انعامی بانڈزرکھنے والے ہو جائیں خبردار ، تازہ خبرآگئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومتِ پاکستان کے زیرِ اہتمام 100اور 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی 2025ء بروز جمعرات کراچی اور سیالکوٹ میں منعقد ہوگی۔
1500 روپے والے قومی انعامی بانڈ کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے، دوسرا انعام 10 لاکھ روپے کے تین انعامات اور اسی طرح 18500روپے کے 1696انعامات رکھے گئے ہیں جبکہ 100روپے والے بانڈ کا پہلا انعام 7 لاکھ روپے، دوسرا انعام 2 لاکھ روپے کے تین انعامات اور تیسرا انعام 1000 روپے کے 1199 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی، 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں پیر کو غیر معمولی تیزی دیکھی گئی اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران 1,527.78 پوائنٹس یا 1.05 فیصد اضافے کے ساتھ 146,910 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
دوپہر 3 بج کر 15 منٹ پر انڈیکس نے 1,500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا، جس میں آٹوموبائل اسمبلی، کمرشل بینکس، تیل و گیس کے شعبوں اور ریفائنریز میں نمایاں خریداریاں ہوئیں۔ اس کے علاوہ اے آر ایل، این آر ایل، ماری، پی او ایل، ایچ بی ایل، ایم سی بی، ایم ای بی ایل اور یو بی ایل کے حصص بھی مثبت زون میں ٹریڈ ہوئے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 700 پوائنٹس کا اضافہ، انڈیکس نئی بلندیوں پر
گزشتہ ہفتے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 4,348 پوائنٹس یا 3.1 فیصد کا اضافہ ہوا تھا اور یہ 145,383 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
مارکیٹس میں توقع کی جا رہی ہے کہ ستمبر میں قریباً 90 فیصد امکانات کے ساتھ شرح سود میں کمی کی جائے گی، اور سال کے آخر تک کم از کم ایک اور کمی ممکن ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹاک ایکسچینج پاکستان اسٹاک ایکسچینج پی ایس ایکس