100اور 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی سے متعلق تازہ خبرآگئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک)سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومتِ پاکستان کے زیرِ اہتمام 100اور 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی 2025ء بروز جمعرات کراچی اور سیالکوٹ میں منعقد ہوگی۔
1500 روپے والے قومی انعامی بانڈ کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے، دوسرا انعام 10 لاکھ روپے کے تین انعامات اور اسی طرح 18500روپے کے 1696انعامات رکھے گئے ہیں جبکہ 100روپے والے بانڈ کا پہلا انعام 7 لاکھ روپے، دوسرا انعام 2 لاکھ روپے کے تین انعامات اور تیسرا انعام 1000 روپے کے 1199 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: روپے والے لاکھ روپے روپے کے
پڑھیں:
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات میں بڑی پیشرفت
ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے سزا یافتہ مجرموں کے جیل وارنٹ جاری کر دیے، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو 10 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
عدالت نے اعجاز احمد چوہدری کو دس سال قید کی سزا اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، عدالت نے میاں محمودالرشید کو10 سال قید کی سزا اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان
عدالت نے عمر سرفراز کو 10 سال قید کی سزا اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
ملزمان کے خلاف تھانہ شادمان اور تھانہ سرور روڈ میں مقدمات درج ہیں، عدالت نے گزشتہ روز ملزمان کے خلاف دونوں کیسز کا فیصلہ سنایا تھا۔
عدالت نے سپرٹینڈنٹ جیل کو سزاوں کے جیل ورانٹ جاری کیے۔
Ansa Awais Content Writer