شبمن گل کو ٹیسٹ کپتان مقرر کیے جانے کا جلد اعلان متوقع
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
نیو دہلی:
شبمن گل کو بھارت کا نیا ٹیسٹ کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریڈ بال کرکٹ سے روہت شرما کے اعلان ریٹائرمنٹ کے بعد اوپنر کیلئے راستہ صاف ہوگیا ہے، وہ طویل فارمیٹ میں یہ ذمہ داری سنبھال سکتے ہیں، ان کے کپتان بنائے جانے کا اعلان 24 مئی تک متوقع ہے۔
شبمن گل سے قبل موجودہ نائب کپتان جسپریت بمراہ بھی قیادت سنبھالنے میں دلچسپی ظاہر کرچکے تھے تاہم انہیں فٹنس اور ورک لوڈ کی وجہ سے اس عہدے سے دور رکھا گیا ہے، بھارتی سلیکٹرز نئی جنریشن کو یہ ذمہ داری دینے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب میں ڈرائیونگ ٹیسٹ اب اے آئی گاڑی لے گی، گاڑی میں کیاخصوصیات ہیں؟
ویب ڈیسک: پنجاب میں ڈرائیونگ ٹیسٹ لینے کے لیے پہلی بار مصنوعی ذہانت والی گاڑی تیار کرلی گئی۔
جیو نیوز کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلجنس کے فیچرز والی پہلی گاڑی لاہور میں تیار کی گئی ہے جس سے ڈرائیونگ ٹیسٹ لیا جائے گا۔
حکام کا بتانا ہےکہ جلد ہی اے آئی بیسڈ 200 گاڑیاں تیار کرکے تمام ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سینٹرز میں پہنچا دی جائیں گی۔
ٹیسٹ کے دوران اگر ڈرائیور نے ریورس گیئر ایک سے زیادہ مرتبہ استعمال کیا تو سافٹ ویئر اسے خود بخود فیل قرار دے کر گاڑی بند کر دے گا جب کہ گاڑی میں کیمرے بھی نصب ہیں۔
ایک اور شاندار منصوبہ شروع، ”روزگار کارڈ‘‘ کیلئے آن لائن اپلائی کا طریقہ کار
ڈی آئی جی ٹریفک پولیس وقار نذیر کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی ڈرائیونگ ٹیسٹ کے عمل میں شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنائے گی۔