب کو فلم میں بدلنے کی اے آئی  لاگت صرف 0.15 ڈالرن ہے جس میں 0.01 ڈالر چیٹ جی پی ٹی کی تحریری خدمات کے لیے اور 0.14 ڈالر لوما اے آئی کی ویڈیو جنریشن کے لیے خرچ ہوتے ہیں۔

جدید ڈریم کیچر

یہ آلہ نائٹ اسٹینڈ پر رکھنے کے لیے تیار کیا گیا ہے جو مدھم روشنی کے ساتھ جدید انداز میں خوابوں کے محافظ ’ڈریم کیچر‘ کی یاد دلاتا ہے۔ ماڈیم ورکس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس آلے کی رونمائی کرتے ہوئے اسے خوابوں کی دنیا کا نیا دروازہ قرار دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اے آئی خواب کی ویڈیو خوابوں کا دروازہ ڈریم ریکارڈر مصنوعی ذہانت موڈیم ورکس

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور چین نے بھارتی بحریہ کو بحرانی کیفیت میں ڈبودیا
  • روایتی جنگی حکمتِ عملی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے: ایڈمرل نوید اشرف
  • گروسی جواب دو!
  • غزوۂ حنین: دیانت داری کی عملی مثال
  • اب آپ اپنے خواب ویڈیو کی شکل میں ڈاکیومنٹ کرسکتے ہیں، جانیے کیسے؟
  • ایران کی کامیاب مزاحمتی حکمت عملی پر میرواعظ عمر فاروق کی مبارکباد
  • بھارتی بحریہ کا اہلکار پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار
  •  منشیات کے  خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی اور اجتماعی عزم وقت کی اہم ضرورت ہے: وزیراعظم
  • سپیکر قومی اسمبلی کا جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • پنجاب حکومت سے مطالبہ: چائلڈ لیبر کے خلاف مؤثر حکمت عملی بنائی جائے