آئی پی ایل؛ بھارت میں غلط معلومات نے ہمیں ڈرا دیا تھا
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی اہلیہ اور ویمنز ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے دھرم شالہ میں میچ اچانک روکے جانے پر بول اٹھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی ویمنز ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی نے آئی پی ایل میچ کے دوران اسٹیڈیم میں اچانک لائٹس بند ہونے اور جنگی ماحول کو تلخ تجربہ قرار دیدیا۔
انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے فقدان کی وجہ سے دھرم شالہ میں کھلاڑی خوف کا شکار رہے، مجھے لگتا ہے کہ بھارت میں آئی پی ایل میچز کیلئے آسٹریلوی کرکٹرز کو اب حکومت سے سیکیورٹی کی یقین دہانی لینی چاہیے۔
مزید پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹرز بھارت جانے سے کترانے لگے، وارنر پاکستان واپسی کو تیار
ایلیسا ہیلی نے کہا کہ ہمارے سارے آسٹریلیا کے گروپ میں بہت زیادہ پریشانی تھی، ساری صورتِ حال میں سب سے زیادہ ڈرانے والی چیز غلط معلومات تھیں، جنہوں نے ہمیں ڈرا دیا تھا۔
آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان کا کہنا ہے کہ ہمیں کہا گیا کہ سب ٹھیک ہے، میچ ہوگا اور اچانک پھر احتیاطی طور پر اسٹیڈیم خالی کروالیا گیا، یہ درست تھا لیکن یہ پُرسکون بات نہیں تھی۔
مزید پڑھیں: شکست خوردہ بھارتیوں نے آسٹریلوی کرکٹر کو بھی نہ بخشا
انہوں نے کہا کہ ہم سب اسٹینڈ میں بیٹھے میچ دیکھ رہے تھے، لائٹس آف ہوجاتی ہیں، یہ ایک غیر حقیقی تجربہ تھا، ہم فیملیز اور اضافی سپورٹ اسٹاف ایک جگہ تھے، ہمیں کہا گیا کہ ہمیں اسی وقت نکلنا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک اور لڑکا آیا اور اس نے ایک بچے کو پکڑا اور کہا کہ یہاں سے ابھی نکلنا ہے، ہمیں اندازہ بھی نہیں تھا کہ کیا ہو رہا ہے، ہمیں ایک تنگ کمرے میں پہنچا دیا گیا، فاف ڈپلیسی نے تو جوتے بھی نہیں پہنے تھے، ہر کوئی چہروں سے پریشان لگ رہا تھا۔
مزید پڑھیں: پاک بھارتی کشیدگی نے ہیڈن کی ٹی وی پریزینٹر بیٹی کو خوف میں مبتلا کردیا
ایلیسا ہیلی نے یہ بھی کہا کہ مچل اسٹارک نے پوچھنے پر بتایا کہ 60 کلومیٹر دور ایک گاؤں میں میزائل گرا ہے، میزائل گرنے سے دھرم شالہ میں بلیک آؤٹ ہوگیا، آدھے گھنٹے کے پاگل پن کے بعد ہم ہوٹل میں موجود تھے۔
یاد رہے کہ بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہر دھرم شالہ میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا میچ منسوخ ہونے کے بعد کھلبلی کی صورتِ حال پیدا ہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل میچ کی منسوخی! چیئرلیڈر نے بھی سیکیورٹی پر سوال اٹھادیا
آئی پی ایل میں پنجاب کنگز اور دہلی کیپیٹل کے درمیان جاری میچ کی پہلی اننگز کے گیارہویں اوور کے بعد میچ ختم کر دیا گیا تھا۔
اس واقعے کے وقت ایلیسا ہیلی اپنے شوہر فاسٹ بولر مچل اسٹارک کے ساتھ بھارت میں موجود تھیں، وہ دھرم شالہ میں اپنے شوہر مچل اسٹارک کا میچ دیکھ رہیں تھیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دھرم شالہ میں ا ئی پی ایل مچل اسٹارک مزید پڑھیں ا سٹریلوی
پڑھیں:
سلام اُنہیں، جو ہنسی کو بھی ذمہ داری سے برتتے ہیں
یہ دنیا الفاظ کی بازی گری سے آگے نکل چکی ہے۔ اب اصل وقار اُس سکوت میں ہے جو بولنے سے پہلے لمحہ بھر ٹھہرتا ہے۔ یہی وقار ہم نے دیکھا ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری کی آنکھوں میں، اُن کے لہجے میں، اُن کی باڈی لینگوئج میں دیکھا، جب پاک بھارت کشیدگی اپنے عروج پر تھی، جب لفظ تلوار بن چکے تھے اور بیانات گولہ بارود بن کر برسے جا رہے تھے، تب یہ شخص خاموشی سے اپنا کام کرتا رہا۔ نہ اشتعال، نہ نمائشی دبدبہ۔ بس ذمہ داری، سنجیدگی اور کردار کی چٹان۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے ہمیں یہ سکھایا کہ اصل بہادری محاذ پر ہی نہیں، مائیک کے سامنے بھی ثابت کرنی پڑتی ہے۔ جہاں ہر سوال ایک جال ہوتا ہے، وہاں الفاظ کو توازن سے تھامنا، جذبات کو قومی مفاد میں ڈھالنا، اور خود کو ادارے کی شناخت بنانا، کسی عام شخص کا کام نہیں۔ میجر جنرل احمد شریف نے یہ سب کچھ ایسی سادگی اور مہارت سے کیا کہ اُن کے نقاد بھی تعریف پر مجبور ہوئے۔
اور پھر، وہ لمحہ آیا جب وہ مسکرائے۔ ایک عرصے بعد اُن کے چہرے پر پہلی بار مسکراہٹ دیکھی گئی۔ نہ وہ مسکراہٹ تمسخر تھی، نہ غرور۔ وہ ایک سپاہی کی مسکراہٹ تھی، جو کئی محاذ عبور کر کے اب اعتماد کی ایک نرم چمک بن چکی تھی۔
قوم نے اسے محسوس کیا، اسے سراہا اور اپنے جذبات کو شعر و شاعری میں ڈھال کر اُنہیں سلام پیش کیا۔ کیونکہ کچھ ہستیاں ایسی ہوتی ہیں، جو صرف وردی کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے کردار کی شفافیت سے دلوں میں اُترتی ہیں۔
میجر جنرل احمد شریف چوہدری صرف ایک ترجمان نہیں، ایک روایت ہیں۔ وہ روایت جو ہمیں یاد دلاتی ہے کہ وقار کبھی بلند آواز میں نہیں ہوتا، بلکہ وہ اُس خموشی میں چھپا ہوتا ہے جو پورے ادارے کی حرمت کا خیال رکھے۔ وہ شخص جو دشمن کو للکارنے سے پہلے اپنے الفاظ کا وزن دیکھتا ہے، درحقیقت وہی اصل ترجمانِ وطن ہے۔
آج جب ہم انہیں دیکھتے ہیں، تو دل سے ایک دعا نکلتی ہے:
‘سلام اُس پر کہ جو لمحہ لمحہ، فرض کی معراج لکھتا ہے
نہ ہنسی بے جا، نہ غصہ بے محل — ہر جذبہ اعتدال لکھتا ہے
جب للکارا دشمن نے سرحد کو ہماری
فوجِ پاک نے دکھائی بہادری ساری،
احمد شریف، تیری آواز تھی وہ طوفان،
جس نے بھارت کی چالوں کو کیا نیست و نابود ہر آن۔’
یہ کالم اُن کے لیے ایک خاموش سلام ہے۔ ایک سپاہی کو، جس نے زبان کو بھی وردی کی طرح سنبھال کر پہنا۔ جنہوں نے ہمیں سکھایا کہ اصل اثر دلیل میں ہے، چیخ و پکار میں نہیں۔ اور یہی انداز ہمیں آپ کے شایانِ شان لگا، ڈی جی صاحب
ادارے کا کالم نگار کی رائے کے ساتھ متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں