گلگت بلتستان میں نون لیگ کی ریلیاں، پاک فوج کو خراج تحسین، خصوصی رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
اسلام ٹائمز: ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حفیظ الرحمن، جاوید حسین، شمس میر و دیگر نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کو سبق سکھایا ہے، بھارتی جارحیت کے جواب نے پاکستان کے شاہینوں نے جس طرح کا کارنامہ سرانجام دیا اور دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم
بھارت کی جارحیت کیخلاف پاک فوج کے منہ توڑ جواب پر مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کی جانب سے یوم تشکر منایا گیا، ریلیاں نکالی گئیں اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ گلگت میں نون لیگ کے سیکرٹریٹ سے ریلی نکالی گئی جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ریلی کی قیادت سابق وزیر اعلیٰ و نون لیگ کے صوبائی صدر حفیظ الرحمن کر رہے تھے، اس موقع پر پارٹی کے صوبائی قائدین بھی ہمراہ تھے۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حفیظ الرحمن، جاوید حسین، شمس میر و دیگر نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کو سبق سکھایا ہے، بھارتی جارحیت کے جواب نے پاکستان کے شاہینوں نے جس طرح کا کارنامہ سرانجام دیا اور دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاک فوج
پڑھیں:
سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔