پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا اور ملکی سٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 10123 پوائنٹس اضافے کے بعد بند ہوا مارکیٹ میں آج صبح کاروبار کا آغاز انڈیکس میں 9200 پوائنس اضافے ہوا جو کاروبار کے آغاز پر انڈیکس کا سب سے بلند ترین اضافہ ہے.
(جاری ہے)
واضح رہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں پانچ فیصد اضافے کے بعد کاروبار کی معطلی دو سال کے بعد ہوئی ہے تاہم انڈیکس میں کمی کی وجہ سے کاروبار کی معطلی گذشتہ ہفتے ہوئی تھی جب پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی اور انڈیا کی جانب سے پاکستان پر میزائل اور ڈرون حملوں اور پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد سٹاک مارکیٹ میں بڑی کمی دیکھی گئی تھی. گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر مارکیٹ میں 6000 پوائنٹس سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی مارکیٹ میں کاروبار کے 45 منٹوں کے بعد دوبارہ آغاز کے بعد انڈیکس میں پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 10123 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند ہوا جو ایک دن میں سٹاک مارکیٹ انڈیکس میں اضافے کا ریکارڈ ہے. ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے بعد سٹاک مارکیٹ میں اضافے کی توقع تھی اور آج مارکیٹ نے اسی طرح تیزی دیکھی گئی انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لیے اعتماد بحال ہوا جو گذشتہ ہفتے متاثر ہوا تھا انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے ساتھ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے پاکستان کے لیے قرض پروگرام کے تحت قسط کی منظوری ملکی معاشی فرنٹ پر ایک بہت مثبت پیش رفت ہے جس نے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے رجحان کو مزید فروغ دیا. انہوں نے کہا مارکیٹ انڈیکس نے آغاز میں ہی 9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا جس کے بعد مارکیٹ قواعد و ضوابط کے تحت کاروبار کو 45 منٹوں کے لیے روکنا پڑا وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے سٹاک مارکیٹ میں اضافے کے بارے میں کہا کہ پاکستان کی جانب سے بیانیے اور کارروائی کے جواب اور آئی ایم ایف کے بورڈ کی پاکستان کے لیے اگلی قسط کی منظوری نے سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کیا انہوں نے کہا کہ امریکہ اور چین کے درمیان ٹیرف کے تنازع میں پیش رفت کی وجہ سے بھی ملکی سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کو فروغ ملا.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سٹاک مارکیٹ میں انہوں نے کہا کاروبار کے انڈیکس میں کی جانب سے ریکارڈ کی اضافے کے کے لیے کے بعد کہا کہ
پڑھیں:
چین میں سمندری طوفان ’ریگاسا‘ کے باعث 10 شہروں میں ہنگامی اقدامات، اسکول اور کاروبار بند
بیجنگ: چین نے سمندری طوفان "ریگاسا" کے خدشے کے پیش نظر 10 شہروں میں اسکولوں اور کاروباری سرگرمیوں کو فوری طور پر بند کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق طوفان کروڑوں افراد کو متاثر کر سکتا ہے، جب کہ صنعتی مرکز شینزین میں 4 لاکھ سے زائد افراد کو شہر چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایمرجنسی حکام کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں، بارش، بلند لہروں اور ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر صرف ریسکیو عملہ اور ضروری خدمات فراہم کرنے والے افراد ہی باہر نکلیں۔ باقی شہری گھروں تک محدود رہیں۔
گوانگ ڈونگ صوبے کے متاثرہ شہروں میں چاؤژو، ژوہائی، ڈونگ گوان اور فوشان بھی شامل ہیں۔ فوشان کے ایمرجنسی ہیڈکوارٹرز نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارش اور طوفانی ہوائیں شہر میں سنگین صورتحال پیدا کر سکتی ہیں۔
ہانگ کانگ کے موسمیاتی ادارے کے مطابق طوفان کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 230 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی ہے۔ ہانگ کانگ نے بھی طوفان کے پیش نظر بندش کا اعلان کر دیا ہے، جہاں زیادہ تر پروازیں جمعرات تک معطل رہیں گی اور شہری گھبراہٹ میں ضروری اشیاء ذخیرہ کر رہے ہیں۔
چینی سرکاری میڈیا کے مطابق صوبہ گوانگ ڈونگ سے 7 لاکھ 70 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ 10 لاکھ مزید افراد کی نقل مکانی متوقع ہے۔ طوفان کے باعث 700 سے زائد پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔